Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
6 verses
1اور اس وقت توکہیگا اے خداوند میں تیری ستائش کرونگا اگرچہ تو مجھ سے ناخوش تھا تو بھی تیرا قہر ٹل گیااور تو نے مجھے تسلی دی۔
2دیکھو خدا میری نجات ہے میں اُس پر توکل کرونگا اور نہ ڈرونگا کیونکہ یاہ یہوواہ میرا زور اور میرا سرور ہے اور وہ میری نجات ہوا ہے ۔
3پس تم خوش ہو کر نجات کے چشموں سےپانی بھرؤ گے۔
4اور اسوقت تم کہو گے کہ خداوند کی ستائش کرو اُس سے دعا کرو۔ لوگوں کےدرمیان اُس کے کاموں کا بیان کرو اور کہو کہ اُس کا نام بلند ہے۔
5خداوند کی مداح سرائی کرو کیونکہ اُس نے جلالی کام کیے جنکو تمام دنیا جانتی ہے۔
6اے صیون کی بسنے والی تو چلا اور للکار کیونکہ تجھ میں اسرائیل کاقُدُوس بزرگ ہے