Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
16 verses
1اِسکے بعد دؔاؤد نے فلِستیوں کو مارا اور اُنکو مغلوُب کیا اور داؔؤد نے دارؔلحکومت کی عِنان فلِسِتیوں کے ہاتھ سے چھین لی۔
2اور اُس نے مؔوآب کو مارا اور اُنکو زمین پر لِٹا کر رسّی سے ناپا ۔ سو اُس نے قتل کرنے کے لئے دو رسِیوں سے ناپا اور جیتا چھوڑنے کے لئے ایک پُوری رسّی سے ۔ یُوں موآبی داؔؤد کے خادِم بنکر ہدئے لانے لگے۔
3اور داؔؤد نے ضؔوباہ کے بادشاہ رحؔوب کے بیٹے ہدؔوعزر کو بھی جب وہ اپنی دریایِ فراؔت پر کی سلطنت پر پھر قبضہ کرنے کو جا رہا تھا مار لیا۔
4اور داؔؤد نے اُسکے ایک ہزار سات سَو سوار اور بیس ہزار پیادے پکڑ لئے اور داؔؤد نے رتھوں کے سب گھوڑون کی کھُونچیں کاٹیں پر اُن میں سے سَورتھوں کے لئے گھوڑے بچا رکھّے۔
5اور جب ددمشؔق کے ارامی ضؔوباہ کے بادشاہ ہدؔوعرز کی کُمک کو آئے تو داؔؤد نے ارامیوں کے بائیس ہزار آدمی قتل کئے ۔ تب داؔؤد نے دمشق کے ارؔام میں سِپاہیوں کی چَوکیاں بٹھائیں سوارامی بھی دؔاؤد کے خادِم بنکر ہدئے لانے لگے اور خُداوند نے داؔؤد کو جہاں کہیں وہ گیا فتح بخشی ۔
7اور داؔؤد نے ہدؔوعزر کے مُلازموں کی سونے کی ڈھالیں چھین لیں اور اُنکو یروشلیم میں لے آیا۔
8اور داؔؤد بادشاہ بطاؔہ اور بُیروتی سے جو ہدؔعزر کے شہر تھے بہت سا پیتل لے آیا۔
9اور جب حمؔات کے بادشاہ تُوغؔی نے سُنا کہ داؔؤد نے ہدؔدعزر کا سارا لشکر مار لیا۔
10تو تُوغیؔ نے اپنے بیٹے یوؔورام کو داؔؤد بادشاہ کے پاس بھیجا کہ اُسے سلام کہے اور مُبارکباد دے اِسلئے کہ اُس نے ہددؔعزر سے جنگ کر کے اُسے مار لیا کیونکہ ہدؔدعزر تُوغؔی سے لڑا کرتا تھا اور یُرؔام چاندی اور سونے اور پیتل کے ظروُف اپنے ساتھ لایا۔
11اور داؔؤد بادشاہ نے اُنکو خُداوند کے لئے مخصوص کیا ۔ اَیسے ہی اُس نے اُن سب قوَموں کے سونے چاندی کو مخصوص کیا ۔ جنکو اُس نے مغلُوب کیا تھا۔
12یعنی ارامیوں اور موآبیوں اور بنی عمُوّن اور فلِستیوں اور عمالیقیوں کے سونے چاندی اور ضؔوباہ کے بادشاہ رؔجوب کے بیٹے ہدؔدعزر کی لُوٹ کو ۔
13اور داؔؤ د کا بڑا نام ہُؤا جب وہ نمک کی وادی میں ارامیوں کے اٹھارہ ہزار آدمی مار کر لَوٹا ۔
14اور اُس نے اؔدوم میں چَوکیاں بٹھائیں بلکہ سارے اؔدوم میں چوَکیاں بٹھائیں اور سب ادومی داؔؤد کے خادم بنے اور خُداوند نے دؔاؤد کو جہاں کہیں وہ گیا فتح بخشی۔
15اور داؔؤد نے کُل اِسرائیل پر سلطنت کی اور داؔؤد اپنی سب رعیّت کے ساتھ عدل و انصاف کرتا تھا۔
16اور ضؔرویاہ کا بیٹا یوآؔب لشکر کا سردار تھا اور اِخؔیلود کا بیٹا یہؔوُسفط مُورّخ تھا۔ اور اخؔیطوب کا بیٹا صؔدوُق اور ابیؔ یاتر کا بیٹا اخؔیملک کاہن تھےاور شراؔیاہ مُنشی تھا۔
18اور یہوؔیدع کا بیٹا بناؔیاہ کریتیوںاور فلیستیوں کا سردار تھا اور داؔؤد کے بیٹے کاہن تھے۔