Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
11 verses
1شاہان یہوداہ عزیاہ اور یوتام اورآخر اور حزقیاہ اور شاہ اسرائیل یرُبعام بن یوآس کے ایام میں خُدا وند کا کلام ہوسیع بن بیری پر نازل ہوا۔
2جب خداوند نے شروع میں ہوسیع کی معرفت کلام کیاتو اس کو فرمایا کہ جا کہ ایک بد کار بیوی اور بدکاری کی اولاد اپنے لے کیونکہ مُلک نے خُداوندکو چھوڑ کربڑی بدکاری کی ہے۔
3پس اُس نے جا کر جمر بنت دبلائیم کو لیا۔ وہ حاملہ ہوئی اور بیٹا پیدا ہوا۔
4اور خُداوند نے کہا اُس کا نام یزرعیل رکھ کیونکہ میں عنۡقریب ہی یاہو کے گھرانے سے یزرعیل کے خُون کا بدلہ لُوں گا اور اسرائیل کے گھرانے کی سلطنت کو تمام کُروں گا۔
5اور اُسی وقت یزرعیل کی وادی میں اسرائیل کی کمان توڑوں گا۔
6اور پھر وہ حاملہ ہُوئی اور بیٹی پیدا ہوئی اور خُداوند نے اُسے فرمایا کہ اُس کا نام لُورُ حامہ رکھ کیونکہ میں اسرائیل کے گھرانے پر رحم نہ کُروں گاکہ اُن کو معاف کُروں۔
7لیکن یہُوداہ کے گھرانے پر رحم کُروں گا اور میں خُداوند اُن کا خُدا اُن کو رہائی دُوں گا اور اُن کو کمان اور تلوار اور لڑائی اور گھوڑوں اور سواروں کے وسیلہ سے نہیں چُھڑوں گا۔
8اور لُورحامہ کا دُودھ چُھڑانے کے بعد وہ پھر حاملہ ہُوئی اور بیٹا پیدا ہُوا۔
9اور اُس نے فرمایا کہ اُس کا نام لوعمی رکھ کیونکہ تم میرے لوگ نہیں ہو اور میں تمہارا نہیں ہُوں گا۔
10تو بھی اسرائیل دریا کی ریت کی مانند بے شُمار و بے قیاس ہوں گے اور جہاں اُن سے یہ کہا جاتا تھا کہ تم میرے لوگ نہیں ہو زندہ خُدا کے فرزند کہلائیں گے۔
11اور بنی یہُوداہ اور بنی اسرائیل باہم فراہم ہوں گے اور اپنے لئے ایک ہی سردار مُقرر کریں گے اور اس مُلک سے خُروج کریں گے کیونکہ یزرعیل کا دن عظیم ہو گا۔