Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
63 verses
1اور بنی یہوداہ کے قبیلہ کا حصہ ان کے گھرانوں کے مطابق قرعہ ڈال کر ادوم کی سرحد تک اور جنوب میں دشت صین تک جو جنوب کے انتہائی حصہ میں واقع ہے ٹھہرا۔
2اور ان کی جنوبی حد دریای شور کے انتہائی حصہ کی اس کھاڑی سے جسکا رخ جنوب کی طرف ہے شروع ہوئی ۔
3اور وہ عقربیم کی چڑھائی کی جنوبی سمت سے نکل صین ہوتی ہوئی قادس برنیع کے جنوب کو گئی ۔پھر حصرون کے پاس سے ادار کو جا کر قرقع کو مڑی ۔
4اور وہاں سے عضمون ہوتی ہوئی مصر کے نالے کو جا نکلی اور اس حد کا خاتمہ سمندر پر ہوا ۔یہی تمہاری جنوبی سرحد ہوگی۔
5اور مشرقی سرحد یردن کے دہانہ ک دریا ی شور ہی ٹھہرا اور اس کی شمالی حد اس دریا کی اس کھاڑی سے جو یردن کے دہانہ پر ہے شروع ہوئی۔
6اور یہ حد بیت حجلہ کو جا کر اور بیت العرابہ کے شمال سے گذر کر روبن کے بیٹے بوہن کے پتھر کو پہنچی ۔
7پھر وہاں سے وہ حد عکور کی وادی ہوتی ہوئی دبیر کو گئی اور وہاں سے شمال کی سمت چل کر جلجال کے سامنے جو ادمیم کی چڑھائی کے مقابل ہے جا نکلی ۔یہ چڑھائی ندی کے جنوب میں ہے۔ پھر وہ حد عین شمس کے چشموں کے پا س ہو کر عین راجل پہنچی ۔
8پھر وہی حد ہنوم کے بیٹے کی وادی میں سے ہو کر یبوسیوں کی بستی کے جنوب کو گئی۔یروشلیم وہی ہے اور وہاں سے اس پہاڑ کی چوٹی کو جا نکلی جو وادی ہنوم کے مقابل مغرب کی طرف اور رفائیم کی وادی کے شمالی انتہائی حصہ میں واقع ہے ۔
9پھر وہی حد پہاڑ کی چوٹی سے آب نفتوح کے چشمہ کو گئی اور وہاں سے کوہ عفرون کے شہر وں کے پاس جانکلی اور ادھر سے بعلہ تک جو قریت یعریم ہے پہنچی ۔
10اور بعلہ سے ہو کر مغرب کی سمت کوہ شعیر کو پھری اور کوہ یعریم کے جو کسلون بھی کہلاتا ہے شمالی دامن کے پاس سے گذر کر بیت شمس کی طرف اترتی ہوئی تمنہ کو گئی ۔
11اور وہاں سے وہ حد عقرون کے شمال کو جا نکلی ۔پھر وہ سکرون سے ہو کر کوہ بعلہ کے پاس سے گذرتی ہوئی یبنی ایل پر جا نکلی اور اس حد کا خاتمہ سمندر پر ہوا ۔
12اورمغربی سرحد بڑا سمندر اور اسکا ساحل تھا ۔بنی یہوداہ کی چاروں طرف کی حد انکے گھرانوں کے مطابق یہی ہے ۔
13اور یشوع نے اس حکم کے مطابق جو خداوند نے اسے دیا تھا یفنہ کے بیٹے کالب کو بنی یہوداہ کے درمیان عناق کے باپ اربع کا شہرقریت اربع جو حبرون ہے حصہ دیا ۔
14سو کالب نے وہاں سے عناق کے تینوں بیٹوں یعنی سیسی اور اخیمان اور تلمی کو جو بنی عناق ہیں نکال دیا۔
15اور وہ وہاں سے دبیر کے باشندوں پر چڑھ گیا ۔دبیر کا قدیمی نام قریت سفر تھا ۔
16اور کالب نے کہا جو کوئی قریت سفر کو مار کر اس کو سر کر لے اسے میں اپنی بیٹی عکسہ بیاہ دونگا ۔
17تب کالب کے بھائی قنز کے بیٹے غتنی ایل نے اس کو سر کر لیا ۔سو اس نے اپنی بیٹی عکسہ اسے بیاہ دی۔
18جب وہ اس کے پاس آئی تو اس نے اس آدمی کو ابھارا کہ وہ اسکے باپ سے ایک کھیت مانگے ۔سو وہ اپنے گدھے پر سے اتر پڑی۔ تب کالب نے اس سے کہا تو کیا چاہتی ہے ؟
