Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
24 verses
1اَب اُس چندے کی بابت جو مُقدّسوں کے لِئے کِیا جاتا ہے جَیسا مَیں نے گلتیہ کی کلِیسیاؤں کو حُکم دِیا وَیسا ہی تُم بھی کرو۔
2ہفتہ کے پہلے دِن تُم میں سے ہر شَخص اپنی آمدنی کے مُوافِق کُچھ اپنے پاس رکھ چھوڑا کرے تاکہ میرے آنے پر چندے نہ کرنے پڑیں۔
3اور جب مَیں آؤں گا تو جِنہِیں تُم منظُور کرو گے اُن کو مَیں خط دے کر بھیج دُوں گا کہ تُمہاری خَیرات یروشلِیم کو پہُنچا دیں۔
4اور اگر میرا بھی جانا مُناسِب ہُؤا تو وہ میرے ساتھ ہی جائیں گے۔
5اور مَیں مکِدُنیہ ہو کر تُمہارے پاس آؤں گا کِیُونکہ مُجھے مکِدُنیہ ہوکر جانا تو ہے ہی۔
6مگر رہُوں شاید تُمہارے ہی پاس اور جاڑا بھی تُمہارے ہی پاس کاٹُوں تاکہ جِس طرف مَیں جانا چاہُوں تُم مُجھے اُس طرف روانہ کر دو۔
7کِیُونکہ مَیں اَب راہ مَیں تُم سے مُلاقات کرنا نہِیں چاہتا بلکہ مُجھے اُمِید ہے کہ خُداوند نے چاہا تو کُچھ عرصہ تُمہارے پاس رہُوں گا۔
8لیکِن مَیں عِیدِ پنتیکُست تک اِفِسُس میں رہُوں گا۔
9کِیُونکہ میرے لِئے ایک وسِیع اور کارآمد دروازہ کھُلا ہے اور مُخالِف بہُت سے ہیں۔
10اگر تِیمُتھِیُس آ جائے تو خیال رکھنا کہ وہ میرے پاس بےخَوف رہے کِیُونکہ وہ میری طرح خُداوند کا کام کرتا ہے۔
11پَس کوئی اُسے حقِیر نہ جانے بلکہ اُس کو صحیح سَلامت اِس طرف روانہ کرنا کہ میرے پاس آ جائے کِیُونکہ مَیں مُنتظِر ہُوں کہ وہ بھائِیوں سمیت آئے۔
12اور بھائِی اپُلّوس سے مَیں نے بہُت اِلتماس کِیا کہ تُمہارے پاس بھائِیوں کے ساتھ جائے مگر اِس وقت جانے پر وہ مُطلَق راضی نہ ہُؤا لیکِن جب اُس کو مَوقع مِلے گا تو جائے گا۔
13جاگتے رہو۔ اِیمان میں قائِم رہو۔ مردانگی کرو۔ مضبُوط ہو۔
14جو کُچھ کرتے ہو محبّت سے کرو۔
15اَے بھائِیو! تُم ستِفناس کے خاندان کو جانتے ہو کہ وہ اخِیہ پہلے پھَل ہیں اور مُقدّسوں کی خِدمت کے لِئے مُستعِد رہتے ہیں۔
16پَس مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اَیسے لوگوں کے تابِع رہو بلکہ ہر ایک کے جو اِس کام اور محنت میں شرِیک ہے۔
17اور مَیں ستِفناس اور فرتُوناتُس اور اخیکُس کے آنے سے خُوش ہُوں کِیُونکہ جو تُم سے رہ گیا تھا اُنہوں نے پُورا کر دِیا۔
18اور اُنہوں نے میری اور تُمہاری رُوح کو تازہ کِیا۔ پَس اَیسوں کو مانو۔
19آسیہ کی کلِیسیائیں تُم کو سَلام کہتی ہیں۔ اَکوِلہ اور پَرِسکہ اُس کلِیسیا سمیت جو اُن کے گھر میں ہے تُمہیں خُداوند میں بہُت بہُت سَلام کہتے ہیں۔
20سب بھائِی تُمہیں سَلام کہتے ہیں۔ پاک بوسہ لے کر آپس میں سَلام کرو۔
21مَیں پَولُس اپنے ہاتھ سے سَلام لِکھتا ہُوں۔
22جو کوئی خُداوند کو عزِیز نہِیں رکھتا ملعُون ہو۔ ہمارا خُداوند آنے والا ہے۔
23خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔
24میری محبّت مسِیح یِسُوع میں تُم سب سے رہے۔ آمِین۔