Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
14 verses
1تُرہی اپنے مُنہ سے کگا۔ وُہ عقاب کی طرح خُداوند کے گھر پر ٹوٹ پڑا ہے کیونکہ اُنہوں نے میرے عہد سے تجاوز کیا اور میری شریعت کے خلاف چلے۔
2وہ مُجھے یُوںپکارتے ہیں کہ اے ہمارے خۃدا ہم بنی اسرائیل تُجھے پہچانتے ہیں۔
3اسرائیل نے بھلائی کو ترک کر دیا ۔ دُشمن اُس کا پیچھا کریں گے۔
4اُنہوں نے بادشاہ مُقرر کئے پر میری طرف سے نہیں۔ اُنہوں نے امرا کو ٹھہرایا ہے اور میں نے اُن کو نی جانا۔ اُنہوں نے اپنے سونے چاندی سے بت بنائے تاکہ نیست و نابُود ہوں۔
5اے سامریہ تیرا بچھڑا مردُود ہے۔ میرا قہر اُن پر بھڑکا ہے۔ وہ کب تک گُناہ سے پاک نہ ہوں گے؟۔
6کیونکہ یہ بھی ہی کی کرتوت ہے۔کاریگر نے اُس کو بنایا ہے۔ وہ خُدا نہیں۔ سامریہ کا بچھڑا یقینا ٹُکڑے ٹکڑے کیا جائے گا۔
7بے شک اُنہوں نے ہوا بوئی۔ وہ گرد باد کاٹیں گے نہ اُس میں ڈنٹھل نکلے گا نہ اُس کی بالوں سے غلہ پیدا ہو گا اور اگر پیدا ہو بھی تو اجنبی اُسے چٹ کر جائیں گے۔
8اسرائیل نگل گیا۔ اب وہ قوموں کے درمیان ناپسندیدہ برتن کی مانند ہوں گے۔
9کیونکہ وہ تنہا گورخر کی مانند اسور کو چلے گئے ہیں۔ افرائیم نے اُجرت پر یار بُلائے۔
10اگرچہ اُنہوں نے قوموں کو اُجرت دی ہے تو بھی اب میں اُن کو جمع کُروں گا اور بادشاہ و اُمرا کے بوجھسے غمگین ہوں گے۔
11چونکہ افرائیم نے گُنہگاری کے لے بُہت سی قربان گاہیں بنائیں اس لے وہ قربان گاہیں اس کے گُنہگاری کا باعث ہوئیں۔
12اگرچہ میں نے اپنی شریعت کے احکام کو اُن کے لے ہزار ہا بار لکھا پر وہ اُن کو اجنبی خیال کرتے ہیں۔
13وہ میرے ہدیوں کی قربانیوں کے لے گوشت گُزارنتے اور کھاتے ہیں لیکن خُداوند اُن کو قبُول نہیں کرتا۔ اب وہ اُن کی بدکاری کو یاد کرے گا اور اُن کو اُن کے گُناہوں کی سزا دے گا۔ وپ مصر کو واپس جائیں گے۔
14اسرائیل نے اپنے خالو کو فراموش کر کے بُت خانے بنائے ہیں اور یہُوداہ نے بُہت سے غصین شہر تعمیر کئے ہیں لیکن میں اُس کے شہروں پر آگ بھیجوں گا اور وہ اُن کے قصروں کو بھسم کر دے گی۔