Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
14 verses
1پھر خُداوند خُدا نے مُجھے رویا دکھائی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ تاپستانی میووں کی ٹوکری ہے۔
2اور اُس نے فرمایا عامُوس تو کیا دیکھتا ہے؟میں نے عرض کی کہ تاپستانی میووں کی ٹوکری۔تب خداوند نے مُجھے فرمایا کہ میری قوم اسرائیل کا کاوقت آپُہنچاہے ۔اب میں اُس سے درگزر نہ کروں گا۔
3اور اُس وقت مُقدس کے کے نغمے نوحہ ہو جائیں گے خُداوند خُدا فرماتا ہے۔ بُہت سی لاشیں ہوں گی۔ وہ چُپکے چُپکے ان کو ہر جگہ نکال پھینیکں گے۔
4تم جوچاہتے ہو کہ مُحتاجوں کو نگل جاو اور مُسکینوں کو مُلک سے نیست کرو۔
5اور ایفہ کو چھوٹا اور مثقال کو بڑا بناتے اور فریب کی ترازق سے دغابازی کرتے اور کہتے ہو کہ نئے چاند کا دن کب گُزرے گا تا کہ ہم غلّہ بیچیں اور سبت کا دن کب ختم ہوگا کہ گُہیوں کے کھتے کھولیں؟۔
6تاکہ مسکین کو رُوپیہ سے اور مُحتاج کو ایک جوڑی جُوتیوں سے خریدیں اور گُیہوں کی پھٹکن بیچیں یہ بات سُنو! ۔
7خُداوند نے یعقوب کی حمشت کی قسم کھا کر فرمایا ہے میں ان کے کاموں میں سے ایک کو بھی ہرگز نہ بُھولوں گا۔
8کیا اس سبب سے زمین نی تھر تھراے گی اور اُس کا ہر ایک باشندہ ماتم نہ کرے گا؟ ہاں وُہ بالکل دریای نیل کی طرح اُٹھے گی اور وہ مصر کی طرح پُھیل کر پھر سُکڑ جائے گی۔
9اور خُداوند خُدا فرماتا یے اُس روز آفتاب دوپہر ہی کو غروب ہو جائے گا اور میں روز روشن ہی میں زمین کو تاریک کُروں گا۔
10تمہاری عیدوں کو ماتم سے اور تمہارے نغموں کو نوحوں سے بدل دُوں گا اور ہر ایک کی کمر پر ٹاٹ بندھواوں گا اور ہر ایک کے سر پر چند لاپن بھیجوں گا اور ایسا ماتم برپا کُروں گا جیسا اکلوتے بیٹے پر ہوتا ہے اور اُس کا انجام روز تلخ سا ہو گا۔
11خُداوند خُدا فرماتا ہے دیکھو وہ دن آتے ہیں کہ میں اس مُلک میں قحط ڈالوں گا۔ نہ پانی کی پیاس اور نہ روٹی کا قحط بلکہ خُداوند کا کلام سُننے کا۔
12تب لوگ سُمند سے سمندر تک اور شمال سے مشرق تک بھٹکتے پھریں گے اور خُداوند کے کلام کی تلاش میں ادھر اُدھر دوڑیں گے لیکن کہیں نہ پائیں گے ۔
13اور اُس روز حسین کُنواریاں اور جوان پیاس سے بے تاب ہو جائیں گے۔
14جو سامریہ کے بآت کی قسم کھاتے ہیں اور کہتے ہیں اے دان تیرے معُبود کی قسم اور بیر سنع کے طریق کی قسم وہ گر جائیں اور پھر ہرگز نہ اُٹھیں گے۔