Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
43 verses
1بنی یہُوداہ یہ ہیں ۔ فارؔص حصرؔون اور کرؔمی اور حُؔور اور سوؔبل ۔
2اور ریایاہ بن سوؔبل سے یؔحت پیدا ہُوا اور یحت سے اخُومی اور لؔاہد پیدا ہوُئے۔ یہ صُرعیتوں کے خاندان ہیں ۔
3اور یہ عیطام کے باپ سے ہیں ۔ یزرعیل اور اِسمع اور اِدباس اور اُنکی بہن کا نام ہضل الفونی تھا۔
4اور فنوُایل جُدور کا باپ اور عزر حُسؔہ کا باپ تھا۔ یہ اِفراتہ کے پہلوٹھے حُور کے بیٹے ہیں ۔ جو بیت لحم کا باپ تھا۔
5اور تقوع کے باپ اشور کی دو بیویاں تھیں حِیلاہ اور نعراہ ۔
6اور نعراہ کے اُس سے اخوُسام اور حفراور تیمنی اور ہخستری پیدا ہوُئے ۔ یہ نعرہ کے بیٹے تھے۔
7اور حِیلاہ کے بیٹے ضرؔت اور یفوآر اور اِتنان تھے۔
8اور قوؔض سے عنوب اور ضوبیبہ اور حُروم کے بیٹے آخرخیل کے گھرانے پیدا ہُوئے ۔
9اور یبیض اپنے بھائیوں سے معُزز تھا اور اُسکی ماں نے اُسکا نام یعبیض رکھا کیونکہ کہتی تھی کہ میں نے غم کے ساتھ اُسے جنم دیا۔
10اور یعبیض نے اِسؔرائیل کے خُدا سے یہ دُعا کی آہ تو مجھے واقعی برکت دے اور میری حُدود کو بڑھائے اور تیرا ہاتھ مجھ پر ہو اور تُو مجھے بدی سے بچائے تاکہ وہ میرے غم کا باعِث نہ ہو! اور جو اُس نے مانگا خُدا نے اُسکو بخشا۔
11اور سُخہ کے بھائی کلوب سے محؔیر پیدا ہُوا جو اِستون کا باپ تھا ۔
12اور اِستون سے بیت رِفا اور فاسح اور عیر نحس کا باپ تخنہ پیدا ہُوئے۔ یہی رَیکہ کے لوگ ہیں ۔
13اور قنز کے بیٹے غُتِنئیل اور شِرایاہ تھے اور غُتنئیل کا بیٹا حتؔت تھا۔
14اور معُوناتی سے عُفرہ پیدا ہُوا اور شِرایاہ سے یپوآب پیدا ہوُا جوجی خراسیم کا باپ ہے کیونکہ وہ کاریگر تھے۔
15اور یُفنہ ّ کے بیٹے کالب کے بیٹے یہ ہیں۔ ع۔یرو اور اِیلہ اور نعیم اور بنی اَیلہ اور قنز۔
16اور یہللِئیل کے بیٹے یہ ہیں ۔ زِیف اور زِیفہ ۔ تیرایاہ اور اسریؔ ایل۔
17اور عرزہ کے بیٹے یہ ہیں یتر اور مرد اور عفر اور یلون اور اُسکے بطن سے مریم اور سمی اور اِسمتوع کا باپ اِسباح پیدا ہُوئے ۔
18اور اُسکی یُہودی بیوی کے اُس سے جدُور کا باپ یرد اور شوکو کا باپ حِبر اور زلؤح کا باپ یقوتِئیل پیدا ہوُئے اور فرعون کی بیٹی بتیاہ کے بیتے جسے مرد نے بیاہ لیا تھا یہ ہیں ۔
19اور ہُود،یاہ کی بیوی نحم کی بہن کے بیٹے قعیلہ جرمی کا باپ اور اِسمتوع معکاتی تھے ۔
20اور سیمون کے بیٹے یہ ہیں ۔ امنون اور رِنہ بن حنان اور تیلون اور یسعی کے بیٹے زوحِت اور بن زوحت تھے۔
