Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
33 verses
1اور خُداوند نے جَیسا اُس نے فرمایا تھا ساؔرہ پر نظر کی اور اُس نے اپنے وعدہ کے مُطابق ساؔرہ سے کِیا۔
2سو ساؔرہ حاملہ ہوئی اور ابرؔہام کے لئے اُسکے بڑھاپے میں اُسی مُعیّن وقت پر جِسکا ذِکر خُدا نے اُس سے کِیا تھا اُسکے بیٹا ہُوا۔
3اور ابؔرہام نے اپنے بیٹے کا نام جو اُس سے ساؔرہ کے پَیدا ہُوا اِؔضحاق رکھّا۔
4اور ابؔرہام نے خُدا کے حکُم کے مُطابق اپنے بیٹے اِضؔحاق کا ختنہ اُس وقت کِیا جب وہ آٹھ دِن کا ہُوا۔
5اور جب اُسکا بیٹا اِضؔحاق اُس سے پیدا ہُوا تو ابرؔہام سَو بر س کا تھا۔
6اور سارؔہ نے کہا کہ خُدا نے مجھے ہنسایا اور سب سُننے والے میرے ساتھ ہنسینگے ۔
7اور یہ بھی کہ کہ بھلا کوئی ابرؔہام سے کہہ سکتا تھا کہ ساؔرہ لڑکوں کو دوُدھ پلائیگی ؟ کیونکہ اُس سے اُسکے بُڑھاپے میں میرے ایک بیٹا ہوا۔
8اور وہ لڑکا بڑھا اور اُسکا دُودھ چُھڑا یا گیا اور اِضؔحاق کے دُودھ چھُڑانے کے دِن ابرؔہام نے بڑی ضیافت کی ۔
9اور ساؔرہ نے دیکھا کہ ہاؔجرہ مصری کا بیٹا جو اُسکے ابرؔہام سے ہُوا تھا ٹھٹّھے مارتا ہے ۔
10تب اُس نے ابرؔہام سے کہاکہ اِس لَونڈی کو اور اُسکے بیٹے کو نِکال دے کیونکہ اَس لَونڈی کا بیٹا میرے بیٹے اِضؔحاق کے ساتھ وارِث نہ ہوگا۔
11پر ابؔرہام کو اُسکے بیٹے کے باعِث یہ بات نہایت بُری معلوم ہوئی ۔
12اور خُدا نے ابرؔہام سے کہا کہ تجھے اِس لڑکے اور اپنی لَونڈی کے باعِث بُرا نہ لگے ۔ جو کُچھ سارؔہ تجھ سے کہتی ہے تُو اُسکی بات مان کیونکہ اِضؔحاق سے تیری نسل کا نام چلیگا۔
13اور اَس لَونڈی کے بیٹے سے بھی مَیں ایک قوم پیدا کرونگا اِسلئے کہ وہ تیری نسل ہے۔
14تب ابرؔہام نے صبح سویرے اُٹھ کر روٹی اور پانی کی ایک مشک لی اور اپسے ہاؔجرہ کو دِیا بلکہ اُسے اُسکے کندھے پر دھر دیا اور لڑکے کو بھی اُسکے حوالہ کر کے اُسے رُخصت کی دیا۔ سو وہ چلی گئی اور بیر ؔسبع کے بیابان میں آوارہ پِھرنے لگی۔
15اور جب مشک کا پانی ختم ہوگیا تو اُس نے لڑکے کو ایک جھاڑی کے نِیچے ڈالدیا ۔
16اور آپ اُسکے مقابل ایک تیِر کے ٹپّے پر دُور جا بِیٹھی اور کہنے لگی کہ مَیں اِس لڑکے کا مرنا تو نہ دیکھوں ۔ سو وہ اُسکے مُقابل بَیٹھ گئی اور چلاّ چِلاّ کر رونے لگی۔
