Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
30 verses
1تُو اپنے بھائی کے بیل یا بھیڑ کو بھٹکتی دیکھ کر اُس سے رو پوشی نہ کرنا بلکہ ضرور تُو اُسکو اپنے بھائی کے پاس پہنچا دینا ۔
2اور اگر تیرا بھائی تیرے نزدیک نہ رہتا ہو یا تُو اُس سے واقف نہ ہو تو تُو اُس جانور کو اپنے گھر لے آنا اور وہ تیرے پاس رہے جب تک تیرا بھائی اُسکی تلاش نہ کرے۔ تب تُو اُسے اُسکو دے دینا ۔
3تُو اُسکے گدھے اور اُسکے کپڑے سے بھی ایسا ہی کرنا ۔ غرض جو کچھ تیرے بھائی سے کھویا جائے اور تُجھ کو ملے تُو اُس سے ایسا ہی کرنا اور روپوشی نہ کرنا ۔
4تُو اپنے بھائی کا گدھا یا بیل راستہ میں گِرا ہوا دیکھ کر اُس سے روپوشی نہ کرنا بلکہ ضرور اُسکے اُٹھانے میں اُسکی مدد کرنا ۔
5عورت مرد کا لباس نہ پہنے اور نہ مرد عورت کی پوشاک پہنے کیونکہ جو ایسے کام کرتا ہے وہ خداوند تیرے خدا کے نزدیک مکروہ ہے ۔
6اگر راہ چلتے اتفاقاً کسی پرندہ کا گھونسلا درخت یا زمین پر بچوں یا انڈوں سمیت تجھ کو مل جائے اور ماں بچوں یا انڈوں پر بیٹھی ہوئی ہو تو تُو بچوں کی ماں سمیت نہ پکڑ لینا ۔
7بچوں کو تُو لے تو لے پر ماں کو ضرور چھوڑ دینا ےا کہ تیرا بھلا ہو اور تیری عمر دراز ہو ۔
8جب تُو کوئی نیا گھر بنائے تو اپنی چھت پر منڈیر ضرور لگانا تا نہ ہو کہ کوئی آدمی وہاں سے گِرے اور تیرے سبب سے وہ خون تیرے ہی گھر والوں پر ہو ۔
9تُو اپنے تاکستان میں دو قسم کے بیج نہ بونا تا نہ ہو کہ سارا پھل یعنی بیج تُو نے بویا اور تاکستان کی پیداوار دونوں ضبظ کر لیے جائیں ۔
10تُو بیل اور گھدے دونوں کو ایک ساتھ جوت کر ہل نہ چلانا۔
11تُو اُون اور سن دونوں کی ملاوٹ کا بُنا ہوا کپڑا نہ پہننا۔
12تُو اپنے اوڑھنے کی چادر کے چاروں کناروں پر جھالر لگایا کرنا ۔
13اگر کوئی مرد کسی عورت کو بہایے اور اُسکے پاس جائے اور بعد اُسکے اُس سے نفرت کر کے
14شرمناک باتیں اُسکے حق میں کہے اور اُسے بدنام کرنے کے لیے یہ دعویٰ کرے کہ میں نے اِس عورت سے بیاہ کیا اور جب میں اُسکے پاس گیا تو میں نے کنوارے پن کے نشان اُس میں نہیں پائے
15تب اُس لڑکی کا باپ اور اُسکی ماں اُس لڑکی کے کنوارے پن کے نشانوں کو اُس شہر کے پھاٹک پر بزرگوں کے پاس لے جائیں ۔
16اور اُس لڑکی کا باپ بزرگوں سے کہے کہ میں نے اپنی بیٹی اِس شخص کو بیاہ دی پر یہ اُس سے نفرت رکھتا ہے ۔
