Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
37 verses
1اور تُو بخُور جلانے کے لئے کیکر کی لکڑی کی ایک قُربانگاہ بنانا ۔
2اُسکی لمبائی ایک ہاتھ اور چوڑائی ایک ہاتھ ہو۔ وہ چو کھونٹی رہے اور اُسکی اُونچائی دو ہاتھ ہو اور اُسکے سِینگ اُسی ٹکڑے سے بنائے جائیں۔
3اور تُو اُسکی اوپر کی سطح اور چاروں پہلُوؤں کو جو اُسکے گِردا گردہیں اور اُسکے سینگوں کو خالِص سونے سے منڈھنا اور اُسکے لئے گردا گرد ایک زرِّین تاج بنانا۔
4اور تو اس تاج کے نیچے اسکے دونوں پہلوؤں میں سونے کے دو کڑے اسکی دونوں طرف بنانا۔ وہ اسکے اُٹھانے کی چوبوں کے لئے خانوں کا کام دینگے ۔
5اور چوبیس کیکر کی لکڑی کی بنا کر انکو سونے سے منڈھنا۔
6اور تُو اسکو اس پردہ کے آگے رکھنا جو شہادت کے صندوق کے سامنے ہے ۔ وہ سر پوش کے سامنے رہے جو شہادت کے صندوُق کے اوپر ہے جہاں میں تجھ سے ملا کرونگا۔
7اِسی پر ہارون خوشبودار بخُور جلایا کرے ۔ ہر صُبح چراغوں کو ٹھیک کرتے وقت بخُور جلائے ۔
8اور زوال وغروب کے درمیان بھی جب ہارون چراغوںکو روشن کرے تب بخُور جلائے ۔ خُداوند کے حضور تُمہاری پشت در پُشت ہمیشہ جلایا جائے ۔
9اور تُم اُس پر اور طرح کا بخُور نہ جلانا نہ اس پر سوختنی قُربانی اور نذر کی قُربانی چڑھانا اور کوئی تپاون بھی اس پر نہ تپانا۔
10اور ہارون سال میں ایک بار اسکے سینگوں پر کفارہ دے ۔ تُمہاری پُشت در پُشت سال میں ایک بار اِس خطا کی قُربانی کے خُون سے جو کفارہ کے لئے ہو ا اُسکے واسطے کفارہ دیا جائے ۔ یہ خُداوند کے لئے سب زیادہ پاک ہے ۔
11اور خُاوند نے موسیٰ سے کہا ۔
12جب تُو بنی اسرائیل کا شُمار کرے جِتنوں کا شُمار ہوا وہ فی مرد شُمار کے وقت اپنی جان کا فدِیہ خُداوند کے لئے دیں تاکہ جب تُو اُنکا شُمار کر رہا ہو اُس وقت کو ئی وبا اُن میں پھیلنے نہ پائے ۔
13ہر ایک جو نکل نکل کر شُمار کئے ِہُوؤں میں ملتا جائے وہ مُقدس کی مثقال کے حساب سے نیم مثقال دے ۔ مثِقال بیِس جِیرہ کی ہو تی ہے ۔ یہ نیم مثِقال خُداوند کے لئے نذر ہے ۔
14جتنے ِبِیس برس کے یا اِس سے زیادہ عُمر کے نکل نکل کر شُمار کئےِ ہُوؤں میں ملتے جا ئیں اُن میں سے ہر ایک خُداوند کی نذر دے ۔
15جب تُمہاری جانوں کے کفارہ کے لئے ِ خُداوند کی نذر دی جائے تو دَولتمند نِیم مِثقال سے زیادہ نہ دے اور نہ غریب اُس سے کم دے ۔
16اور تُو بنی ا سرائیل سے کفارہ کی نقدی لیکر اُسے خیمہ اجتماع کے کام میں لگانا تاکہ وہ بنی اسرائیل کی طرف سے تُمہاری جانوں کے کفارہ کے لئے ِ خُداوند کے حضور یاد گار ہو ۔
17پھر خُداوند نے موسیٰ سے کہا ۔
