Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
65 verses
1اور وبا کے بعد خداوند نے موسیٰ اور ہارون کاہن کے بیٹے الیعزر سے کہا کہ
2بنی اسرائیل کی جماعت مین بیس برس اور اس سے اوپر اوپر کی عمر کے جتنے اسرائیلی جنگ کرنے کے قابل ہیں ان سبھو ں کو انکے آبائی خاندانوں کے مطابق گنو
3چنانچہ موسیٰ اور الیعزر کاہن نے موآب کے میدانوں میں جو یردن کے کنارے کنارے یریحو کے مقابل ہیں ان لوگوں سے کہا
4کہ بیس برس اور اس سے اوپر اوپر کی عمر کے آدمیوں کو ویسے ہی گن لو جیسے خداوند نے موسیٰ او ربنی اسرائیل کو جب وہ ملک مصر میں سے نکل اّئے تھے حکم کیا تھا
5روبن جو اسرائیل کا پہلوٹھا تھا اس کے بیٹے یہ ہیں یعنی حنوک جس سے حنوکیوں کا خاندان چلا اور فلو جس سے فلویوں کا خاندان چلا
6حصر جس سے حصرنیوں کا خاندان چلا اور کرمی جس سے کرمیوں کا خاندان چلا
7یہ بن روبن کے خاندان ہیں اور ان میں سے جو گنے گئے اور تنتالیس ہزار سا ت سو بیس تھے
8اور فلو کا بیٹا الیاب تھا
9اور الیا ب کے بیٹے نموایل اور داتن اور ابیرام تھے اور یہ وہی داتن اور ابیرام ہیں جو جماعت کے چنے ہوئے تھے اور جب قورح کے فریق نے خداوند سے جھگڑا کیا تو یہ تو یہ بھی اس فریق کےساتھ مل کر موسیٰ اور ہارون کے ساتھ جھگڑے
10اور جب ان ڈھائی سو آدمیوں کے آگ میں بھسم ہو جانے سے وہ فریق نابود ہو گیا تو اسی موقع پر زمین نے منہ کھول کر قورح سمیت ان کو بھی نگل لیا تھا اور وہ سب عبرت کا نشانہ ٹھہرے
11لیکن قورح کے بیٹے نہیں مرے تھے
12اور شمعون کے بیٹے جن سے ان کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی نموایل جس سے نموایلیوں کا خاندان چلا اور یمن جس سے یمنیوں کا خاندان چلا اور یکین جس سے یکنیوں کا خاندان چلا
13اور زاراح جس سے زارحیوں کا خاندان چلا اور ساؤل جس سے ساؤلیوں کا خاندان چلا
14سو بنی شمعون کے خاندانوں میں سے بائیس ہزار دو سو آدمی گنے گئے
15اور جد کے بیٹے جس سے اس کے بیٹوں کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی صفون جس سے صفونیوں کا خاندان چلا اور حجی جس سے حجیوں کا خاندان چلا اور سونی جس سے سونیوں کا خاندان چلا
16اور اُزنی جس سے ازنیوں کا خاندان چلا اور عیری جس سے عیریوں کا خاندان چلا
17اور ارود جس سے ارودیوں کا خاندان چلا اور اریلی جس سے اریلیوں کا خاندان چلا ۔
18بنی جد یہی گھرانے ہیں ان میں سے جو گنے گئے وہ چالیس ہزار پانچ سو تھے
19یہوداہ کے بیٹوں میں سے عیر اور اونا ن تو ملک کنعان میں ہی مر گئے
20اور یہوداہ کے بیٹے جن سے ان کے خاندان چلے وہ یہ ہیں یعنی سیلا جس سے سیلانیوں کا خاندان چلا اور فارص جس سے فارصیوں کا خاندان چلا
21فارص کے بیٹے یہ ہیں یعنی حصرون جس سے حصرونیوں کا خاندان چلا اور حمول جس سے حمولیوں کا خاندان چلا