17اور خُدا نے اُس لڑکے کی آواز سُنی اور خُدا کے فرشتہ نے آسمان سے ہاجؔرہ کو پُکارا اور اُس سے کہا اَے ہاجرؔہ تجھ کو کیا ہُوا؟ مت ڈر کیونکہ خُدا نے اُس جگہ سے جہاں لڑکا پڑا ہے اُسکی آواز سُن لی ہے۔
18اور اُسے اپنے ہاتھ سے سنبھال کیونکہ مَیں اُسکو ایک بڑی قوم بناؤنگا۔
19پِھر خُدانے اُسکی آنکھیں کھو لیں اور اُس نے پانی کا ایک کُوآں دیکھا اور جا کر مشک کو پانی سے بھر لِیا اور لڑکے کو پِلایا۔
20اور خُدا اُس لڑکے کے ساتھ تھا اور وہ بڑا ہُوا اور بیابان میں رہنے لگا اور تیر انداز بنا۔
21اور وہ فاؔران کے بیا بان میں رہتا تھا اور اُسکی ماں نے مُلکِ مصؔر سے اُسکے لِئے بیوی لی۔
22پِھر اُس وقت یُوں ہوُا کہ ابیؔ مَلِک اور اُسکے لشکر کے سردار فِیکُل نے ابرؔہام سے کہا کہ ہر کام میں جو تُو کرتا ہے خُدا تیرے ساتھ ہے۔
23اِسلِئے تو اب مجھ سے خُدا کی قسم کھا کہ تُو نہ مُجھ سے نہ میرے بیٹے سے اور نہ میرے پوتے سے دغاکریگا بلکہ جو مِہربانی مَیں نے تُجھ پر کی ہے وَیسی ہی تُو بھی مُجھ پر اور اِس مُلک پر جِس میں تُو نے قیام کیا ہے کریگا۔
24تب ابؔرہام نے کہامَیں قسم کھاؤنگا۔
25اور ابرؔہام نے پانی کے ایک کُوئیں کو وجہ سے جِسے ابؔی مَلِک کے نوکروں نے زبردستی چھین لِیا تھا ابؔی مَلِک کو جھڑکا۔
26ابیؔ مَلِک نے کہا مُجھے خبر نہٰن کہ کِس نے یہ کام کِیا اور تُو نے بھی مُجھے نہیں بتایا اور نہ مَیں نے آج سے پہلے اِسکی بابت کُچھ سُنا۔
27پِھر ابرؔہام نے بھیڑ بکریاں اور گائے بَیل لیکر ابؔی مَلِک کو دِئے اور دونوں نے آپس میں عہد کِیا۔
28اور ابرؔہام نے بھیڑ کے ساتھ مادہ بچوّں کو لیکر الگ رکھا۔
29اور ابیؔ مَلِک نے ابرؔہام سے کہا کہ بھیڑ کے اِن سات مادہ بچوں کو الگ رکھنے سے تیرا مطلب کیا ہے؟۔
30اُس نے کہا کہ بِھیڑ کے اِن ساتوں مادہ بچّوں کو تُو میرے ہاتھ سے لے تاکہ وہ میرے گواہ ہوں کہ مَیں نے یہ کُوآں کھودا ۔
31اِسی لئے اُس مقام کا نام بیرؔسبع رکھّاکیونکہ وہیں اُن دونوں نے قسم کھائی۔
32سو اُنہوں نے بیرؔسبع میں عہد کِیا ۔ تب اؔبی مَلِک اور اُسکے لشکر کا سردار فِیکُل دونوں اُٹھ کھڑے ہوئے اور فلستیوں کے مُلک کو لَوٹ گئے۔
33تب ابرؔہام بیرؔسبع میں جھاؤ کا ایک درخت لگایا اور وہاں اُس نے خُداوند سے جو ابدی خُدا ہے دُعا کی ۔ اور ابؔرہام بہت دِنوں تک فلستیوں کے مُلک میں رہا۔