Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
17 verses
1تب قیت بعؔیریم کے لوگ آئے اور خُداوند کے صندُوق کو لیکر ابیندؔاب کے گھر میں جو ٹیلے پر ہے لائے اور اُسکے بیٹے الؔیعزر کو مقُدّس کیا کہ وہ خُداوند کے صندوُق کی نگہبانی کرے۔
2اور جِس دِن سے صندُوق قریت بیعریم میں رہا تب سے ایک مُدّت ہوگئی یعنی بِیس برس گُذ ر ے اور اور اِسؔرائیل کا سارا گھرانا خُداوند پیچھے نوَحہ کرتا رہا ۔
3اور سمؔوئیل نے اِسرؔائیل کے ساتے گھرانے سے کہا کہ اگر تُم اپنے سارے دِل سے خُداوند کی طرف رُجُوع لاتے ہو تو اجنبی دیوتاؤں اور عؔستارات کو اپنے بیچ سے دُور کرو اور خُداوند کے لئِے اپنے دِلوں کو مسُتعد کرکے فقط اُسی کی عبادت کرو اور وہ فلِستیوں کے ہاتھ سے تُم کو رہائی دیگا۔
4تب بنی اِسرائیل نے بعلؔیم اور عشارؔات کو دُور کیا اور فقط خُداوند کی عِبادت کرنے لگے۔
5پھر سؔموئیل نے کہا کہ سب اِؔسرائیل کو مِصؔفاہ میں جمع کرو اور میَں تُمہارے لئِے خُداوند سے دُعا کروُنگا ۔
6سو وہ سب مِصفؔاہ میں فراہم ہُؤئے اور پانی بھر کر خُداوند کے آگے انڈیلا اور اُس دِن روزہ رکھا اور وہاں کہنے لگے کہ ہم نے خُداوند کا گُناہ کیا ہے اور سؔموئیل مصِفاؔہ میں بنی اِسرائیل کی عدالت کرتا تھا ۔
7اور جب فِلستیوں نے سُنا کہ بنی اِسرائیل مِصفاؔہ میں فراہم ہُؤئے ہیں تو اُنکے سرداروں نے بنی اِسرائیل پر چڑھائی کی اور جب بنی اِسرائیل نے یہ سُنا تو وہ فِلستیِوں سے ڈرے۔
8اور بنی اِسرؔائیل نے سؔموئیل سے کہا کہ خُداوند ہمارے خُدا کے حُضُور ہمارے لئےِ فریاد کرنا نہ چھوڑتا تاکہ وہ ہمکو فلِسیتِوں کے ہاتھ سے بچائے ۔
9اور سؔموئیل نے ایک دُودھ پیتا برہّ لیا اور اُسے پُوری سوختنی قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور گُذرانا اور سؔموئیل بنی اِسرائیل کے لئِے خُداوند کے حُضُور فریاد کرتا رہا اور خُدواند نے اُسکی سُنی ۔
10اور جس وقت سؔموئیل اُس سوختنی قُربانی کو گُذران رہا تھا اُس وقت فلِستی اِسرائیلیوں سے جنگ کرنے کو نزدیک آئے لیکن خُداوند فلِستیوں کے اُوپر اُسی دِن بڑی کڑک کے ساتھ گرجا اور اُنکو گھبرا دیا اور اُنہوں نے اِسرائیلوں کے آگے شکست کھائی۔
11اور اؔسرائیل کے لوگوں نے مِصؔفاہ سے نِکلکر فلِستیِوں کو رگیدا اور بیت کؔرّکے نیچے تک اُنہیں مارتے چلے گئے۔
12تب سؔموئیل نے ایک پتھر لیکر اپسے مِصفاہ اور شین کے بیچ میں نصب کیا سور اُسکا نام ابنؔ عزر یہ کہہ کر رکھا کہ یہاں تک خُداوند نے ہماری مدد کی ۔
13سو فِلستی مغُلوب ہُؤئے اور اِؔسرائیل کی سرحد میں پھر نہ آئے اور سؔموئیل کی زندگی بھر خُداوند کا ہاتھ فلِستیوِں کے خِلاف رہا ۔
14اور عقؔرُون سے جاؔت تک کے شہر جنکو فِلستیوں نے اِسرائیلیوں نے اُنکی نواحی بھی فِلستیوں نے اِسرائیلیوں سے لیا تھا وہ پھر اِسرائیلیوں نے اُنکی نواحی بھی فِلستیوں کے ہاتھ سے چُھڑالی اور اِسرائیلیوں اور اموریوں میں صُلح تھی ۔
15اور ؔسموئیل اپنی زِندگی بھر اِسرائیلیوں کی عدالت کرتا رہا۔
16اور وہ سال بسال بَیت اؔیل اور جؔلجال اور مِؔصفاہ میں دَور ہ کرتا اور اُن سب مقاموں میں بنی اِسرائیل کی عدلات کرتا تھا۔
17پھر وہ رؔامہ کو لَوٹ آتا کیونکہ وہاں اُسکا گھر تھا اور وہاں اِؔسرائیل کی عدالت کرتا تھا اور وہیں اُس نے خُداوند کے لئِے ایک مذبح بنایا۔