Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
20 verses
1تُو خداوند اپنے خدا کے لیے کوئی بیل یا بھیڑ بکری جس میں کوئی عیب یا بُرائی ہو ذبح مت کرنا کیونکہ یہ خداوند تیرے خدا کے نزدیک مکروہ ہے ۔
2اگر تیرے درمیان تیری بستیوں میں جنکو خداوند تیرا خدا تجھ کو دے کہیں کوئی مرد یا عورت ملے جس نے خداوند تیرے خدا کے حضور یہ بدکاری کی ہو کہ اُکے عہد کو توڑا ہو ۔
3اور جا کر اور معبودوں کی یا سورج یا چاند یا اجرامِ فلک میں سے کسی کی جسکا حکم میں نے تجھ کو نہیں دیا پوجا اور پرستش کی ہو ۔
4اور یہ بات تجھ کو بتائی جائے اور تیرے سُننے میں آئے تو تُو جانفشانی سے تحقیقات کرنا اور اگر یہ ٹھیک ہو اور قطعی طور پر ثابت ہو جائے کہ اسرائیل میں ایسا مکروہ کام ہوا ۔
5تو تُو اُس مرد یا اُس عورت کو جس نے یہ بُرا کام کیا ہو باہر اپنے پھاٹکوں پر نکال لے جانا اور اُنکو ایسا سنگسار کرنا کہ وہ مر جائیں ۔
6جو واجب القتل ٹھہرے وہ دو یا تین آدمیوں کی گواہی سے مارا نہ جائے ۔
7اُسکو قتل کرتے وقت گواہوں کے ہاتھ پہلے اُس پر اُٹھیں اُسکے بعد باقی سب لوگوں کے ۔ یوں تُو اپنے درمیان سے شرارت کو دور کیا کرنا ۔
8اگر تیری بستیوں میں کہیں آپس کے خون یا آپس کے دعویٰ کی مار پیٹ کی باب نمبرت کوئی جھگڑے کی بات اُٹھے اور اُسکا فیصلہ کرنا تیرے لیے نہایت ہی مُشکل ہو تو تُو اُٹھ کر اُس جگہ جسے خداوند تیرا خپدا چُنے گا جانا ۔
9اور لاوی کاہنوں اور اُن دنوں کے قاضیوں کے پاس پہنچ کر اُن سے دریافت کرنا اور وہ تجھ کو فیصلہ کی بات بتائیں گے ۔
10اور تُو اُسی فیصلہ کے مطابق جو وہ تجھ کو اُس جگہ سے جسے خداوند چُنے گا بتائیں عمل کرنا ۔ جیسا وہ تجھ کوسکھائیں اپسی کے مطابق سب کچھ احتیاط کر کے ماننا ۔
11شریعت کی جو بات وہ تجھ کو سکھا۴یں اور جیسا فیصلہ تجھ کو بتائیں اُسی کے مطابق کرنا اور جو کچھ فتویٰ وہ دیں اُس سے دہنے یا بائیں نہ مڑنا ۔
12اور اگر کوئی شخص گستاخی سے پیش آئے کہ اُس کاہن کی بات جو خداوند تیرے خدا کے حضور خدمت کے لیے کھڑا رہتا ہے یا اُس قاضی کا کہا نہ سُنے تو وہ شخص مار ڈالا جائے اور تُو اسرائیل میں سے ایسی بُرائی کو دور کر دینا ۔
13اور سب لو گ سُن کر ڈر جائیں گے اور پھر گستاخی سے پیش نہیں آئیں گے ۔
14جب تُو اُس ملک میں جسے خداوند تیرا خدا تُجھ کو دیتا ہے پہنچ جائے اور اُس پر قبضہ کر کے وہاں رہنے اور کہنے لگے کہ اُن قوموں کی طرح جو میرے گردا ھرد ہیں میں بھی کسی کو اپنا بادشاہ بناوں ۔
15تو تُو بہر حال فقط اُسی کو اپنا بادشاہ بنانا جسکو خداوند تہرا خدا چُن لے ۔ تُو اپنے بھائیوں میں سے ہی کسی کو اپنا بادشاہ بنانا اور پردیسی کو جو تیرا بھائی نہیں اپنے اوپر حاکم نہ کر لینا ۔
16اتنا ضرور ہے کہ وہ اپنے لیے بہت گھوڑے نہ بڑھائے اور نہ لوگوں کو مصر میں بھیجے تاکہ اُس کے پاس بہت سے گھوڑے ہو جائیں اِس لیے کہ خداوند نے تُم سے کہا ہے کہ تُم اُس را ہ سے پھر کبھی اُودھر نہ لَوٹنا۔
17اور وہ بہت سی بیویاں بھی نہ رکھے تا نہ ہو کہ اُسکا دل پھر جائے اور نہ وہ اپنے لیے سونا چاندی ذخیرہ کرے ۔
18اور جب وہ تختِ سلطنت پر جلوس کرے تو اُس شریعت کی جو لاوی کاہنوں کے پاس رہے گی ایک نقل اپنے لیے ایک کتاب میں اُتار لے ۔
19اور وہ اُسے اپنے پاس رکھے اور اپنی ساری عمر اُسکو پڑھا کرے تاکہ وہ خداوند اپنے خدا کا خوف ماننا اور اُس شریعت اور آئین کی سب باتوں پر عمل کرنا سیکھے ۔
20جس سے اُسکے دل میں غرور نہ ہو کہ وہ اپنے بھائیوں کو حقیر جانے اور اِن احکام سے نہ تو دہنے نہ بائیں مُڑے تاکہ اسرائیلیوں کے درمیان اُسکی اور اُسکی اولاد کی سلطنت مدت تک رہے ۔