Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
22 verses
1اِن باتوں کے بعد یوُں ہوا کہ کشی نے یُوؔسف سے کہا تیرا باپ بیمار ہے ۔ سو وہ اپنے دونوں بیٹوں منسؔیّ اور افرؔائیم کو ساتھ لیکر چلا۔
2اور یعؔقوب سے کہا گیا کہ تیرا بیٹا یوُؔسف تیرے پاس آرہا ہے اور اِؔسرائیل اپنے کو سنبھال کر پلنگ پر بیٹھ گیا ۔
3اور یعؔقوب نے یُوؔسف سے کہاکہ خُدایِ قادر مطُلق مجھے لوُزمیں جو ملک کنعؔان میں ہے دِکھائی دِیا اور مجھےُ برکت دی ۔
4اور اُس نے مجھُ سے کہا میں تجھے برومند کرونگا اور بڑھاؤنگا اور تجھُ سے قوموں کا ایک زُمرہ پیدا کرونگا اور تیرے بعد یہ زمین تیری نسل کو دُونگا تاکہ یہ اُنکی دائمی ملکیت ہو جائے ۔
5سو تیرے دونوں بیٹے جو ملک مصر میں میرے آنے سے پہلے پیدا ہوئے میرے ہیں یعنی رُوبؔن اور شمؔعون کی طرح اؔفرائیم اور منؔسیّ بھی میرے ہی ہونگے۔
6اور جو اَولاد اب اُنکے بعد تجھُ سے ہوگی وہ تیری ٹھہریگی پر اپنی میراث میں اپنے بھائیوں کے نام سے وہ لوگ نامرد ہونگے۔
7اور میَں جب فؔدّان سے آتا تھا تو رؔاخل نے راستہ ہی میں جب اِفؔرات تھوڑیدُور رہ گیا تھا میرے سامنے ملک کنعؔان میں وفات پائی اور میَں نے اُسے وہیں اِفرؔات کے راستہ میں دفن کیا۔ بَیت الحم وہی ہے ۔
8پِھر اِؔسرائیل نے یُوؔسف کے بیٹوں کو دیکھ کر پُوچھا یہ کَون ہیں ۔؟
9یُوؔسف نے اپنے باپ سے کہا یہ میرے بیٹے ہیں جو خُدا نے مُجھے یہاں دِئے ہیں ۔ اُس نے کہا اُنکو ذرا میرے پاس لا۔ میَں اُنکو برکت دُونگا ۔
10لیکن اِؔسرائیل کی آنکھیں بڑھاپے کے سبب سے دھندلا گئی تھیں اور اُسے دِکھائی نہیں دیتا تھا ۔ سو یُوؔسف اُنکو اُسکے نزدیک لے آیا ۔ تب اُس نے اُنکو چوم کر گلے لگا لِیا ۔
11اور اِسؔرائیل نے یُوؔسف سے کہا مجھےُ خیال بھی نہ تھا کہ تیرا مُنہ دیکھونگا۔لیکن خُدا نے تیری اَولاد بھی مجھےُ دِکھائی ۔
12اور یُوؔسف اُنکو اپنے گھُٹنوں کے بیچ سے ہٹا کر مُنہ کے بل زمین تک جُھکا ۔
13اور یُوؔسف اُن دونوں کو لیکر یعنی افؔرائیم اکو اپنے دہنتے ہاتھ سے اِسؔرائیل کے بائیں ہاتھ کے مُقابل اور منسؔیّ کو اپنے بائیں ہاتھ کے مُقابل اور منُسؔیّ کو اپنے بائیں ہاتھ سے اِسرؔائیل کے دہنے ہاتھ کے مُقابل کر کے اُنکو اُسکے نزدیک لایا۔
14اور اؔسرائیل نے اپنا دہنا ہاتھ بڑھا کر اؔفراہیم کے سر پر جو چھوٹا تھا اور بایاں ہاتھ منؔسیّ کے سر پر رکھ دیا۔ اُس نے جان بوُجھ کر اپنے ہاتھ یُوں رکھےّ کیونکہ پہلوٹھا تو منؔسیّ ہی تھا۔
15اور اُس نے یُوؔسف کو برکت دی اور کہا کہ خُدا جِسکے سامنے میرے باپ ابرؔہام اور اِؔضحاق نے اپنا دَور پورا کیا۔ وہ خُدا جِس نے ساری عُمر آج کے دن تک میری پاسبانی کی۔
16اور وہ فرشتہ جس نے مجھےُ سب بلاؤں سے بچایا اِن لڑکوں کو برکت دے اور جو میرا اور میرے باپ دادا ابرؔہام اور اِؔضحاق کا نام ہے اُسی سے یہ نامزد ہوں اور زمین پر نہایت کثرت سے بڑھ جائیں ۔
17اور یُوؔسف یہ دیکھ کر کہ اُسکے باپ نے اپنا دہنا ہاتھ اِفراؔئیم کے سر پر رکھاّ ناخُوش ہُوا اور اُس نے اپنے باپ کا ہاتھ تھام لیا تا کہ اُسے اِفؔرائیم کے سر پر سے ہٹا کر منؔسیّ کے سر پر رکھے ۔
18اور یُوؔسف نے اپنے باپ سے کہا کہ اے میرے باپ اَیسا نہ کر کیونکہ پہلوٹھا یہ ہے اپنا دہنا ہاتھ اِسکے سر پر رکھ ۔
19اُسکے باپ نے نہ مانا اور کہا اَے میرے بیٹے ! مجھےُ خُوب معلوم ہے ۔ اِس سے بھی ایک گروہ پیدا ہوگی اور یہ بھی بزرگ ہوگا اور اُسکی نسل سے بہت سی قَومیں ہونگی ۔
20اور اُس نے اُنکو اُس دِن برکت بخشی اور کہا کہ اسرؔائیلی تیرا نام لے لیکر یُوں دُعا دیا کرینگے کہ خُدا تجھُ کو اِؔفرائیم اور منؔسیّ کی مانند اقبالمند کرے!۔ سو اُس نے اِفؔرائیم کو منؔسیّ پر فضیلت دی ۔
21اور اسرؔاؑیل نے یُوؔسف سے ککہامیَں تو مرتا ہُوں لیکن خُدا تمہارے ساتھ ہوگا اور تمکو پھر تمہارے باپ دادا کے ملک لیجائیگا ۔
22اور میَں تجھےُ تیرے بھائیوں سے زیداہ ایک حِصہّ جو میَں نے اموریوں کے ہاتھ سے اپنی تلوار اور کمان سے لیا دیتا ہُوں۔