Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
23 verses
1اور داؔؤد نے پھر اِسرائیلیوں کے سب چُنے ہُوئے تیس ہزار مردوں کو جمع کیا۔
2اور داؔؤد اُٹھا اور سب لگوں کو جو اُسکے ساتھ تھے لیکر بعلؔہیؔہُوداہ سے چلا تاکہ خُدا کے صندوق کو اُدھر سے لے آئے جو اُس نام کا یعنی رُبّ الافواج کے نام کا کہلاتا ہے جو کروبیوں پر بَیٹھتا ہے۔
3سو اُنہوں نے خدا کے صندُوق کو نئی گاڑی پر رکھّا اور اُسے ابینؔداب کے گھر سے جو پہاڑی پر تھا نِکال لائے اور اُس نئی گاڑی کو ابینداؔب کے بیٹے عُزؔت اور اخیؔو ہانکنے لگے۔
4اور وہ اُسے اینؔداب کے گھر سے جو پہاڑی پر تھا خُدا کے صندوق کے ساتھ نِکال لائے اور اخؔیو صندُوق کے آگے آگے چل رہا تھا۔
5اور داؔؤد اور اِسؔرائیل کا سارا گھرانا صنَوبر کی لکڑی کے سب طرح کے ساز اور سِتار ۔ بربط اور دف اور خنجری اور جھانجھ خُداوند کے آگے آگے بجاتے چلے ۔
6اور جب وہ نکؔون کے کھیلہان پر پہنچے تو عُزہّؔ نے خُدا کے صندُوق کی طرف ہاتھ بڑھا کر اُسے تھام لیا کیونکہ بَیلوں نے ٹھوکر کھائی تھی ۔
7تب خُداوند کا غُصّہ عُزہّؔ پر بھڑکا اور خُدا نے وہیں اُسے اُسکی خطا کے سبب سے مارا اور وہ وہٰن خُدا کے صندُوق کے پاس مر گیا۔
8اور داؔؤد اِس سبب سے کہ خُداوند عُزہّؔ پر ٹوٹ پڑا ناخُوش ہُؤا اور اُس نے اُس جگہ کا نام پرؔض عُزہّؔ رکھّا جو آج کے دِن تک ہے۔
9اور داؔؤد اُس دِن خُداوند سے ڈرگیا اور کہنے لگا کہ خُداوند کا صندُوق میرے ہاں کیونکر آئے ؟۔
10اور دؔاؤد نے خدُاوند کے صندُوق کو اپنے ہاں دؔاؤد کے شہر میں لے جانا نہ چاہا بلکہ دؔاؤد اُسے ایک طرف جاتی عؔوبید ادوم کے گھر لے گیا۔
11اور خُداوند کا صندُوق جاتی عؔوبیدادوم کے گھر میں تین مہینے تک رہا اور خُداوند نے عؔوبید ادوم کو اور اُسکے سارے گھرانے کو برکت دی۔
12اور داؔؤد بادشاہ کو خبر مِلی کہ خُداوند نے عؔوبیدادوم کے گھرانے کو اُور اُسکی ہر چیز میں خُدا کے صندُوق کے سبب سے برکت دی ہے۔ تب داؔؤد گیا اور خُدا کے صندُوق کو عؔوبیدادوم کے گھر سے دؔاؤد کے شہر میں خُوشی خُوشی لے آیا۔
13اور اِیسا ہُؤا کہ جب خُداوند کے صندُوق کے اُٹھانے والے چھ قدم چلے تو داؔؤد نے ایک بَیل اور ایک موٹا بچھڑا ذبح کِیا ۔
14اور داؔأد خُداوند کے حُضوُر اپنے سارے زور سے ناچنے لگا اور داؔؤد کنتان کا افُود پہنے تھا۔
15سو دؔاؤد اور اِسؔرائیل کا سارا گھرانا خُداوند کے صندُوق کو للکارتے اور نرسِنگا پھُونکتے ہُوئے لائے۔
16اور جب خُداوند کا صندُوق داؔؤد کے شہر کے اندر آرہا تھا تو ساؔؤل کی بیٹی مؔیکل نے کِھڑکی سے نِگاہ کی اور داؔؤد بادشاہ کو خُداوند کے حُضُور اُچھلتے اور ناچتے دیکھا سو اُس نے اپنے دِل ہی دِل میں اُسے حقیر جانا ۔
17اور وہ خُداوند کے صندُوق کو اندر لائے اور اُسے اُسکی جگہ پر اُس خَیمہ کے بیچ میں جو داؔؤد نے اُسکے لئے کھڑا کیا تھا رکھّا اور داؔؤد نے سوختنی قُربانیاں اور سلامتی کی قُربانیاں خُداوند کے آگے چڑھائیں ۔
18اور جب داؔؤد سوختنی قُربانی اور سلامتی کی قُربانیاں چڑھاچُکا تو اُس نے ربُّ الافواج کے نام سے لوگوں کو برکت دی۔
19اور اُس نے سب لوگویعنی اِؔسرائیل کے سارے انبوہ کے مردوں اور عَورتوں دونوں کو ایک ایک روٹی اور ایک ایک ٹکُڑا گوشت اور کشمِش کی ایک ایک ٹِکیا بانٹی ۔ پھر سب لوگ اپنے اپنے گھر چلے گئے۔
20تب داؔ��د لَوٹا تا کہ اپنے گھرانے کو برکت دے اور ساؔؤل کی بیٹی مؔیکل داؔؤد کے اِستقبال کو نِکلی اور کہنے لگی کہ اِسؔرائیل کا بادشاہ آج کَیسا شاندار معلوُم ہوتا تھا جِس نے آج کے دِن اپنے مُلازموں کی لَونڈیوں کے سامنے اپنے کو برہنہ کیا جَیسے کوئی بانکا بیحیائی سے برہنہ ہو جاتا ہے۔
21داؔؤد نے مؔیکل سے کہا یہ تو خُداوند کے حُضُور تھا جِس نے تیرے باپ اور اُسکے سارے گھرانے کو چھوڑ کر مُجھے پسند کیا تا کہ وہ مُجھے خُداوند کی قَوم اِؔسرائیل کا پیشوا بنائے۔ سو مَیں خُداوند کے آگے ناچُونگا۔
22بلکہ مَیں اِس سے بھ زِیادہ ذلیِل ہوُنگا اور اپنی ہی نظر میں نیچھ ہُونگا اور جِن لَونڈیوں کا ذِکر تو نے کیا ہے وُہی میری عِزت کر ینگی ۔
23سو ساؔؤل کی بیٹی مؔیکل مرتے دم تک بے اَولاد ہی رہی۔