Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
17 verses
1اےبانجھ توبےاولاد تھی نغمہ سرائی!تو جس نے ولادت کا برداشت نہیں کیا خوشی سے گا اور زور سے چلا کیونکہ خُداوند فرماتا ہے کہ بے کس چھوڑی ہوئی کی اولاد سے زیادہ ہے۔
2اپنی خیمہ گاہ کو وسیع کر دے ہاں اپنے مسکنوں کےپردے پھیلا۔ دریغ نہ کر۔اپنی ڈوریاں لمبی اور اپنی میخیں مضبوط کر۔
3اس لئے کہ تو دہنی اور بائیں طرف بڑھے گی اور تیری نسل قوموں کی وارث ہو گی۔اور ویران شہروں کو بسائے گی۔
4خوف نہ کر کیانکہ تو پھر پشیمان نا ہوگی۔تونہ گبھرا کیونکہ تو پھر رسوا نہ ہوگی اور اپنی جوانی کا ننگ بھول جائے گی ارو اپنی بیوگی کی عار کو پھر یاد نہ کرے گی۔
5کیونکہ تیرا خالق تیرا شوہر ہے۔اس کا نام رب الافواج ہے۔اور تیرا فدیہ دینے والا اسرائیل کا قدوس ہے۔وہ تمام روی زمین کا خدا کہلائے گا
6کیونکہ تیرا خدا فرماتا ہے کہ خُداوند نے تجھ کو متروکہ اور آزردہ بیوی کی طرح ہاں جوانی کی مطلوقہ بیوی کی منند پھر بلایا۔
7میں نے ایک دم کے لئے تجھے چھوڑ دیا لیکن رحمت کی فراوانی سے تجھے لے لوں گا۔
8خُداوند تیرا نجات دینے والا فرماتا ہے کہ قہر کی شدت میں میں نے ایک دم کے لئے تجھ سے منہ چھپایاپر اب میں ابدی سفقت سے تجھ پر رحم کروں گا۔
9کیونکہ میرے لئے یہ طوفان نوح کا سامعاملہ ہے کہ جس طرحمیں قسم کھائی تھی کہ پھر ز مین پر نوح کا سا طوفان کبھی نہیں آئے گا اُسی طرح اب میں قسم کھائی ہے کہ میں تجھ سے پھر کھبی آزردہ ہی ہوں گا تجھ کو گُھڑکُوں گا۔
10خُداوند تجھ پر رحم کرنے والا ہوں فرماتا ہے کہ پہاڑ تو جاتے رہیں اور ٹیلے ٹل جائیں لیکن میری سفقت کھبی تجھ پر سے جاتی نہ رہے گی اور میرا صلح کا عہد نہ ٹلے گا۔
11اے مصیبت زدہ اور طوفان کی ماری اور تسلی سے محروم دیکھ میں تیرے پتھروں کو سیاہ ریختہ میں لگائوں گا۔اور تیری بنیاد نیلم سے ڈالوں گا
12میں تیرے کنگروں کو لعلوں اور تیرے پھاٹکوں کو شب چراغ اورتیری ساری فصیل بیش قیمت پتھروں سے بناؤں گا ۔
13اور تیرے سب فرزند خُداوندسے تعلم پائیں گے اور تیرےفرزندوں کی سلامتی کا مل ہو گئ۔
14تو راست بازی سے پاک ہو جائے گا۔تو ظلم سے دور رہے گئ کیونکہ تُو بےخوف ہوگئ اور دہشت سے دور رہے گئ کیونکہ وہ تیرے قریب نہ آے گئ
15ممکن ہے کہ وہ اکھٹے ہوں پر میرے حکم سے نہیں۔جو تیرے خلاف جمع ہوں گےوہ تیرے ہی سبب سے گریں گے۔
16دیکھ میں نے لہار کو پیدا کیا جو کوئلوں کی اگ دھانکتا اور اپنے کام کے لئےہتھیار نکالتا ہےاور غارت گر کو میں ہی نے پیدا کیا کہ لوٹ مار کرے۔
17کوئی ہتھیار جو تیرے خلاف بنایا جائے کام نہ آئے گا اور جو زبان عدالت میں تجھ پرچلے گی تو اسے مجرم ٹھہرائے گئ۔ خُداوندفرماتا ہے یہ میرے بندوں کی میرث ہےاور ان کی راست بازی مجھ سے ہے۔