Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
9 verses
1اے اسرائیل خُداوند اپنے خُدا کی طرف رجُوع لا کیونکہ تو اپنی بدکرداری کے سبب سے گر گیا ہے۔
2کلام لے کر خُداوند کی طرف رجُوع لاواور کہو ہماری تمام بد کرداری کو دُور کر اور فضل سے ہم کو قبُول فرما۔ تب ہم اپنے لبوں سے قربانیاں گُزرانیں گے۔
3اسُورہم کو نہیں بچائے گا ۔ ہم گھوڑوں پر سوار نہیں ہوں گے اور اپنی دستکاری کو خُدا نہ کہیں گے کیونکہ یتیموں پر رحم کرنے والا تو ہی ہے۔
4میں اُن کی بر گشتگی کا چارہ کُروں گا۔ میں کُشادہ دلی سے اُن سے مُحبت رکھوں گاکیونکہ میرا قہر اُن پر سے ٹل گیا ہے۔
5میں اسرائیل کے لے اوس کی مانند ہُوں گاوہ سوسن کی طرح پُھولے گا اور لُبنان کی طرح اپنی جڑیں پھیلائے گا۔
6اُس کی ڈالیاں پیھلیں گی اور اُس میں زیتون کے درخت کی خُوبصورتی اور لُبنان کی سی خُوشبُو ہو گئی۔
7اُس کے زیر سایہ رہنے والے بحال ہو جائیں گے۔وہ گیہوں کی مانند تروتازہ اور تاک کی مانند شگُفتہ ہوں گے۔ اُن کی شُہرت لُبنان کی مے کی سی ہوگی۔
8افرائیم کہے گا اب مُجھے بُتوں سے کیا کام؟ میں خُداوند نے اُس کی سُنی ہے اور اُس پر نگاہ کُروں گا میں سر سبزسروکی مانند ہُوں۔تو مُجھ ہی سے برومند ہُوا۔
9دانشمند کون ہے کہ وہ یہ باتیں سمجھے اور دُور اندیش کون ہے جو ان کو جانے؟ کیونکہ خُداوند کی راہیں راست ہیں اور صادق اُن میں چلیں گے لیکن خطاکار اُن میں گر پڑیں گے۔+