22یہ بنی یہوداہ کے گھرانے ہیں ان میں سے چھہتر ہزار پانچ سو آدمی گنے گئے
23اور اشکار کے بیٹے جس سے انکے خاندان چلے یہ ہیں یعنی تولع جس سے تولعیوں کا خاندان چلا اور فوہ جس سے فویوں کا خاندان چلا
24یسوب جس سے یسوبیوں کاخاندان چلا سمران جس سے سمرونیوں کا خاندان چلا
25یہ بنی اشکار کے گھرانے ہیں ان میں سے جو گنے گئے اوہ چونسٹھ ہزار تین سو تھے
26اور زبولون کے بیٹے جن سے ان کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی سرد جس سے سردیوں کا خاندان چلا ایلون جس سے ایلونیوں کا خاندان چلا یہلی ایل جس سے یہلی ایلیوں کا خاندان چلا
27یہ بنی زبولون کے گھرانے ہیں ان میں سے ساٹھ ہزار پانچ سو آدمی گنے گئے
28اور یوسف کے بیٹے جن سے ان کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی منسی اور افرائیم
29اور منسی کا بیٹا مکیر تھا جس سےمکیروں کا خاندان چلا اور مکیر سے جلعاد پیدا ہوا جس سے جلعادیوں کا خاندان چلا
30اور جلعاد کے بیٹے یہ ہیں یعنی ایعزر جس سے ایعزریوں کا خاندان چلا ااور خلق جس سے خلقیوں کا خاندان چلا
31اور اسری ایل جس سے اسری ایلیوں کا خاندان چلا اور سکم جس سے سکمیوں کا خاندان چلا
32اور سمیدع جس سے سمیدعیوں کا خاندان چلا اور حفر جس سے حفریوں کا خاندان چلا
33اور حفر کے بیٹے صلا فحاد کے ہاں کوئی بیٹا نہیں بلکہ بیٹیاں ہی ہوئی اور صلافحاد کی بیٹیوں کے نام یہ ہیں محلاہ نوعاہ اورحجلا ہ اور ملکا ہ اور ترضاہ
34یہ بنی منسی کے گھرانے ہیں ان میں سے جو گنے گئے وہ باون ہزار سات سو تھے
35اور افرائیم جن سے ان کے خاندان کے نام چلے یہ ہیں سو تلح جس سے سوتلحیوں کا خاندان چلا اور بکر جس سے بکریوں کا خاندان چلا اور تحن جس سے تحنیوں کا خاندان چلا
36سو تلح کا بیٹا عیران تھا جس سے عیرانیوں کا خاندان چلا
37یہ بنی افرائیم کے گھرانے ہیں ان میں سے جو گنے گئے وہ بتیس ہزار پانچ سو تھے یوسف کے بیٹوں کے خاندان یہی ہیں ۔
38اور بنیمین کے بیٹے جن سے ان کے خاندان کے نام چلے یہ ہیں یعنی بلع جس سے بلعیوں کا خاندان چلا اور اشبیل جس سے اشبیلیوں کا خاندان چلا اور ا خیرام جس سے اخیرامیوں کا خاندان چلا
39اور سوفام جس سے سوفامیوں کا خاندان چلا اور حوفام جس سے حوفامیوں کا خاندان چلا
40بلع کے دو بیٹے جس سے ایک ارد جس سے اردیوں کا خاندان چلا اور دوسرا نعمان جس سے نعمانیوں کا خاندان چلا۔
41یہ بنی بنیمین کے گھرانے ہیں ان میں سے جو گنے گئے وہ پنتالیس ہزار چھے سو تھے
42اور دان کا بیٹا جس سے اس کا خاندان چلا سوعام تھا اس سے سوعامیوں کا خاندان چلا دانیوں کا خاندان یہی
43تھا سوعامیوں کے خاندان کے جو آدمی گنے گئے وہ چونسٹھ ہزار چار سو تھے
