Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
25 verses
1مِصر کی بابت بار نبوت۔ دیکھو خداوند ایک تیز رو بادل پر سوار ہو کر مصر میں ہےاور مصرکے بُت اسکے حضورلرزاں ہوں گے اورمصرکا دل پگھل جائیگا۔
2اور میںمصریوں کو آپس میں مخالف کردونگا۔ ان میں سے ہر ایک اپنےبھائی سے اور ہر ایک اپنے ہمسایہ سے لڑےگا۔ شہر شہر اورصوبہ صوبہ سے۔
3اور مصر کی روح افسردہو جائیگی اور میں اسکے منصوبہ ہو فناکرونگا اور وہ بتوں اورافسونگروں اور جنات کے یاروں اورجادو گروں کی تلاش کرینگے۔
4پر میں مصریوں کو ایک ستمگر حاکم کے قابو میں کر دونگا اورزبردست بادشاہ ان پر حکومت کریگا۔ یہ خداوند رب الافواج کا فرمان ہے ۔
5اوردریا کا پانی سوکھ جائے گا اور ندی خشک اور خالی ہو جائے گی۔
6اور نالے بدبو ہو جائینگے اور مصر کی نہریں خالی ہونگی اور سوکھ جائینگی اور بید اورنے مرجھا جائیں گے۔
7دریایِ نیل کے کنارے کی چراگاہیں اور وہ سب چیزیں جو اسکےآس پاس بوئی جاتی ہیں مرجھا جائینگی اور بالکل نیست و نابود ہو جائیں گی۔
8تب ماہی گیر ماتم کرینگے اور وہ سب جو دریا میں شست ڈالتے ہیں غمگین ہونگے اور پانی میں جال ڈالنے والے بیتاب ہو جائینگے۔
9اور سن جھاڑنے اور کتان بُننے والے گھبرا جائیں گے۔
10ہاں اسکے ارکان شکستہ اور تمام مزدور رنجیدہ خاطر ہونگے۔
11ضُعن کے شاہزادے بالکل احمق ہیں۔ فرعون کے سب سے دانشمند مشیروں کی مشورت وحشیانہ ٹھہری۔ پس تم کیونکر فرعون سے کہتےہو کہ میں دانشمند کا فرزند اور شاہانِ قدیم کی نسل ہوں؟۔
12اب تیرے دانشور کہاں ہیں؟ وہ تجھے خبر دیں اگر وہ جانتے یوں کہ خداوند رب الافواج نے مصرکے حق میں کیا ارادہ کیاہے۔
13ضُعن کے شاہزادے احمق بن گئے ہیں۔ نوف کے شاہزادوں نے فریب کھایا اور جن پر مصری قبائل کو بھروسہ تھا ان ہی نے گمراہ کیا ۔
14خدا نے کجروی کی روح ان میں ڈالدی ہےاور انہوں نے مصریوں کو انکے سب کاموں میں اس متوالے کی طرح بھٹکایا جو قے کرتےہوئے ڈگمگاتا ہے۔
15اور مصریوں کا کوئی نام نہ ہو گا جو سر یا دم یا خاص و عام کر سکے۔
16اس وقت رب الافواج کے ہاتھ چلانے سے جو ہو مصر پر چلائیگا مصری عورتوں کی مانند ہو جائینگے اور ہیبت زدہ اورہراسان ہونگے۔
17تب یہودہ کا ملک مصر کے لیے دہشت ناک ہو گا ۔ ہر ایک جس سے اسکا ذکر ہو خوف ��ھائے گا۔ اس ارادہ کے سبب سے جو رب الافواج نےانکے خلاف کر رکھا ہے۔
18اس روز ملک مصر میں پانچ شہری ہونگے جو کنعانی زبان بولیں گے اور رب الافواج کی قسم کھائینگے۔ ان میں سے ایک کا نام شہر آفتاب ہو گا۔
19اس وقت ملک مصر کے وسط میں خداوند کا ایک مذبح اور اسکی سرحد پر خداوند کا ایک ستون ہو گا۔
20اور وہ ملک مصرمیں رب الافواج کے لیے نشان اور گواہ ہو گا اس لیے کہ وہ ستمگروں کے ظلم سے خداوند سےفریاد کریں گے اور وہ انکے لیے رہائی دینے والا اور حامی بھیجے گا اور وہ انکو رہائی دیگا۔
21اور خداوند اپنے آپ کو مصریوں پر ظاہر کریگا اس وقت مصری خداوند کو پہچانینگے اور ہدیے اور ذبیحے گذرانینگے ہاں وہ خداوند کے لیے منت مانینگے اور ادا کریں گے۔
22اور خداوند مسریوںکو مارے اگ۔ ماریگا اورشفابخشے گا اور وہ خداوند کی طرف رجوع لائینگے اور وہ انکی دعا سنے گا اور انکو صحت بخشے گا۔
23اس وقت مصر سے اسور تک ایک شاہراہ ہو گی اور اسوری مصر آئینگے اور مصری اسور جائینگے۔ اور مصری اسوریوں کے ساتھ مل کر عبادت کرینگے۔
24تب اسرائیل مصر اوراسور کے ساتھ تیسرا ہو گا اور رویِ زمین پر برکت کا باعث ٹھہرےگا۔
25کیونکہ رب الافواج انکو برکت بخشیگا اور فرمائیگا مبارک ہو مصر میری امت اسور میرے ہاتھ کی صعنت اور اسرائیل میری میراث۔