Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
25 verses
1اُس وقت رُوح یِسُوع کو جنگل میں لے گیا تاکہ اِبلیس سے آزمایا جائے۔
2اور چالیس دِن اور چالیس رات فاقہ کر کے آخر کو اُسے بھُوک لگی۔
3اور آزمانے والے نے پاس آ کر اُس سے کہا اگر تُو خُدا کا بَیٹا ہے تو فرما کہ یہ پتھّر روٹِیاں بن جائیں۔
4اُس نے جواب میں کہا لِکھا ہے کہ آدمِی صِرف روٹی ہی سے جِیتا نہ رہے گا بلکہ ہر بات سے جو خُدا کے مُنہ سے نِکلتی ہے۔
5تب اِبلیس اُسے مُقدّس شہر میں لے گیا اور ہَیکل کے کنگرے پر کھڑا کر کے اُس سے کہا کہ
6اگر تُو خُدا کا بَیٹا ہے تو اپنے تئیِں نیچے گِرا دے کِیُونکہ لِکھا ہے وہ تیری بابت اپنے فرِشتوں کو حُکم دے گا اور وہ تُجھے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گے اَیسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتھّر سے ٹھیس لگے۔
7یِسُوع نے اُس سے کہا یہ بھی لِکھا ہے کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کی آزماَیش نہ کر۔
8پھِر اِبلیس اُسے ایک بہُت اُنچے پہاڑ پر لے گیا اور دُنیا کی سب سلطنتیں اور اُن کی شان و شوکت اُسے دِکھائی۔
9اور اُس سے کہا اگر تُو جھُک کر مُجھے سِجدہ کرئے تو یہ سب کُچھ تُجھے دے دُوں گا۔
10یِسُوع نے اُس سے کہا اَے شَیطان دُور ہو کِیُونکہ لِکھا ہے کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو سِجدہ کر اور صِرف اُسی کی عبادت کر۔
11تب اِبلیس اُس کے پاس سے چلا گیا اور دیکھو فرِشتے آ کر اُس کی خِدمت کرنے لگے۔
12جب اُس نے سُنا کے یُوحنّا پکڑوا دِیا گیا تو گلیل کو روانہ ہُؤا۔
13اور ناصرۃ کو چھوڑ کر کفرِ نحُوم میں جا بسا۔ جو جھِیل کے کِنارے زبُولُون اور نفتالی کی سَرحَد پر ہے۔
14تاکہ جو یسعیاہ نبی کی معرفت کہا گیا تھا وہ پورا ہو کہ
15زبُولُون کا علاقہ اور نفتالی کا علاقہ دریا کی راہ یَردَن کے پار غَیر قَوموں کی گلیل۔
16یعنی جو لوگ اَندھیرے میں بَیٹھے تھے اُنہوں نے بڑی روشنی دیکھی اور جو مَوت کے مُلک اور سایہ میں بَیٹھے تھے اُن پر روشنی چمکی۔
17اُس وقت سے یِسُوع نے منادی کرنا اور یہ کہنا شُرُوع کیا کہ توبہ کرو کِیُونکہ آسمان کی بادشاہی نزدِیک آ گئی ہے۔
18اور اُس نے گلیل کی جھِیل کے کِنارے پھِرتے ہُوئے دو بھائِیوں یعنی شمعُون جو پطرس کہلاتا ہے اور اُس کے بھائِی اِندریاس کو جھِیل میں جال ڈالتے دیکھا کِیُونکہ وہ ماہی گِیر تھے۔
19اور اُن سے کہا میرے پِیچھے چلے آؤ تو میں تُم کو آدم گِیر بناؤں گا۔
20وہ فوراً جال چھوڑ کر اُس کے پِیچھے ہو لِئے۔
21اور وہاں سے آگے بڑھ کر اُس نے اور دو بھائِیوں یعنی زبدی کے بَیٹے یَعقُوب اور اُس کے بھائِی یُوحنّا کو دیکھا کہ اپنے باپ زبدی کے ساتھ کَشتی پر اپنے جالوں کی مُرَمَّت کر رہے ہیں اور اُن کو بُلایا۔
22وہ فوراً کَشتی اور اپنے باپ کو چھوڑ کر اُس کے پِیچھے ہو لِئے۔
23اور یِسُوع تمام گلیل میں پھِرتا رہا اور اُن کے عِبادت خانوں میں تعلِیم دیتا اور بادشاہی کی خُوشخَبری کی منادی کرتا اور لوگوں کی ہر طرح کی بیماری اور ہر طرح کی کمزوری کو دور کرتا رہا۔
24اور اُس کی شُہرت تمام سُوریہ میں پھیل گئی اور لوگ سب بِیماروں کو جو طرح طرح کی بیماریوں اور تکلِیفوں میں گِرفتار تھے اور اُن کو جِن میں بَدرُوحیں تھیں اور مِرگی والوں اور مف��ُوجوں کو اُس کے پاس لائے اور اُس نے اُن کو اچھّا کِیا۔
25اور گلیل اور دِکپُلِس اور یروشلِیم اور یہُودیہ اور یَردَن کے پار بڑی بھِیڑ اُس کے پِیچھے ہولی۔