Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
21 verses
1دیکھوخداوند کا ہاتھ چھوٹا نہیں ہو گا کہ بچانہ سکے اور اس کا کان بھاری نہیں کہ سن نہ سکے
2بلکہ تمہاری بد کاری نے تمہارے اور تمہارے خدا کے درمیان جدائی کر دیدی ہے اور تمہارے گناہوں نے اسے تم سے رو پوش کیا ایسا کہ نہیں سنتا۔
3کیونکہ کہ تمہارا ہاتھ خون سے اور تمہاری ا نگلیاں بدکاری سے ا لودہ ہیں۔تمہارے لب جھوٹ بولتے اور تمہاری زبان شرارت کی باتیں بکتی ہے۔
4کوئی انصاف کی بات پیش نہیں کرتا اور کوئی سچائی سے حجت نہیں کرتا۔وہ بطالت پر توکل کرتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں وہ زیان کاری سے باردار ہو کر بدکرداری کو جنم دیتے ہیں ۔
5وہ افعی کے انڈے سیتے اور مکڑی کا جالاتانتے ہیں۔جوان کے انڈوں سے کچھ کھائے مر جائے گا اور جو ان میں سے توڑا جائے اس سے افعی نکلے گا۔
6ان کے جالے پوشاک نہیں بنے گی۔وہ اپنی دست کاری سے ملبس نہ ہوں گے۔ان کے اعمال بدکاری کے ہیں اور ظلم کا کام ان کے ہاتھوں میں ہے۔
7ان کے پاؤں بدی کی طرف دڑتے ہیں اور وہ بے گناہ کا خون بہانے کے لئےجلدی کرتے ہیں۔ان کے خیالات بدکاری کے ہیں۔تباہی اور ہلاکت اُن کی راہوں میں ہے۔
8وہ سلامتی کا راستہ نہیں جانتے اور اُن کی روش میں انصاف نہیں۔وہ اپنے لئے ٹیڑھی راہ بناتے ہیں۔جو کوئی اُس میں جائےگا سلامتی کو نہ دیکھے گا۔
9اس لئے انصاف ہم سے دور ہے اور صداقت ہمارے نزدیک نہیں اتی۔ہم نور کا انتظار کرتے ہیںپر دیکھو تاریکی ہے اور روشنی کا پراندھیرے میں چلتے ہیں۔
10ہم دیوار کو اندھیرے کی طرح ٹٹولتے ہیں۔ہاں یوں ٹٹو لتے ہیں کہ گویا ہماری آنکھیں نہیں۔ ہم دوپہر کو یوں ٹھوکر کھاتے ہیں گویا رات ہو گی۔ہم تندرستوں کے درمیان گویا مردہ ہیں۔
11ہم سب ریچھوں مانند غراتےہیں اور کبوتروں کی طرح کڑھتےہیں۔ہم انصاف کی راہ تکتے ہیں پر وہ کہیں نہیں اور نجات کےمنتظرہیں پر وہ ہم سے دہر ہے۔
12کیونکہ ہماری خطائیں تیرے حضور بہت ہیں اور ہمارے گناہ ہم پر گواہی دیتے ہیں کیونکہ ہماری خطائیں ہمارے ساتھ ہے۔اور ہم بدکاری کو جانتے ہیں
13کہ ہم نے ختاکی۔خداوند کا انکار کیا اور اپنے خدا کی پیروی سے بر گشتہ ہو گئے۔ہم نے ظلم اور سر کشی کی باتیں کیں اور دیل میں باطل تور کر کہ دروغ گوئی کی۔
14عدالت ہٹائی گئی اور انصاف دور کھڑا ہو رہا۔صداقت بازار میں گر پڑی اور راستی داخل نہیں ہو سکتی
15ہاں راستی گم ہو گئی اور جو بدی سے بھاگتا ہےشکار ہو جاتا ہےخداوند نے یہ دیکھا اور اس کی نظر میں برا معلوم ہوا کہ عدالت جاتی رہی ۔
16اور اس نے دیکھا کہ کوئی آدمی نہیں اور تعجب کیا کہ کوئی شفاعت کرنے والا نہیں اس لئے اسی کے بازو نے اس کی نجات ھاصل کی اور اسی کی راست بازی اسے سنبھالا۔
17ہاں اُس نے راست بازی کا بکتر پہنا اور نجات کا خود اپنے سر پر رکھا اور اُس نے لباس کی جگہ انتقام کی پوشاک پہنی اور غیرت کے جبہ سے ملبس ہوا۔
18وہ اُن کو اُن کے اعمال کےمطابق جزا کے دے گا۔اپنے مخالفوں پر قہر کرے گا اور دشمنوں کو سزا دے گا اور جزیروں کو بدلہ دے گا۔
19تب مغرب کے باشندے خداوند کے نام سے ڈریں گے اور مشرق کے باشندے اُس کے جلال سے کیونکہ وہ دریا کے سیلاب کی طرح آئے گا جو خداوند کے نام سے رواں ہو۔
20اور خداوند فرماتا ہے کہ صیون میں اور اُن کے پاس یعقوب میں خطاکاری سے باز اتے ہیں ایک فدیہ دینے والا آئے گا۔
21کیونکہ اُن کے ساتھ میرا عہد یہ ہے۔خداوند فرمتا ہے میری روح جو تجھ پر ہے اور میری باتیں جو میں نے تیرے منہ میں ڈالی ہیں اور تیرے منہ سے اور تیری نسل کے منہ سے اور تیری نسل کی نسل کے منہ سے اب سے لے کرابد تک جاتی رہیں گی۔خداوند کا یہی ارشاد ہے۔