Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
18 verses
1اور خُداوند کے بندہ موسیٰ کی وفات کے بعد ایسا ہوا کہ خُداوند اُس کے خادم نون کے بیٹے یشوع سے کہا۔
2میرا بندہ موسیٰ مر گیا ہے سو اب تُو اُٹھ اور اُن سب لوگوں کو ساتھ لے کر اس یردن کے پاراُس ملک میں جا جسے میں اُن کو یعنی بنی اسرائیل کو دیتا ہوں
3جس جس جگہ تمہارے پاؤں کا تلوا ٹکےاُسکو جیسا میں نے موسیٰ سے کہا میں نے تمکو دیا ہے۔
4بیابان اور اُس لبنان سے لے کر بڑےدریا یعنی دریای فرات تک حتیوں کا سارا ملک اور مغرب کی طرف بڑے سمندر تمہاری حد ہو گی۔
5بیابان اور اُس لبنان سے لے کر بڑےدریا یعنی دریای فرات تک حتیوں کا سارا ملک اور مغرب کی طرف بڑے سمندر تمہاری حد ہو گی۔
6سو مضبوط ہو جا اور حوصلہ رکھ کیونکہ تو اس قوم کو اُس ملک کا وارث کرائیگا جسے میں نے اُنکو دینے کی قسم اُنکے باپ دادا سے کھائی۔
7تو فقط مضبوط اور نہایت دلیر ہوجا کہ احتیاط رکھ کر اُس ساری شریعت پر عمل کرے جسکا حُکم میرے بندہ موسیٰ نے تجھ کو دیا۔ اُس سے نہ دہنے مڑنا اور نہ بائیں تاکہ جہاں کہیں تو جائے تجھے خُوب کامیابی حاصل ہو۔
8شریعت کی یہ کتاب تیرے منہ سے نہ ہٹے بلکہ تجھے دن اور رات اسی کا دھیان ہو تاکہ جو کچھ اس میں لکھا ہے اُس سب پر تو احتیاط کر کے عمل کرسکےکیونکہ تب ہی تجھے اقبالمندی کی راہ نصیب ہوگی اور تُو خُوب کامیاب ہو گا۔
9کیا میں نے تجھ کو حُکم نہیں دیا؟ سو مضبوط ہو جا اور حوصلہ رکھ ۔ خُوف نہ کھا اور بیدل نہ ہو کیونکہ خُداوند تیرا خُدا جہاں جہاں تو جائے تیرے سااتھ رہیگا۔
10تب یشوع نے لوگوں کے منصبداروں کو حُکم دیا کہ
11تم لشکر کے بیچ سے ہو کر گذرو اور لوگوں کو یہ حُکم دو کہ تم اپنے اپنے لئےزادراہ تیار کر لو کیونکہ تین دن کے اندر تم کو اس یردن کےپار ہوکر اُس ملک پر قبضہ کرنے کو جانا ہے جسے خُاوند تمہارا خُدا تمکو دیتا ہے تاکہ تم اُسکے مالک ہو جاؤ۔
12اور بنی رُوبن اور بنی جد اور منسّی کے نصف قبیلہ سے یشوع نے کہا کہ
13اُس بات کو جسکا حکم خُاوند کے بندہ موسیٰ نے تمکو دیا یاد رکھنا کہ خُداوند تمہارا خُدا تُمکو آرام بخشتا ہے اور وہ ملک تمکو دیگا۔
14تمہاری بیویاں اور تمہارے بال بچّے اور چوپائے اسی ملک میں جسے موسیٰ نے یردن کے پار تمکو دیا ہے رہیں پر تم سب جتنے بہادر اور سُورما ہو مُسلح ہوکر اپنے بھائیوں کے آگے آگے پار جاؤ اور اُنکی مدد کرو۔
15جب تک خُاوند تمہارے بھائیوں کو تمہاری طرح آرام نہ بخشے اور وہ اُس مُلک پر جسے خُداوند تمہارا خُدا اُنکو دیتا ہےقبضہ نہ کر لیں۔ بعد میں تم اپنی ملکیت کے مُلک میں لوٹنا جسے خُداوند کے بندہ موسیٰ نے یردن کے اس پار مشرق کی طرف تم کو دیا ہے اور اُسکے مالک ہونا۔
16اور اُنہوں نے یشوع کو جواب دیا کہ جس جسبات کا تُو نے ہم کو حُکم دیا ہے ہم وہ سب کرینگے اور جہاں جہاں تُو ہم کو بھیجے وہاں ہم جائینگے۔
17جیسے ہم سب اُمُور میں موسیٰ کی بات سنتے تھے ویسے ہی تیری سُنینگے۔ فقط اتنا ہو کہ خُداوند تیرا خُدا جس طرح موسیٰ کے ساتھ رہتا تھا تیرے ساتھ بھی رہے۔
18جو کوئی تیرے حُکم کی مخالفت کرے اور سب معاملوں میں جنکی تُو تاکید کرے تیری بات نہ مانے وہ جان سے مارا جائے۔ تُو فقط مضبوط ہو جا اور حوصلہ رکھ۔ ۔