Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
19 verses
1شگایونوت کے سر پر حبقوق کی دُعا۔
2اے خُداوند میں نے تیری شہرت سُنی اور ڈر گیا۔اے خُداوند اسی زمانہ میں اپنے کام کو بحال کر۔ اسی زمانے میں اس کو ظاہر کر۔ قہر کے وقت رحم کو یاد فرما۔
3خُدا تیمان سے آیا اور قدوس کوہ فاران سے۔ سلاہ : اس کا ہاتھ جلال آسمان پر چھا گیا اور زمین اس کی حمد سے معمور ہو گی۔
4اس کی جگمگاہٹ نُور کی مانند تھی اس کے ہاتھ سے کرنیں نکلتی تھیں اور اس میں اس کی قدرت نہاں تھی۔
5وبا اس کے آگے آگے چلتی تھی اور آتشی تیر اس کے قدموں سے نکلتے تھے۔
6وہ کھڑا ہوا اور زمین تھرا گی۔اس نے نگاہ کی اور قومیں پراگندہ ہو گیئں۔ ازلی پہاڑ پارہ پارہ ہو گئے۔ قدیم ٹیلے جھک گئے۔ اس کی راہیں ازلی ہیں۔
7میں نے کوشن کے خیموں کو مصیبت میں دیکھا۔ ملک مدیان کے پردے ہل گئے
8اے خُداوند ! کیا تو ندیوں سے بیزار تھا؟ کیا تیرا قہر دریاوں پر تھا؟ کیا تیرا غضب سمندر پر تھا کہ تو اپنے گھوڑوں اور فتح یاب رتھوں پر سوار ہوا؟
9تیری کمان غلاف سے نکالی گئی تیرا عہد قبائل کے ساتھ استوار تھا۔ سلاہ :تو نے زمین کو ندیوں سے چیر ڈالا
10پہاڑ تجھے دیکھ کر کانپ گئے۔ سیلاب گزر گے۔ سمندر سے شور اُٹھا اور موجیں بُلند ہوئیں۔
11تیرے اُڑنے والے تیروں کی روشنی سے تیرے چمکیلے بھالے کی جھلک سے آفتاب و مہتاب اپنے بُرجوں میں ٹھہر گئے۔
12تو غضبناک ہو کر ملک میں سے گزرا۔ تو نے قہر سے قوموں کو پایمال کیا۔
13تو اپنے لوگوں کی نجات کی خاطر نکلا۔ ہاں اپنے ممسوح کی نجات کی خاطر۔ تو نے شریر کے گھر کی چھت گرا دی اور اس کی بُنیاد بالکل کھود ڈالی۔ سلاہ :
14تو نے اس کے لٹھ سے اس کے بہادروں کے سر پھوڑے۔ وہ مجھے پراگندہ کرنے کو گردباد کی طرح آئےوہ غریبوں کو تنہائی میں نگل جانے پر خُوش تھے۔
15تو اپنے گھوڑوں پر سوار ہو کر سمندر سے ہاں بڑے سیلاب سے پار ہو گیا۔
16میں نے سُنا اور میرا دل دہل گیا اس شور کے سبب سے میرے ہونٹ ہلنے لگے۔میری ہڈیاں بوسیدہ ہو گیئں اور میں کھڑے کھڑے کاپننے لگا لیکن میں صبر سے ان کے بُرے دن کا مُنتظر ہُوں جو اکٹھے ہو کر حملہ کرتے ہیں۔
17اگرچہ انجیر کا درخت نہ پھولے اور تاک میں پھل نہ لگے اور زیتون کا حاصل ضائع ہو جائے اور کھیتوں میں کچھ پیداوار نہ ہو اور بھیڑ خانہ سے بھیڑیں جاتی رہیں اور طویلوں میں مویشی نہ ہوں ۔
18تو بھی میں خُداوند سے خوش رہوں گا اور اپنے نجات بضش خُدا سے خوش وقت ہُوں گا۔
19خُداوند خُدا میری توانائی ہے۔ وہ میرے پاوں ہرنی کے سے بنا دیتا ہے اور مُجھے میری اُونچی جہگوں میں چلاتا ہے۔ ( میر مُغنی کے لے میرے تاردار سازوں کے ساتھ )