Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
15 verses
1اے بنی اسرائیل ! اے سب لوگوں جن کو میں مُلک مصر سے نکال لایا یہ بات سُنو جو خداوند تمہاری بابت فرماتا ہے۔
2دُنیا کے سب گھرانوں میں سے میں نے صرف تم کو برگزیدہ کیا ہے اس لے میں تم کو تمہاری ساری بدکرداری کی سزا دُوں گا۔
3اگر وہ شخص باہم مُتفق نہ ہوں تو کیا اکٹھے چل سکیں گے؟۔
4کیا شیر جنگل میں گرجے گا جب کہ اُس کو شکار نہ ملا ہو؟ اور اگر جوان شیر نے کُچھ نہ پکڑا ہو تو کیا وہ غار میں سے اپنی آواز کو بُلند کرے گا؟۔
5کیا کوئی چڑیا زمین پر دام میں پھنس سکتی ہے جبکہ اُس کے لے دام ہی نہ بھچایا گیا ہو؟کیا پھندا جب تک کہ کُچھ نہ کُچھ اُس میں پھنسا نہ ہو زمین پر سے اُچھلے گا؟ ۔
6کیا یہ مُمکن ہے کہ شہر میں نر سنگا پُھونکا جائے اور لوگ نہ کاپنیں یا کوئی بلا شہر پر آے اور خُداون نے اُسے نہ بھیجا ہو؟۔
7یقینا خُداوند خُدا کچھ نہیں کرتا جب تک کہ اپنا بھید اپنے خدمت گُزار نبیوں پر پہلے آشکارانہ کرے
8شیر ببر گرجا ہے۔ کُون نہ ڑرے گا؟خُداوند خُدا نے فرمایا ہے ۔ کون نبُوت نہ کرے گا؟۔
9اشدود کے قصروں میں اور مُلک مصر کے قصروں میں مُنادی کرو اور کہو سامریہ کے پہاڑوں پر جمع ہو جاو اور دیکھو اُس میں کیسا ہنگامہ اور ظُلم ہے۔
10کیونکہ وہ نیکی کرنا نہیں جانتتے خُداوند فرماتا ہے جو اپنے قصروں میں ظُلم اور لُوٹ کو جمع کرتے ہیں۔
11اس لئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دُشمن مُلک کا مُحاصرہ کرے گا اور تیری قُوت کو تجھ سے دُور کرے گا اور تیرے قصر لُوٹے جائیں گے۔
12خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ جس طرح سے چرواہا دو ٹانگیں یا کان کا ایک تُکڑا شیر ببر کے مُنہ سے چُھڑا لیتا ہے اُسی طرح بنی اسرائیل جو سامریہ میں پلنگ کے گوشی میں اور یشمین فرش پر بیھٹے رہتے ہیں چھڑا لے جائیں گے۔
13خُداوند خُدا ربُ الا فواج یُوں فرماتا ہے سُنو اور بنی یعقوب کے خلاف گواہی دو۔
14کیونکہ جب میں اسرائیل کے گُناہوں کی سزا دُوں گا تو بیت ایل کے مزبحوں کو بھی دیکھ لُوں گا اور مذبح کے سینگ کٹ کر زمین پر گر جائیں گے۔
15اور خُداوند فرماتا ہے میں زمستانی اور تابستانی گھروں کو برباد کُروں گا اور ہاتھی دانت کے گھر مسمار کئے جائیں گے اور بُہت سے مکان ویران ہوں گے۔