Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
33 verses
1اور حنانی کے بیٹے یا ہو پر خُداوند کا یہ کلام بعشا کے خلاف نازل ہوا۔
2اِس لیے کہ میں نے تُجھے خاک پر سے اُٹھایا اور اپنی قوم اسرائیل کا پیشیوا بنایا اور تُو یُربعام کی راہ پر چلا اور تُو نے میری قوم اسرائیل سے گناہ کرا کے اُنکے گناہوں سے مجھے غصہ دلایا ۔
3سو دیکھ میں بعشا اور اُس کے گھرانے کی پوری صفائی کر دونگا اور تیرے گھرانے کو نباط کے بیٹے یُربعام کے گھرانے کی مانند بنادونگا ۔
4بعشا کا جو کوئی شہر میں مریگا اُسے کُتے کھائیں گے اور جو میدان میں مریگا اُسے ہوا کے پرندے چٹ کر جائیں ۔
5اور بعشا کا باقی حال اور جو کچھ اُس نے کِیا اور اُسکی قوت سو کیا وہ اسرائیل کے باہدانوں کی تواریخ کی کتاب میں لکھا نہیں ہے؟
6اور بعشا اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور ترضہ میں دفن ہوا اور اُسکا بیٹا ایلہ اُسکی جگہ بادشاہ ہوا ۔
7اور حنانی کے بیٹے ہایو کی معرفت خُداوند کا کلام بعشا اور اُسکے گھرانے کے خلاف اُس ساری بدی کے سبب سے بھی نازل ہُوا جو اُس نے خُداوند کی نظر میں کی اور اپنے ہاتھوں کے کام سے اُسے غصہ دلایا اور یُربعام کے گھرانے کی مانند بنا اور اِس سبب سے بھی کہ اُس نے اُسے قتل کیا ۔
8اور شاہِ یہوداہ آسا کے چھبیسویں سال سے بعشا کا بیٹا ایلہ ترضہ میں بنی اسرائیل پر سلطنت کرنے لگا اور اُس ے دو برس سلطنت کی ۔
9اور اُسکے خادم زمری نے جو اُسکے آدھے رتھوں کا داروغہ تھا اُسکے خلاف سازش ک ۔ اُس وقت وہ ترضہ میں تھا اور ارضہ کے گھر میں جو ترضہ میں اُسکے گھر کا دیوان تھا شراب پی پی کر متوالا ہوتا جاتا تھا ۔
10سو زمری نے آسا شاہِ یہوداہ کے ستائسویں سال اندر جا کر اُس پر وار کیا اور اُسے قتل کر دیا اور اُسکی جگہ سلطنت کرنے لگا ۔ اور جب وہ بادشاہی کرنے لگا تو تخت پر بیٹھے ہی اُس نے بعشا کے سارے گھرانے کو قتل کیا او ر نہ تو اُسکے رشتہ داروں کا اور نہ اُس کے دوستوں کا کوئی لڑکا باقی چھوڑا ۔
12یوں زمری نے خُداوند کے اُس سخن کے مطابق جو اُس نے بعشا کے خلاف یا ہو نبی کی معرفت فرمایا تھا بعشا کے سارے گھرانے کو نابود کیا ۔
13بعشا کے سب گناہوں اور اُسکے بیٹے ایلہ کے گناہوں کے سبب سے جو اُنہوں نے کئے اور جن سے اُنہوں نے اسرائیل سے گناہ کرایا تاکہ خُداوند اسرائیل کے خُدا کو اپنے باطل کاموں سے غصہ دلائیں ۔
14اور ایلہ کا باقی حال اور سب کچھ جو اُس نے کِیا وہ اسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کتاب میں قلمبند نہیں ؟۔
15اور شاہِ یہوداہ آسا کے ستائیسویں برس میں زمری نے ترضہ میں سات دن بادشاہی کی ۔ اُس وقت لوگ جبتون کے مقابل جو فلستیوں کا تھا خیمہ زن تھے ۔
16اور اُن لوگوں نے جو خیمہ زن تھے یہ چرچا سُنا کہ زمری نے سازش کی اور بادشاہ کو مار بھی ڈالا ہے اِسلیے سارے اسرائیل نے عمری کو جو لشکر کا سردار تھا اُس دن لشکر گاہ میں اسرائیل کا بادشاہ بنایا ۔
17تب عمری اور اُسکے ساتھ اسرائیل جبتون سے روانہ ہوا اور اُنہوں نے ترضہ کا محاصرہ کر لیا ۔
