Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
17 verses
1تب یشوع سبح سویرے اٹھا اور وہ اور سب بنی اسراءیل شطیم سے کوچ کر کے یردن پر آءے اور پر اترنے سے پہلے وہیں ٹکے۔
2اور تین دن کے بعد منصب دار لشکر کے بیچ سے ہو کر گزرے۔
3اور انہوں نے لوگوں کو حکم دیا کہ جب تم خداوند اپنے خدا کے عہد کے صندوق کو دیکھو اور کاہن اور لاوی اسے اٹھاءے ہوءے ہوں تو تم اپنی جگہ سے اٹھ کر اسکے پیچھے پیچھے چلنا۔
4لیکن تمہارے اور اس کے درمیان پیماءش کر کے قریب دو ہزار کا فاصلہ رہے اس کے نزدیک نہ جانا تاکہ تم کو معلوم ہو کہ کس راستے تم کو چلنا ہےکیونکہ تم اب تک اس راہ سے کبھی نہیں گزرے۔
5اور یشوع نے لوگوں سے کہا کہ تم اپنے آپ کو مقدس کرو کیونکہ کلکے دن خداوند تمہارے درمیان عجیب وغریب کام کرے گا۔
6پھر یشوع نے کاہنوںسے کہا کہ تم عہد کے صندوق کو لیکر لوگوں کے آگے آگے پاراُترو۔چنانچہ وہ عہد کے صندوق کو لیکر لوگوں کے آگے آگے چلے۔
7اور خداوند نے یشوع سے کہا آج کے دن سے میں تجھے سب اسرائیلیوں کے سامنے سرفراز کرنا شروع کرونگا تاکہ وہ جان لیں کہ جیسے میں موسیٰ کے ساتھ رہا ویسے ہی تیرے ساتھ رہونگا ۔
8اور تُو ان کاہنوں کو جو عہد کے صندوق کو اُٹھائیں یہ حکم دینا کہ جب تم یردنکے پانی کے کنارے پہنچو تو یردنمیں کھڑے رہنا۔
9اور یشوع نے بنی اسرائیل سے کہا کہ پاس آ کر خداوند اپنے خدا کی باتیں سُنو۔
10اور یشوع کہنے لگا کہ اس سے تم جان لو گے کہ زندہ خُدا تمہارےدرمیان ہے اور وہی ضرور کنعانیوں اور حتّیوں اور حویّوں اور فرزّیوں اور جرجاسیوں اور اموریوںاور یبوسیوںکو تمہارے آگے سے دفع کرونگا ۔
11دیکھو ساری زمین کے مالک کے عہد کا صندوق تمہارے آگے آگے یردنمیں جانے کو ہے۔
12سو اب تم ہر قبیلہ پیچھے ایک آدمی کے حساب سے بارہ آدمی اسرائیل کے قبیلوں میں سے چُن لو۔
13اور جب یردنکے پانی میں ان کاہنوں کے پاوںکے تلوے ٹِک جائےنگے جو خداوند یعنی ساری دنیا کے مالک کے عہد کا صندوق اُٹھاتے ہیںتو یردنکا پانی یعنی وہ پانی جو اُوپرسے بہتا ہوا نیچے آتاہے تھم جائیگا اور اُسکا ڈھیر لگ جائیگا۔
14اور جب لوگوں نے یردنسے پار جانے کو اپنے ڈھیروں سے کوچ کیا اور وہ کاہن جو عہد کا صندوق اُٹھائے ہوئے تھے لوگوں کے آگے آگے ہو لئے۔
15اور جب عہد کے صندوق کے اُٹھانے والے یردنپر پہنچے اور ان کاہنوں کے پاوںجو صندوق کو اٹھائے ہوئے تھے کنارے کے پانی میں ڈوب گئے (کیونکہ فصل کے تمام ایام میں یردنکا پانی چاروںطرف اپنے کناروں سے اوپر چڑھ کر بہا کرتا ہے)۔
16تو جو پانی اُوپر سے آتا تھا وہ خوب دور اُدم کے پاس جو ضرتانکے برابر ایک شہر ہے رُک کر ایک ڈھیر ہوگیا اور وہ پانی میدان کے دریا یعنی دریایِ شور کی طرف بہکر گیا تھا بلکہ الگ ہو گیا اور لوگ عین یریحو کے مُقابِل پار اُترے۔
17اور وہ کاہن جو خداوند کے عہد کا صندوق اُٹھائے ہوئے تھے یردنکے بیچ میں سوکھی زمین پر کھڑے رہے اور سب اسرائیلی خشک زمین پر ہو کر گذرے۔ یہاں تک کہ ساری قوم صاف یردن کے پار ہوگئی۔