Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
12 verses
1جب ساؔؤل کے بیٹے اؔشبوست نے سُنا کہ ابؔنیر حبؔرُون میں مر گیا تو اُسکے ہاتھ ڈِھیلے پڑ گئے اور سب اِسرائیلی گھبراگئے ۔
2اور ساؔؤل کے بیٹے اِشؔبوست کے دو آدمی تھے جو فَوجوں کے سردار تھے ۔ ایک کا نام بؔعنہ اور دُوسرے کا ریکؔاب تھا ۔ یہ دونوں بنی بِنیمین کی نسل کے بیرُوتی رِؔمُون کے بیٹے تھے (کیونکہ بیرؔؔوت کی بھی بنی بِنیمین کا گِناجاتا ہے۔
3اور بیُروتی جؔتؔیِم کو بھاگ گئے تھے چُنانچہ آج کے دِن تک اوہ وہیں رہتے ہیں )۔
4اور ساؔؤل کے بیٹے یُونتنؔ کا ایک لنغرا بیٹا تھا جب ساؔؤل اور یُونتین کی خبر یزرؔعیل سے پُہنچی تو وہ پانچ برس کا تھا۔ سو اُسکی دایہ اُسکو اُٹھا کر بھاگی اور اُس نے جو بھاغنے میں جلدی کی تو اَیسا ہُؤا کہ وہ گِر پڑا اور لنگڑا ہوگا ۔ اُسکا نام مفؔیبوست تھا۔
5اور بیرُوتی رؔموّن کے بیٹے ریکؔاب اور بعنہؔچلے اور کڑی گھوپ کے وقت اِشؔبوست کے گھر آئے جب وہ دوپہر کو آرام کر رہا تھا ۔
6سو وہ وہاں گھر کے اندر گیہُوں لینے کے بہانے سے گھُسے اور اُسکے پیٹ میں مارا اور ریؔکاب اور اُسکا بھائی بعؔنہ بھاگ نکلے ۔
7جب وہ گھر میں گھُسے تو وہ اپنی خواب گاہ میں اپنے بستر پر سوتا تھا۔ سو اُنہوں نے اُسے مارا اور قتل کیا اور اُسکا سر کاٹ دِیا اور اُسکا سر لیکر تامام رات مَیدان کی راہ چلے۔
8اور اِؔشبوست کا سر حؔبرُون میں داؔؤد کے پاس لے آئے اور بادشاہ سے کہا تیرا دُشمن ساؔؤل جو تیر جان کا طالب تھا یہ اُسکے بیٹے اِشؔبوست کا سر ہے سو خُداوند نے آج کے دِن میرے مالکِ بادشاہ کا اِنتقام ساؔؤل اور اُسکی نسل سے لیا۔
9تب داؔؤد نے ریؔکاب اور اُسکے بھائی بعؔنہ کو جو بیرُوتی رِمّوُن کے بیٹے تھے جو اب دیا کہ خُداوند کی حیات کی قسم جِس نے میری جان کو مُصیبت سے رہائی دی ہے ۔
10جب ایک شخص نے مُجھ سے کہا کہ دیکھ ساؔؤل مر گیا اور سمجھا کہ خُوشخبری دیتا ہے تو مَیں نے اُسے پکڑا اور صِفؔلاج میں اُسے قتل کیا ۔ یہی جزا مَیں نے اُسے اُسکی خبر کے بدلے دی۔
11پس جب شرِیروں نے ایک راسگار انسان کو اُسی کے گھر میں اُسکے بستر پر قتل کیا ہے تو کیا مَیں اب اُسکے خُون کا بدلہ تُم سے ضرور ہی نہ لُوں اور تُم کو زمین پر سے نابوُد نہ کر ڈالوں ۔
12تب داؔؤد نے اپنے جوانوں کو حُک دیا اور اُنہوں نے اُنکو قتل کیا اور اُنکے ہاتھ اور پاؤں کاٹ ڈالے اور اُنکو حبؔرُون میں تالاب کے پاس ٹانگ دیا اور اِشؔبوست کے سر کو لیکر اُنہوں نے حبؔرُون میں ابؔنیر کی قبر میں دفن کیا۔