21اورسیلہ بن یہُودہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ عؔیر لکہ کا باپ اور لعدہ مریسہ کا باپ اور بیت اشبیع کے گھرانے جو باریک کتان کا کام کرتے تھے۔
22اور یوقیم اور کوزِ یبا کے لوگ اور یُوآس اور شراف جو موآب کے دریمان حُکمران تھے اور یسوبی لحم ۔ یہ پرُرانی تواریک ہے۔
23یہ کُمہار تھے اور نتائیم اور گدیرا کے باشندے تھے۔ وہ وہاں بادشاہ کے ساتھ اُسکے کام کے لئے رہتے تھے۔
24بنی شمعون یہ ہیں ۔ نُموایل اور یمین ۔ یریب ۔ زارح ۔ ساؤل ۔
25اور ساؔؤل کا بیٹا سلوم اور سلوم کا بیٹا مبسام اور مبسام کا بیٹا مشماع۔
26اور مِشماع کے بیٹے یہ ہیں ۔ حُموایل ۔ حُموایل کا بیٹا زکوُر ۔ زکور کا بیٹا سِمعی ۔
27اور سمِعی کے سولہ بیٹے اور چھ بیٹیاں تھیں لیکن اُسکے بھائیوں کے بہت اَولاد نہ ہوئی اور اُنکے سب گھرانے بنی یہوداہ کی مانند نہ بڑھے ۔
28اور وہ بِیرسبع اور مولادہ اور حصر سوعال۔
29اور بلہاؔ اور عضم اور تولاد۔
30اور بتوُایل اور حُرمہ اور صِقلاج ۔
31اور بیت مرکبوت اور حصر سُوسیم اور بیت برائی اور شعر یم میں رہتھے تھے۔ داؤد کی سلطنت تک یہی اُنکے شہر تھے۔
32اور اُنکے گاؤں ۔ عیَطام اور عین اور رِمون اور توکن اور عسن ۔ یہ پانچ شہر تھے۔
33اور اُنکے سب دیہات بھی جو بعل تک اُن شہروں کے آس پاس تھے۔ یہ اُنکے رہنے کے مقام تھے اور اُنکے نسب نامے ہیں ۔
34اور مِسوباب یملیک اور یُوشہ بِن امصیاہ ۔
35اور یُوایل اور یاہُوپن یُوسیبیاہ بن شِرایاہ بن عسیئیل ۔
36اور الیُوعینی اور یعقوبہ اور یسوُکایہ اور عسایاہ اور عدیئیل اور یسمیئیل اور بنایاہ۔
37اور زیزابن شفعی بن الون بن یدایاہ بن سمری بن سمعیاہ ۔
38یہ جنکے نام مذکوُر ہوئے اپنے اپنے گھرانے کے سردار تھے اور اِنکے آبائی کاندان بہت بڑھے ۔
39اور وہ جُدور کے مدخل تک یعنی اُس وادی کے مشرق تک اپنے گّلوں کے لئے چراگاہ ڈھونڈنے گئے ۔
40وہاں اُنہوں نے اچھّی اور سُتھری چراگاہ پائی اور مُلک وسیع اور چین اور سُکھ کی جگہ تھا کیونکہ حامؔ کے لوگ قدیم سے اُس میں رہتھے تھے ۔
41جنکے نام لکھے گئے ہیں شاہِ یہوداہ حِزقیاہ کے ایّام میں آئے اور اُنہوں نے اُنکے پڑاؤ پر حملہ کیا اور معُونیم کو جا وہاں مِلے قتل کیا اَیسا کہ وہ آج کے دِن تک نابُود ہیں اور اُنکی جگہ رہنے لگے کیونکہ اُنکے گّلوں کے لئے وہاں چراگاہ تھی۔
42اور اُن میں سے یعنی شمعؔوُن کے بیٹوں میں سے پانچسوَ مرد کو ہِ شعیؔر کو گئے اور یسعؔی کے بیٹے فلطیاؔہ اور نعؔریاہ اور رِفایاہ اور عُزّی ایل اُنکے سردار تھے۔
43اور اُنہوں نے اُن باقی عمالیقیوں کو جو بچ رہے تھے قتل کیا اور آج کے دِن تک وہیں بسے ہُوئے ہیں۔