Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
29 verses
1اور خُد ا نے یعقؔوب سے کہا کہ اُٹھ بیتؔ ایل کو جا اور وہی راہ اور وہاں خُد کے لئِے جو تجھے اُس وقت دِکھائی دیا جب تو اپنے بھائی عؔیسو کے پاس سے بھاگا جارہا تھا ایک مذبح بنا ۔
2تب یعؔقوب نے اپنے گھرانے اور اپنے سب ساتھیوں سے کہا کہ بیگانہ دیوتاؤں کو جو تُمہارے درمیان ہیں دُور کرو اور طہارت کرکے اپنے کپڑے بدل ڈالو۔
3اور آؤ ہم روانہ ہوں اور بؔیت ایل کو جائیں ۔ وہاں میَں خُدا کے لئِے جس نے میری تنگی کے دِن میری دُعا قبُول کی اور جِس راہ میں میَں چلا میرے ساتھ رہا مذبح بناؤنگا۔
4تب اُنہوں نے سب بیگانہ دیوتاؤں کو جو اُنکے پاس تھاے اور منُدروں کو جو اُنکے کانوں میں تھے یعؔقوب کو دیدیا اور یعقوب نے اُنکو اُس بلؔوط کے درخت کے نیچے جو ؔسِکم کے نزدیک تھا دبا دِیا۔
5اور اُنہوں نے کُوچ کِیا اور اُنکے آس پاس کے شہروں پر اَیسا بڑا خوف چھایا ہؤا تھا کہ اُنہوں نے یعؔقوب کے بیٹوں کا پیچھا نہ کیا۔
6اور یعؔقوب اُن سب لوگوں سمیت جو اُسکے ساتھ تھے لؔوُز پہنچا۔ بؔیت ایل یہی ہے اور ملکُ کنعانن میں ہے ۔
7اور اُس نے وہاں مزبح بنایا اور اپس مقام کا نام اؔیل بیت ایل رکھاّ کیونکہ جب وہ اپنے بھائی کے پاس سے بھاگا جا رہا تھا تو خُدا وہیں اُس پر ظاہر ہؤا تھا ۔
8اور رِؔبقہ کی دایہ دؔبورہ مرگئی اور وہ ؔبیت ایل اُترائی میں بلوُؔط کے درخت کے نیچے دفن ہُوئی اور اُس بؔلوُط کا نام اؔنون بکوُت رکھا گیا۔
9اور یعؔقوب کے فؔدّان ارام سے آنے کے بعد خُدا اُسے پِھر دِکھائی دیا اور اُسے برکت بخشی ۔ اور خُدا نے اُسے کہا کہ تیرا نام یعؔقوب ہے ۔ تیرا نام آگے سے یعؔقوب نہ کہلائیگا بلکہ تیرا نام اِسرائیل ہوگا ۔ سو اپس نے اُسکا نام اِسرائیل رکھاّ ۔
10پھر خُدا نے اُسے کہا کہ میَں خدایِ قادرِ مُطلق ہُوں ۔
11تُو برومند ہو اور بہت ہو جا۔ تجھُ سے ایک قوم بلکہ قَوموں کے جتھے پیدا ہونگے اور بادشاہ تیرے صُلب سے نِکلینگے۔
12اور یہ ملک جو میَں نے ابؔرہام اور اِؔضحاق کو دِیا ہے سو تُجھ کو دُونگا اور تیرے بعد تیری نسال کو بھی یہی ُملک دُونگا ۔
13اور خُدا جِس جگہ اُس سے ہمکلام ہؤا وہیں سے اُسکے پاس سے اُوپر چلا گیا۔
14تب یعؔقوب نے اُس جگہ جہاں وہ اُس سے ہمکلام ہؤا پتّھر کا ایک ستون کھڑا کیا اور تیل ڈالا۔
15اور یعؔقوب نے اپس مقام کا نام جہاں خُدا اُس سے ہمکلام ہؤا بؔیت ایل رکھاّ۔
16اور وہ بؔیت ایل سے چلے اور اِفؔرات تھوڑی ہی دُور رہ گیا تھا کہ رؔاخِل کے دردِزہِ لگا اور وضع حمل میں نِہایت دِقت ہُؤئی ۔
17اور جب وہ سخت درد میں مبُتلا تھی تو دائی نے اُس سے کہا ڈر مت۔ اب کے بھی تیرے بیٹا ہی ہوگا۔
18اور یُوں ہُؤا کہ اُ�� نے مرتے مرتے اُسکا نام بِنؤُُؔنی رکھا اور مر گئی پر اُسکے باپ نے اُسکا نام بِنیمین رکھا ۔
19اور رؔاخِل مر گئی اور اِفؔرات یعنی بؔیت الحم کے راستہ میں دفن ہُؤئی ۔
20اور یعؔقوب نے اُسکی قبر پر ایک سُتون کھڑا کر دیا۔ رؔاخِل کی قبر کا یہ ستُون آج تک موُجوُد ہے۔
21اور اِؔسرائیل آگے بڑھا اور عؔدر کے بُرج کی پرلی طرف اپنا ڈیرا لگایا۔
22اور اِؔسرائیل کے اُس ملک میں رہتے ہؤئے یُوں ہؤا کہ رُوؔبن نے جا کر اپنے باپ کی حرم بِلؔہاہ سے مباشرت کی اور اِؔسرائیل کو یہ معلوم ہو گیا۔ اُس وقت یعقؔوب کے بارہ بیٹے تھے۔
23لؔیاہ کے بیٹ یہ تھے ۔ رُوؔبن یعؔقوب کا پہلوٹھا اور شمؔعون اور لؔاوی اور یؔہوُداہ اور اؔشکار اور زؔبوُلوُن ۔
24اور رؔاخِل کے بیٹے یؔوُسف اور بِنیمین تھے۔
25اور رؔاخِل کی لوَنڈی بلؔہاہ کے بیتے دؔان اور نفؔتالی تھے ۔
26اور لؔیاہ کی لوَنڈی زِؔلفہ کے بیتے جؔد اور آؔشر تھے ۔ یہ سب یعؔقوب کے بیٹے ہیں جو فؔدّان ارام میں پیدا ہؤئے ۔
27اور یؔعقوب ممؔرے میں جو قؔریت اربع یعنی حؔبرُون ہے جہاںن ابؔرہام اور اِؔضحاق نے ڈیرا کیا تھا اپنے باپ اِؔضحاق کے پاس آیا۔
28اور اِؔضحاق ایک سَو اسّی برس کا ہؤا ۔
29تب اِؔضحاق نے دم چھوڑ دیا اور وفات پائی اور بُوڑھا اور پُوری عُمر کا ہو کر اپنے لوگوں میں جا مِلا اور اُسکے بیٹوں عؔیسو اور یعقؔوب نے اُسے دفن کیا۔