Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
14 verses
1یہ تِیسری بار مَیں تُمہارے پاس آتا ہُوں۔ دو یا تِین گواہوں کی زبان سے ہر ایک بات ثابِت ہو جائے گی۔
2جَیسے مَیں نے جب دُوسری دفعہ حاضِر تھا تو پہلے سے کہہ دِیا تھا وَیسے ہی اَب غَیرحاضری میں بھی اُن لوگوں سے جِنہوں نے پیشتر گُناہ کِئے ہیں اور اَور سب لوگوں سے پہلے سے کہے دیتا ہُوں کہ اگر پھِر آؤں گا تو درگُذر نہ کرُوں گا۔
3کِیُونکہ تُم اِس کی دلِیل چاہتے ہو کہ مسِیح مُجھ میں بولتا ہے اور وہ تُمہارے واسطے کمزور نہِیں بلکہ تُم میں زورآور ہے۔
4ہاں وہ کمزوری کے سبب سے مصلُوب ہُؤا لیکِن خُدا کی قُدرت کے سبب سے زِندہ ہے اور ہم بھی اُس میں کمزور تو ہیں مگر اُس کے ساتھ خُدا کی اُس قُدرت کے سبب سے زِندہ ہوں گے جو تُمہارے واسطے ہے۔
5تُم اپنے آپ کو آزماؤ کہ اِیمان پر ہو یا نہِیں۔ اپنے آپ کو جانچو۔ کیا تُم اپنی بابت یہ نہِیں جانتے کہ یِسُوع مسِیح تُم میں ہے؟ ورنہ تُم نامقبُول ہو۔
6لیکِن مَیں اُمِید کرتا ہُوں کہ تُم معلُوم کر لو گے کہ ہم تو نامقبُول نہِیں۔
7اور ہم خُدا سے دُعا کرتے ہیں کہ تُم کُچھ بدی نہ کرو۔ نہ اِس واسطے کہ ہم مقبُول معلُوم ہوں بلکہ اِس واسطے کہ تُم نیکی کرو چاہے ہم نامقبُول ہی ٹھہریں۔
8کِیُونکہ ہم حق کے برخِلاف کُچھ نہِیں کرسکتے مگر صِرف حق کے لِئے کرسکتے ہیں۔
9جب ہم کمزور ہیں اور تُم زورآور ہو تو ہم خُوش ہیں اور یہ دُعا بھی کرتے ہیں کہ تُم کامِل بنو۔
10اِس لِئے مَیں غَیرحاضری میں یہ باتیں لِکھتا ہُوں تاکہ حاضِر ہوکر مُجھے اُس اِختیّار کے مُوافِق سختی نہ کرنا پڑے جو خُداوند نے مُجھے بنانے کے لِئے دِیا ہے نہ کہ بِگاڑنے کے لِئے۔
11غرض اَے بھائِیو! خُوش رہو۔ کامِل بنو۔ خاطِر جمع رکھّو۔ یکدِل رہو۔ میل مِلاپ رکھّو تو خُدا محبّت اور میل مِلاپ کا چشمہ تُمہارے ساتھ ہوگا۔
12آپس میں پاک بوسہ لے کر سَلام کرو۔
13سب مُقدّس لوگ تُم کو سَلام کہتے ہیں۔
14خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل اور خُدا کی محبت اور رُوحُ القدُس کی شِراکت تُم سب کے ساتھ ہوتی رہے۔