44اور آشر کے بیٹے جن سے ان کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی یمنہ جس یمنیوں کا خاندان چلا اور اسوی جس سے اسویوں کا خاندا ن چلا اور بر یعاہ جس سے بریعاہیوں کا خاندان چلا
45بنی بریعاہ یہ ہیں جبر جس سے جبریوں کا خاندان چلا اور ملکی ایل جس سے ملکی ایلیوں کا خاندان چلا
46اور آشر کی بیٹی کا نام سارہ تھا
47یہ بنی آشتر کے گھرانے ہیں اور جو ان میں سے گنے گئے وہ ترپن ہزار چار سو تھے
48اور نفتالی کے بیٹے جن سے ان کے خاندان چلے یہ ہیں یحصی ایل جس سے یحصی ایلیوں کا خاندان چلا اور جونی جس سے جونیوں کا خاندان چلا
49اور یصر جس سے یصریوں کا خاندان چلا اور سلیم جس سے سلیمیوں کا خاندان چلا ۔
50یہ بنی نفتالی کے گھرانے ہیں اور جتنے ان میں سے گنے گئے وہ پنتالیس ہزار چار سو تھے
51سو بنی اسرائیل میں سے جتنے گنے گئے وہ سب ملاکر چھ لاکھ ایک ہزار سات سو تیس تھے
52اور خداوند نے موسیٰ سے کہا
53ان ہی کو ان کے ناموں کے شمار کے موافق وہ زمین میراث کے طور پر بانٹ دی جائے
54جس قبیلہ میں زیادہ آدمی ہوں اسے زیادہ حصہ ملے اور جس میں کم ہوں اسے کم حصہ ملے ہر قبیلہ کی میراث اسکے گنے ہوئے آدمیوں کے شمار پر موقوف ہو
55لیکن زمین قرعہ سے تقسیم کی جائے وہ اپنے آبائی قبیلوں کے ناموں کے مطابق میراث پائیں ۔
56اور خواہ زیادہ آدمیوں کا قبیلہ ہو یا تھوڑوں کا قرعہ ان کی میراث تقسیم کی جائے
57اور جو لاویوں میں سے اپنے اپنے خاندان کے مطابق گنے گئے وہ یہ ہیں یعنی جیرسونیوں سے جیرسونیوں کا گھرانا قہات سے قہاتیوں کا گھرانا مراری سے مراریوں کا گھرانا
58اور یہ یہ بھی لاویوں کے گھرانے ہیں لبنی کا گھرانا جرون کا گھرانا محلی کا گھرانا اور موشی کا گھرانا اور قورح کا گھرانا اور قہات سے عمرام پیدا ہوا
59اور عمرام کی بیوی کا نام یوکبد تھا جو لاوی کی بیٹی تھی اور مصر میں لاوی کے ہاں پیدا ہوئی تھی اسی کے ہارون اور موسیٰ اور انکی بہن مریم عمرام سے پیدا ہوئے
60اور ہارون کے بیٹے یہ تھے ندب اور ابیہو اور الیعزر اور اتمر
61اور ندب اور ابیہو تو اسی وقت مر گئے جب انہوں نے خداوند کے حضور اوپری آگ گذرانی تھی
62سو ان میں سے ایک مہینہ اور ااس کے اوپر اوپر کے نرینہ فرزند گنے گئے وہ تئیس ہزار تھے یہ بنی اسرائیل کے ساتھ نہیں گنے گئے کیونکہ ان کو بنی اسرائیل کے ساتھ میراث نہیں ملی
63سو موسیٰ اور الیعزر کاہن نے جن بنی اسرائیل کو موآب میدانوں میں جو یردن کے کنارے کنارے یریحو کے مقابل میں شمار کیا گیا وہ یہی ہیں
64پر جن اسرائیلیوں کو موسیٰ اور ہارون نے دشت سینا میں گنا تھا ان میں سے ایک شخص بھی ان میں سے نہ تھا
65کیونکہ خداوند نے ان کے حق میں کہہ دیا تھا کہ وہ یقیناً بیانان میں مر جائیں گے چنانچہ ان میں سے سوا یفنہ کے بیٹے کالب اور نون کے بیٹے یشوع کے ایک بھی باقی نہیں بچا تھا۔