Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
16 verses
1پھر بنی اسرائیل کی ساری جماعت نسِین کے بیابان سے چلی اور خُداوند کے حُکم کے مُطابق سفرکرتی ہو ئی رفیدیم میں آکر ڈیرا کیا ۔وہاں اُن لوگوں کے بینے کو پانی نہ مِلا ۔
2وہاں وہ لوگ موسیٰ سے جھگڑا کر کے کہنے لگے کہ ہم کو پینے کو پانی دے ۔موسیٰ نے اُں سے کہا تُم مُجھ سے کیوں جھگڑتے ہو اور خُداوند کو کیوں آزماتے ہو ؟ ۔
3وہاں اُں لوگوں کو بڑی پیاس لگی ۔ سو وہ لوگ موسیٰ پر بڑبڑانے لگے اور کہا کہ تُم ہم کو اور ہمارے بچوں اور چوپا یوں کو پیاسا مرنے کے لئے ہم لوگوں کو کیوں مُلِک مصر سے نکال لایا ؟۔
4موسیٰ نے خُداوند سے فِریاد کر کے کہا کہ مَیں اِن لوگوں سے کیا کُروں ؟ وہ سب تو ابھی مجھے سنگسار کرنے کو تیار ہیں ۔
5خُداوند نے موسیٰ سے کہا کہ لوگوں کے آگے ہو کر چل اور بنی اسرائیل کے بُزرگوں میں سے چند کو اپنے ساتھ لےلے اور جس لاٹھی سے تُو نے دریا پر مارا تھا اُسے اپنے ہاتھ میں لیتا جا ۔
6دِیکھ مَیں تیرے آگے جا کر وہاں حورِب کی ایک چٹان پر کھڑا رہونگا اور تُو اُس چٹان پر مارنا تو اُس میں سے پانی نکلے گا کہ یہ لوگ پِئیں ۔ چنانچہ موسیٰ نے بنی اسرائیل کے بزرگوں کے سامنے یہی کیا ۔
7اور اُس نے اُس جگہ کا نام متسہ اور مریبہ رکھا کیونکہ بنی اسرائیل نے وہاں جھگڑا کیا اور یہ کہہ کر خُداوند کا امتحان کیا کہ خُداوند ہمارے بیچ میں ہے یا نہیں ۔
8تب عمالیقی آکر رفیدیم میں بنی اسرائیل سے لڑنے لگے ۔
9اور موسیٰ نے یشوع سے کہا کہ ہماری طر ف کے کُجھ آدمی چُن کر لے جا اور عمالیقیوں سے لڑ اور مَیں کل خُدا کی لاٹھی اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے پہاڑ کی چُوٹی پر کھڑا رہونگا ۔
10سو مُوسیٰ کے حُکم کے مطابق یشوع عمالیقیوں سے لڑنے لگا اور مُوسیٰ اور ہاروُن اور حور پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ گئے ۔
11اور جب تک مُوسیٰ اپنا ہاتھ اُٹھائے رہتا تھا بنی اِسرائیل غالب رہتے تھے اور جب وہ ہاتھ لٹکا دیتا تھا تب عمالیقی غائب ہوتے تھے ۔
12اور جب مُوسیٰ کے ہاتھ بھر گئے تو اُنہوں نے ایک پتھر لیکر مُوسیٰ کے نیچے رکھ دِیا اور وہ اُس پر بیٹھ گیا اور ہارون اور حور ایک اِدھر سے دُوسرا اُدھر سے اُسکے ہاتھوں کو سنبھالے رہے ۔ تب اُسکے ہاتھ آفتاب کے غروُب ہونے تک مضبوطی سے اُٹھے رہے ۔
13اور یشوع نے عمالیق اور اُسکے لوگوں کو تلوار کی دھار سے شکست دی ۔
14تب خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا اِس بات کی یاد گاری کے لئے کتاب میں لکھ دے اور یشوع کو سنا دے کہ میں عمالیق کا نام و نشان دُنیا سے بِالکل مِٹا دُونگا ۔
15اور مُوسیٰ نے ایک قُربانگاہ بنائی اور اُس کا نام یہواہ نِسّی رکھا ۔
16اور اُس نے کہا خُداوند نے قسم کھائی ہے ۔ سو خُداوند عمالیقیوں سے نسل در نسل جنگ کرتا رہیگا۔