18اور ایسا ہُوا کہ جب زمری نے دیکھا کہ شہر سر پر ہو گیا تو شاہی محل کے محکم حصہ میں جا کر شاہی محل میں آگ لگا دی اور جل مرا ۔
19اپنے اُن گناہوں کے سبب سے جو اُس نے کئے کہ خُداوند کی نظر میں بدی کی اور یُربعام کی راہ اور اُسکے گناہ کی روش اختیار کی جو اُس نے کیا تاکہ اسرائیل سے گناہ کرائے ۔
20اور زمری کا باقی حال اور جو بغاوت اُس نے کی سو کیا وہ اسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کتاب میں قلمبند نہیں؟
21اُس وقت اسرائیلی دو فریق ہو گئے آدھے آدمی جینیت کے بیٹے تبنی کے پیرو ہو گئے تاکہ اُسے بادشاہ بنائیں اورآدھے عمری کے پیرو تھے ۔
22پر جو عمری کے پیرو تھے اُن پر جو جینت کے بیٹے تبنی کے پیرو تھے غالب آئے ۔ سو تبنی مر گیا اور عمری بادشاہ ہوا۔
23شاہِ یہوداہ آسا کے اکتیسویں سال سے عمری اسرائیل پر سلطنت کرنے لگا ۔ اُس نے بارہ برس سلطنت کی۔ ترضہ میں چھ برس اُسکی سلطنت رہی ۔
24اور اُس نے سامریہ کا پہاڑ سمر سے دو قنطار چاندی میں خریدا اور اُس پہاڑ پر ایک شہر بنایا اور اُس شہر کا نام جو اُس نے بنایا تھا پہاڑ کے مالک سمر کے نام پر سامریہ رکھا ۔
25اور عمری نے خُداوند کی نظر میں بدی کی اور اُن سب سے جو اُس سے پہلے ہوئے بد تر کام کیے ۔
26کیونکہ اُس نے نباط کے بیٹے یُربعام کی سب راہیں اور اُسکے گناہوں کی روش اختیار کی جن سے اُس نے اسرائیل سے گناہ کرایا تاکہ وہ خداوند اسرائیل کے خُدا کو اپنے باطل کاموں سے غصہ دلائیں ۔
27اور عمری کے باقی کام جو اُس نے کئے اور اُسکا زور جو اُس نے دکھایا سو کیا وہ اسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کتاب میں قلمبند نہیں ؟
28سو عمری اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور سامریہ میں دفن ہوا اور اُسکا بیٹا اخی اب اُسکی جگہ بادشاہ ہوا۔
29اور شاہِ یہوداہ آسا کے اڑتیسویں سال سے عمری کا بیٹا اخی اب اسرائیل پر سلطنت کرنے لگا اور عمری کے بیٹے اخی اب نے سامریہ میں اسرائیل پر بائیس برس سلطنت کی ۔
30اور عمری کے بیٹے اخی اب نے جتنے اُس سے پہلے ہوئے تھے اُن سبھوں سے زیادہ خُداوند کی نظر میں بدی کی ۔
31اور گویا نباط کے بیٹے یُربعام کے گناہوں کی روش اختیار کرنا اُس کے لیے ایک ہلکی سی بات تھی ۔ سو اُس نے صدانیوں کے بادشاہ اتبعل کی بیٹی ایزبل سے بیاہ کیا اور جا کر بعل کی پرستش کرنے اور اُسے سجدہ کرنے لگا ۔
32اور بعل کے مندر میں جسے اُس نے سامریہ میں بنایا تھا بعل کے لیے ایک مذبح تیار کیا ۔
33اور اخی اب نے یسیرت بنائی اور اخی اب نے اسرائیل کے سب بادشاہوں سے زیادہ جو اُس سے پہلے ہوئے تھے خُداوند اسرائیل کے خُدا کو غصہ دلانے کے کام کیے ۔
34اُسکے ایام میں بیت ایلی نے یریحو کو تعمیر کیا ۔جب اُس نے اُسکی بنیاد ڈالی تو اُسکا پہلوٹھا بیٹا ابراہام مرا اور جب اُسکے پھاٹک لگائے تو اُسکا سب سے چھوٹا بیٹا سُجوب مر گیا ۔ یہ خُداوند کے کلام کے مطابق ہُوا جو اُس نے نون کے بیٹے یشوع کی معرفت فرمایا تھا ۔