Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
47 verses
1پھر خداوند نے موسی اور ہارون سے کہا۔
2تم بنی اسرائیل سے کہو کہ زمین کے سب حیواناتمیں سے جن جانوروں کو تم کھا سکتے ہو وہ یہ ہیں۔
3جانوروں میں جنکے پاؤں الگ اور چرے ہوئے ہیں اور وہ جگالی کرتے ہیں تم انکو کھاؤ۔
4مگر جو جگالی کرتے ہیں یا جنکے پاؤں الگ ہیں ان میں سے تم ان جانوروں کو نہ کھانا یعنی اونٹ کو کیونکہ وہ جگالی کرتا ہے پر اسکے پاؤںالگ نہیں۔سو وہ تمہارے لئے ناپاک ہے۔
5اور سافان کو کیونکہ وہ جگالی کرتا ہےپر اسکے پاؤں الگ نہیں وہ بھی تمہارے لئے ناپاک ہے۔
6اور خروگوش کو کیونکہ وہ جگالی تو کرتا ہے پر اسکے پاؤں نہیں۔وہ بھی تمہارے لئے ناپاک ہے
7اور سوار کو کیونکہ اسکے پاؤں الگ اور چرے ہوئے ہیں پر وہ جگالی نہیں کرتا۔وہ بھی تمہارے لئے ناپاک ہے۔
8تم انکا گوشت نہ کھانا اور انکی لاشوں کو نہ چھونا۔وہ تمہارے لئے ناپاک ہیں۔
9جوجانور پانی میں رہتے ہیں ان میں سے تم انکو کھانا یعنی سمندروں اور دریاؤں وغیرہ کے جانوروں میں جنکے پر اور جھلکے ہوں تم انہیں کھاؤ۔
10لیکن وہ سب جاندار جو پانی میں یعنی سمندروں اور دریاؤں وغیرہ میں چلتے پھرتے اور رہتے ہیں لیکن انکے پر اور چھلکے نہیں ہوتے وہ تمہارے لئے مکروہ ہیں۔
11اور وہ تمہارے لئے مکروہ ہی رہیں۔تم انکا گوشت نہ کھانا اور انکی لاشوں سے کراہیت کرنا۔
12پانی کے جس کسی جاندار کے نہ پرہوں اور نہ چھلکے وہ تمہارے لئے مکروہ ہے۔
13اور پرندوں میں جو مکروہ ہونے کے سبب سے کبھی کھائےنہ جائیں اور جن سے تمہیں کراہیت کرنا ہے سو یہ ہیں۔عقاب اور استخوان خوار اور لگڑ۔
14اور چیل اور ہر قسم کا باز۔
15اور ہر قسم کے کوئے۔
16اور شترمرغ اور چغد اور کوکل اور ہر قسم کے شاہین۔
17اور بوم اور ہڑگیلا اور الو۔
18اور قاز اور حواصل اور گدھ۔
19اور لقلق اور سب قسم کے بگلے اور ہدہد اور چمگادڑ۔
20اور سب پرداررینگنے والے جاندار جیتنے چار پاؤں کے بل چلتے ہیں وہ تمہارے لئے مکروہ ہیں۔
21مگر پردار رینگنے والے جاندروں میں سے جو چار پاؤں کے بل چلتے ہیں تم ان جاندروں کو کھا سکتے ہو جنکے زمین کے اوپر کودنے بھاندنے کو پاؤں کے اوپر ٹانگین ہوتی ہیں۔
22وہ جنہیں تم کھاسکتے ہویہ ہیں۔ہر قسم کی ٹڈی اور ہر قسم کا سلعام اور ہر قسم کا جھینگر اور ہر قسم کا ٹڈا۔
23پر سب پردار رینگنے والے جاندار جنکے چار پاؤں ہیں وہتمہارے لئے مکروہ ہیں۔
24اور ان سے تم ناپاک ٹھہرو گے۔جو کوئی ان میں سے کسی کی لاش کو چھوئے وہ شام تک ناپاک رہیگا۔
25اورجوکوئی انکی لاش میں سے کچھ بھی اٹھائے وہ اپنے کپڑے دھوڈالے اور وہ شام تک ناپاک رہیگا۔
26اور سب چار پائے جنکے پاؤں الگ ہیں پر وہ چرے ہوئے نہیں اور نہ وہ جگالی کرتے ہیں وہ تمہارے لئے ناپاک ہیں۔جو کوئی انکو چھوئے وہ ناپاک ٹھہریگا۔
27اور چارپاؤں پر چلنے والے جانوروں میں سے جتنے اپنے پنجوں کے بل چلتے ہیںوہ بھی تمہارے لئے ناپاک ہیں۔جو کوئی انکی لاش کو چھوئے وہ شام تک ناپاک رہیگا۔