19اس نے کہا مجھے برکت دے کیونکہ تو نے جنوب کے ملک میں کچھ زمین مجھے عنایت کی ہے ۔سو مجھے پانی کے چشمے بھی دے ۔تب اس نے اسے اوپر کے چشمے اور نیچے کے چشمے عنایت کئے ۔
20بنی یہوداہ کے قبیلہ کی میراث انکے گھرانوں کے مطابق یہ ہے ۔
21اور ادوم کی سرحد کی طرف جنوب میں بنی یہوداہ کے انتہائی شہر یہ ہیں ۔قبضی ایل اور عیدر اور یجور ۔
22��ور قینہ اور دیمونہ اور عدعدہ ۔
23اور قادس اور حصور اتنان ۔
24زیف اور تلم اور بعلوت ۔
25اور حصور اور حدتہ اور قریت حصرون جو حصور ہے۔
26اور امام اور سمع اور مولادہ ۔
27اور حصار جدہ اور حشمون اور بیت فلط ۔
28اور حصر سوعال اور بیرسبع اور بزیوتیاہ ۔
29بعلہ اور عییم اور عضم ۔
30اور التولد اور کسیل اور حرمہ ۔
31اور صقلاح اور مدمنہ اور سنسناہ۔
32اور لباﺅت اور سلحیم اور عین اور رمون ۔یہ سب انتیس شہر ہیں اور انکے گاﺅں بھی ہیں ۔
33اور نشیب کی زمین میں استال اور صرعا ہ اور اسناہ ۔
34اور نوح اور عین جنیم ۔نفوح اور عینام ۔
35یرموت اور عدلام ۔شوکہ اور عزیقہ ۔
36اور شعریم ور عدییم اور جدیرہ ور جدیرتیم ۔یہ چودہ شہر ہیں اور انکے گاﺅں بھی ہیں ۔
37ضنان اور حداشہ اور مجدل جد ۔
38اور دلعان اور مصفاہ او ر یقتی ایل۔
39لکیس اور بصقت اور عجلون ۔
40اور کبون اور لحمام اور کتلیس ۔
41ساور جدیر وت اور بیت دجون اور نعمہ اور مقیدہ۔ یہ سولہ شہر ہیں اور ان کے گاﺅں بھی ہیں ۔
42لبناہ اور عتر اور عسن ۔
43اور یفتاح اور اسنہ اور نصیب ۔
44اور قعیلہ اور اکزیت اور مرسیہ ۔یہ نو شہر ہیں اور انکے گاﺅں بھی ہیں۔
45عقرون اور اسکے قصبے اور گاﺅں ۔
46عقرون سے سمندر تک اشدود کے پاس کے سب شہر اور ان کے گاﺅں ۔
47اشدود اپنے شہروں اور گاﺅں سمیت اور غزہ اپنے شہروں اور گاﺅں سمیت مصر کی ندی اور بڑے سمندر اور اسکے ساحل تک ۔
48اور کوہستانی ملک میں سیر اور یتیرا ور شوکہ ۔
49اور دناہ اور قریت سنہ جو دبیر ہے ۔
50اور عناب اور استموہ اور عنیم ۔
51اور جشن اور حولون اور جلوہ یہ گیارہ شہر ہیں اور ان کے گاﺅں بھی ہیں ۔
52اراب اور دوماہ اور اشعان۔
53اور ینیم اور بیت تفوح اور افیقہ ۔
54اور حمطہ اور قریت اربع جو حبرون ہے اور صیعور ۔یہ نو شہر ہیں اور انکے گاﺅں بھی ہیں۔
55معون کرمل اور زیف اور یوطہ ۔
56اور یزعیل اور یقدعام اور ز نوح ۔
57قین جبعہ اور تمنہ ۔یہ دس شہر ہیں اور ان کے گاﺅں بھی ہیں ۔
58حلحول اور بیت صور اور جدور ۔
59اور معرات اور بیت عنوت اور التقون ۔یہ چھ شہر ہیں اور انکے گاﺅں بھی ہیں۔
60قریت بعل جو قریت یعریم ہے اور ربہ یہ دو شہر ہیں اور ان کے گاﺅں بھی ہیں ۔
61اور بیابان میں بیت عرابہ اور مدین اور سکاکہ ۔
62اور نبسان اور نمک کا شہر اور عین جدی ۔یہ چھ شہر ہیں اور انکے گاﺅں بھی ہیں ۔
63اور یبوسیوں کو جو یروشلیم کے باشندے تھے بنی یہوداہ نکال نہ سکے ۔سو یبوسی بنی یہوداہ کے ساتھ آج کے دن تک یروشلیم میں بسے ہوئے ہیں ۔