Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
12 verses
1خُداوندیوں فرماتا ہےکہ عدل کو قائم رکھواور صداقت کو عمل میں لاؤکیونکہ میری نجات نزدیک ہےاور میری صداقت ظایر ہونے والی ہے
2مبارک ہے وہ انسان جو اس پر عمل کرتا ہےاور وہ آدم زادجو اس پر قائم رہتا ہےجوسبت کو ماننا اور اُسے نا پاک نہیں کرتا اور اپنا ہاتھ ہر طرح کی بدی سے باز رکھتا ہے
3اور بےگانہ کافرزند جو خُداوند سے مل گیا ہرگزنہ کہے خُداوندمجھ پرکو اپنے لوگوں سے جدا کردےگااور خوجہ نہ کہے کہ دیکھو میں تو سوکھا درخت ہوں
4کیونکہ خُداوند یوں فرماتا ہے کہ وہ خوجے جو میرے سبتوں کا مانتے ہیں اور اُن کاموں کو جو مجھے پسند ہیں اختیار کرتے ہیںاور میرے عہد پر قائم رہتے ہیں
5میں اُن کو اپنے گھر میں اور اپنی چاردیواری کے اندر ایسا نام و نشان بخشوں گا جو بیٹوں سے بھی بڑھ کر ہو گا۔میں ہر ایک کو ایک ابدی نام دوں گا جو مٹایا نہ جائے گا۔
6اور بے گانہ کی اولاد بھی جنہوں نے اپنے آپ ک خُداوند سے پیوستہ کیا ہے کہ اُس کی خدمت کریں اور خُداوند کے نام کو عزیز رکیھں اور اُس کے بندے ہوں۔وہ سب جو سبت کو حفظ کر کے اسُے نا پاک نہ کریں اور میرے عہد پر قائم رہیں
7میں اُن کو بھی اپنے کوہ مُقدس پر لائوں گا اور اپنی عبادت گاہ میں اُن کو شادمان کروں گا اور ان کی سوختنی قربا نیاں اور ان کے ذبیحے میرے مز بح پر مقبول ہوں گےکیونکہ میرا گھر سب کی عبادت گاہ کہلائے گا۔
8خُداوند خدا جواسرئٍیل کے پراگندہ لوگوں کو جمع کرنے و الا ہےوہ یوں فرماتا ہے کہ میں ان کے سوا جو اسی کے ہوکر جمع ہوئے اوروں کو بھی اُن کے پاس جمع کروں گا۔
9اے دشتی حیوانوتم سب کے سب کھانےکو ائو!ہاں اے جنگل کے سب درندو
10اُس کے نگہبان اندھے ہیں۔وہ جاہل ہیں۔ وہ سب گونگے کتے ہیں جو بھونک نہیں سکتے۔وہ کواب دیکھنے والے ہیں جو پڑے رہتے ہیں اور اُونگھتے رہنا پسندکرتے ہیں
11اور وہ لالچی کتے ہیں جو کھبی سیر نہیں ہوہوتے۔وہ نادان چرواہے ہیں۔وہ سب اپنی اپنی راہ کو پھر گئے۔ہر ایک ہر طرف سے اپنا ہی نفع ڈ ھونڈتا ہے۔
12ہر ایک کہتا ہے اور کل بھی آج ہی کی طرح ہو گا بلکہ اس سے بہتر۔