28اور جو کوئی انکی لاش کو اٹھائے وہ اپنے کپڑے دھوڈالے اور وہ شام تک ناپاک رہیگا یہ سب تمہارے لئے ناپاک ہیں۔
29اور زمین پر کے رینگنے والے جانورون میں سے جو تمہارے لئے ناپاک ہیں وہ یہ ہیں یعنی نیولا چوہا اور ہر قسم کی بڑی چھپکلی۔ٍ
30اور حرذون اور گوہ اور چھپکلی اور سانڈ اور گرگٹ۔
31سب رینگنے والے جانداروں میں سے یہ تمہارے لئے ناپاک ہیں جو کوئیانکے مرے پیچھے انکو چھوئے وہ شام تک ناپاک رہیگا۔
32اور جس چیز پر وہ مرے پیچھے گریں وہ چیز ناپاک ہوگی خواہ وہ لکڑی کا برتن ہو یا کپڑا یا چمڑا یا بورا ہو۔ خواہ کسی کا کیسا ہی برتن ہو ضرور ہے کہ وہ پانی میں ڈالا جائے اور وہ شام تک ناپاک رہیگا۔ اسکے بعد وہ پاک ٹھہریگا۔
33اور اگر ان میں سے کوئی کسی مٹی کے برتن میں گر جائے تو جو کچھ اس میں ہے وہ ناپاک ہو گا اور برتن کو تم توڑڈالنا۔
34اسکے اندر اگر کھانے کی کوئی چیز ہو جس میں پانی پڑا ہوا ہو تو وہ بھی ناپاک ٹھہریگی اور اگر ایسے برتن میں پینے کے لئے کچھ ہو تو وہ ناپاک ہوگا۔
35اور جس چیز پر انکی لاش کا کوئی حصہ گرے خواہ وہ تنورہو یا چولھا وہ ناپاک ہوگی اور توڑ ڈالی جائے۔ایسی چیزیں ناپاک ہوتی ہیں اور وہ تمہارے لئے بھی ناپاک ہوں
36مگر چشمہ یا تالاب جس میں بہت پانی ہو وہ پاک رہیگا پرجو کچھ انکی لاش سے چھو جائے وہ ناپاک ہوگا۔
37اور اگر انکی لاش کا چھ حصہ کسی بونے کے بیج پر گرے تو وہ بیج پاک رہیگا۔
38پر اگر بیج پر پانی ڈالا گیا ہو اور اسکے بعد انکی لاش میں سےکچھ اس پر گرا ہو تو وہ تمہارے لئے ناپاک ہوگا۔
39اور جن جانوروں کو تم کھا سکتے ہہو اگر ان میں سے کوئی مر جائے تو جو کوئی اسکی لاش کو چھوئے وہ شام تک ناپاک رہیگا۔
40اور جو کوئی انکی لاش میں سے کچھ کھائے وہ اپنے کپڑے دھوڈالے اور وہ شام تک ناپاک رہیگا اور جو کوئی انکی لاش کو اٹھائے وہ اپنے کپڑے دھوڈالے اور وہ شام تک ناپاک رہیگا۔
41اور اب رینگنے والے جاندار جو زمین پر رینگتے ہیں مکروہ ہیں اور کبھی کھائےنہ جائیں۔
42اور زمین پر کے سب رینگنے والے جانداروں میں سے جتنے پیٹ یا چار پاؤں کے بل چلتے ہیں یا جنگے بہت سے پاؤں ہوتےہیں انکو تم نہ کھانا کیونکہ وہ مکروہ ہیں۔
43اور تم کسی رینگنے والے جاندار کے سبب سے جو زمین پر رینگتا ہے اپنے آپ کو مکروہ نہ بنا لینا اور ان سے اپنے آپ کو ناپاک کرنا نجس ہو جاؤ۔
44کیونکہ میں خداوند تمہارا خدا ہوں۔اسلئے اپنے آپ کو مقدس کرنا اور پاک ہونا کیونکہ میں قدوس ہوں۔سو تم کسی طرح کے رینگنے والے جاندار سے جو زمین پر چلتا ہے اپنے آپ کو ناپاک نہ کرنا۔
45کیونکہ میں خداوند ہوں اور تمکو ملکمصر اسی لئے نکال کر لایا ہوں کہ میں تمہارا خدا ٹھہرؤں۔اسلئے تم مقدس ہونا کیونکہ میں قدوس ہوں۔
46حیونات اور پرندوں اور آبی جانوروں اور زمین پر کےسب رینگنے والے جانداروں کے بارے میں شرح یہی ہے۔
47تاکہ پاک اور ناپاک میں اور جو جانور کھائے جا سکتے ہیں اور جو نہیں کھائے جا سکتے انکے درمیان امتیاز کیا جائے۔