Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
11 verses
1(۱)خُداوندیُوں فرماتاہےکہ تیری ماں کاطلاق نامہ جسے لکھ کر میں نے اُسے چھوڑ دیاکہاں ہے؟ یا اپنے بیچ؟قرض خواہوں میں سے کس کے ہاتھ میں نےتم کو بیچا؟ دیکھو تم اپنی شرارتوں سبب سے بک گےاور تمھاری خطاؤں کے سبب ماں کو طلاق دی گی
2پس کس لیےمیں جب میں لیےجب میں آیا تو کوئی آدمی نہ تھا؟اوراسلیے جب میں نے پکاراتو کوئی جواب دنیےوالانہ ہوا؟کیا میرا ہاتھ ایساکوتاہ ہوگیاہے کہ چُھرانہیں سکتا؟اور کیا مجھ نجات دینے کی قدرت نہیں؟دیکھومیں اپنی ایک دھمکی سے سمندر کو سکھا دیتاہوں اور نہروں کو صحرا ڈالتا ہوں۔اُن میں کی مچھلیاں پانی کے نہ ہونے سے بدبُوہو جاتی ہیں اور پیاس سے مر جاتی ہیں۔
3میں آٓسمان کو سیاہ پوش کرتا ہوں اور اُس کو ٹاٹ اوڑھاتا ہوا۔
4خُدا وند خُدانے مجھ کو شاگرد کی زبان بخشی تاکہ میں جانوں کہ کلام کے وسیلہ سے کس طرح تھکے ماندےکی مددکروں۔وہ مجھے ہر صبح جگاتا ہے اور میرا کان میں لگاتا ہے۔تاکہ شاگردوں کی طرح سُنوں
5خُدا وند خُدانے میرےکان کھول دئے اور میں باغی وبرگشتہ نہ ہوا۔
6میں نے اپنی داڑھی نوچنے والوں کے حوالہ کی۔میں نے اپنا منہ رسوائی اور تھوک سے نہیں چُھپایا
7پر خُدا وند خُدا میری حمایت کرے گااور اس لئے میں شرمندہ نہ ہوں گا اور اسی لئے میں نے اپنا منہ سنگ خاراکی مانند بنایا اور مجھے یقین ہے کہ میں شرمسار نہ ہوں گا،
8اور مجھے راست باز ٹھہرنے والا نزدیک ہے۔کون مجھ سے جھگڑا کرے گا؟آو ہم آمنے سامنے کھڑے ہوں،میرا مخالف کون ہے؟وہ میرے پاس آئے
9دیکھو خُدا وند خُدا میری حمایت کرے گا۔کون مجھے مجرم ٹھہراے گا؟دیکھووہ سب کپڑے کی مانند پُرانے ہو جائیں گے۔اُن کو کیڑا کھا جائیں گے۔
10تمہارے درمیان کون ہے جو خداوندخداسے ڈرتا اور اُس کے خادم کی با تیں سنتا ہے؟جو اندھیرے میں چلتا اور روشنی نہیں پاتا۔ خداوندخد کے نام پر توکل کرےاور اپنے خدا پر بھروسہ رکھے۔
11دیکھو تم سب جوآگ میں سُلگاتے ہواپنی ہی آگ کے شعلوں میں اور اپنے سلگاے ہوئے انگاروںمیں چلو۔تم میرے ہاتھ سے یہی پاؤ گے۔تم عذاب میں لیٹ رہو گے۔