17اور شرمناک باتیں اُس کے حق میں کہتا اور یہ دعویٰ کرتا ہے کہ میں نے تیری بیٹی میں کنوارے پن کے نشان نہیں پائے حالانکہ میری بیٹی کے کنوارے پن کے نشان یہ موجود ہیں ۔ پھر وہ اُس چادر کو شہر کے بزرگوں کے آگے پھیلا دیں ۔
18تب شہر کے بزرگ اُس شخس کو پکڑ کر اُس کو کوڑے لگائیں ۔
19اور اُس سے چاندی کی سو مثقال جُرمانہ لیکر اُس لڑکی کے باپ کو دیں اِس لیے کہ اُس نے ایک اسرائیلی کنواری کو بدنام کیا اور وہ اُسکی بیوی بنی رہے اور وہ زندگی بھر اُسکو طلاق نہ دینے پائے ۔
20پر اگر یہ بات سچ ہو کہ لڑکی نے کنوارے پن کے نشان نہیں پائے گئے ۔
21تو وہ اُس لڑکی کو اُس کے باپ کے گھر کے دروازہ پر نکال لائیں اور اُس کے شہر کے لوگ اُسے سنگسار کریں کہ وہ مر جائے کیونکہ اُس نے اسرائیل کے درمیان شرارت کی کہ اپنے باپ کے گھر میں فاحشہ پن کیا یوں تُو ایسی بُرائی کو اپنے درمیان سے دفع کرنا ۔
22اگر کوئی مرد کسی شوہر والی عورت سے زنا کرتے پکڑا جائے تو وہ دونوں مار ڈاے جائیں یعنی وہ مرد بھی جس نے اُس عورت سے صحبت کی اور وہ عورت بھی ۔ یوں تُو اسرائیل میں سے ایسی بُرائی کو دفع کرنا ۔
23اگر کوئی کنواری لڑکی کسی شخص سے منسوب ہو گئی اور کوئی دوسرا آدمی اُسے شہر میں پا کر اُس سے صحبت کرے ۔
24تو تُم اُن دونوں کو اُس شہر کے پھاٹک پر نکال لانا اور اُن کو تُم سنگسار کر دینا کہ وہ مر جائیں لڑکی کو اِس لیے کہ وہ شہر میں ہوتے ہوئے نہ چِلائی اور مرد کو اِس لیے کہ اُس نے اپنے ہمسایہ کی بیوی کو بے حُرمت کیا ۔ یوں تُو ایسی بُرائی کو اپنے درمیان سے دفع کرنا ۔
25پر اگر اُس آدمی کو وہی لڑکی جس کی نسبت ہو چُکی ہو کسی میدان یا کھیت میں مِل جائے اور وہ آدمی جبرا! اُس سے صحبت کرے تو فقط وہ آدمی ہی جس نے صحبت کی مار دالا جائے ۔
26پر اُس لڑکی سے کچھ نہ کرنا کیونکہ لڑکی کاایسا گناہ نہیں جس سے وہ قتل کے لائق ٹھہرے اِس لیے کہ یہ بات ایسی ہے جیسے کوئی اپنے ہمسایہ پر حملہ کرے اور اُسے مار ڈالے ۔
27کیونکہ وہ لڑکی اُسے میدان میں مِلی اور وہ منسوبہ لڑکی چِلائی بھی پر وہاں کوئی ایسا نہ تھا جو اُسے چھُراتا ۔
28اگر کسی آدمی کو کوئی کنواری لڑکی مل جائے جس کی نسبت نہ ہوئی ہو اور وہ اُسے پکڑ کر اُسے صحبت کرے اور وہ دونوں پکڑے جائیں ۔
29تو وہ مرد جس نے اُس سے صحبت کی ہو لڑکی کے باپ کو چاندی کی پچاس مثقال دے او ر وہ لڑکی اُس کی بیوی بنے کیونکہ اُس نے اُسے بے حُرمت کیا او ر وہ اُسے اپنی زندگی بھر طلاق نہ دینے پائے ۔
30کوئی شخص اپنے باپ کی بیوی سے بیاہ نہ کرے اور اپنے باپ کے دامن کو نہ کھولے ۔