18تُو دھونے کے لئے پِیتل کا ایک حَوض اور پِیتل ہی کی اُسکی کُرسی بنانا اور اُسے خیمہ اجتماع اور قُربانگاہ کے بیچ میں رکھکر اُس میں پانی بھر دینا ۔
19اور ہارُون اور اُسکے بیٹے اپنے ہاتھ پاؤں اُس سے دھویا کر یں ۔
20خیمہ اجتماع میں داخل ہو تے وقت پانی سے دھولیا کر یں تاکہ ہلاک نہ ہوں یا جب وہ قُربانگاہ کے نزدیک خِدمت کے واسطے یعنی خُداوند کے لئے سوختنی قُر بانی چڑھانے کو آئیں ۔
21تو اپنے اپنے ہاتھ پاؤں دھولیں تاکہ مر نہ جائیں ۔ یہ اُسکے اور اپسکی اَولاد کے لئے نسل درنسل دائمی رسم ہو ۔
22اور خُداوند نے موُسیٰ سے کہا ۔
23کہ تُو مُقدس کی مِثقال کے حِساب سے خاص خاص خُوشبُودار مصالِح لینا یعنی اپنے آپ نکلا ہُوا مُرپا پخسَومثِقال اور اُسکا آدھا یعنی ڈھائی سو مِثقال دار چِینی اور خُوشبُودار اگر ڈھائی سَومِثقال۔
24اور تج پا پخسَو مِثقال اور زیتُون کا تیل ایک ہیں ۔
25اور تُو اُن سے مَسح کرنے کا پاک تیل بنانا یعنی اُنکو گندھی کی حکمت کے مُطابق ملا کر ایک خُوشبُو دار روغن تیار کرنا ۔ یہی مسح کر نے کا پاک تیل ہو گا ۔
26اِسی سے تُو خیمہ اِجتماع کو اور شہادت کے صندُوق کو ۔
27اور میز کو اُسکے ظرُوف سمیت اور شمعدان کو اُسکے ظرُوف سمیت اور بخوُر جلانے کی قُربانگاہ کو ۔
28ساور سو ختنی قُربانی چڑھانے کے مذبح کو اُسکے سب ظرُوف سمیت اور حَوض کو اور اُسکی کُرسی کو مسح کرنا ۔
29اور تُو اُنکو مُقدس کرنا تاکہ وہ نہایت پاک ہو جائیں جو کُچھ اُن سے چھُوجائیگا وہ پاک ٹھہریگا ۔
30اور تُو ہارُون اور اُسکے بیٹوں کو مسح کرنا اور اُنکو مُقدس کرنا تاکہ وہ میرے لئے کاہن کی خِدمت کو انجام دیں ۔
31اور تُو بنی اسرائیل سے کہہ دینا کہ یہ تیل میرے لئے تُمہاری پُشت در پُشت مسح کرنے کا پاک تیل ہو گا ۔
32یہ کسی آدمی کے جِسم پر نہ ڈالا جائے اور نہ تُم کو ئی اور روغن اِسکی ترکیب سے بنانا اِسلئے کہ یہ مُقدس ہے یا اِس میں سے کُچھ کسی اجنبی پر لگائے وہ اپنی قَوم میں سے کاٹ ڈالا جائے ۔
34اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا تُو خُوشبُودار مصالحِ مُراور مصطکی اور لَون اور خُوشبُودار مصالح ِکے ساتھ خالص لُبان وزن میں برابر برابر لینا ۔
35اور نمک ملا کر اُن سے گندھی کی حکمت کے مُطابق خُوشبُو دار روغن کی طرح صاف اور پاک بخور بنانا ۔
36اور اِس میں سے کُچھ خُوب باریک پِیس کر خیمہ اجتماع میں شہادت کے صندُوق کے سامنے جہاں مَیں تجھ سے ملا کرونگا رکھنا ۔ یہ تُمہارے لئے نہایت پاک ٹھہرے ۔
37اور جو بخور تُو بنا ئے اُسکی ترکیب کے مُطا بق تُم اپنے لئے کُچھ نہ بنانا ۔ وہ بخور تیرے نزدیک خُداوند کے لئے پاک ہو ۔
38جو کوئی سُونگھنے کے لئے بھی اُسکی طرح کُچھ بنائے وہ اپنی قُوم میں سے کاٹ ڈالا جائے ۔