Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
56 verses
1جب بنی اسرائیل موسیٰ اور ہارون کے ماتحت دَل باندھے ہوئے ملک مصر سے نکل کر چلے تو ذیل کی منزلوں پر انہوں نے قیام کیا
2اور موسیٰ نے ان کے سفر کا حال انکی منزلوں کے مطابق خداوند کے حکم سے قلم بند کیا سو ان کے سفر کی منزلیں یہ ییں
3پہلے مہینے کی پندرھویں تاریخ کو انہوں نے رعمیسس سے کوچ کیا فسح کے دوسرے دن بنی اسرائیل کے لوگ سب مصریوں کی آنکھوں کے سامنے بڑے فخر سے روانہ ہوئے
4اس وقت مصری اپنے پہلوٹھوں کو جنکو خداوند نے مارا تھا دفن کر رہےتھے خداوند نے ان کے دیوتاؤں کو بھی سزا دی تھی
5سو بنی اسرائیل نے رعمیسس سے کوچ کر کے سکات میں ڈیرے ڈالے
6اور سکات سے کوچ کرکے ایتام میں جو بیابان سے ملا ہوا ہے مقیم ہوئے
7پھر ایتام سے کوچ کر کے فی ہیخروت کو جو بعل صفون کے مقابل ہے مڑ گئے اور مجدال کے سامنے ڈیرے ڈالے
8پھر انہوں نے فی ہیخروت کے سامنے سے کوچ کیا اور سمندر کے بیچ سے گذر کر بیابان میں داخل ہوئے اور دشت ایتام میں تین دن کی راہ چل کر مارہ میں پڑاؤ کیا ۔
9اور مارہ سے کوچ کرکے ایلیم میں آئے اور ایلیم میں پانی کے بارہ اچشمے اور کجھور کے ستر درخت تھے سو انہوں نے یہیں ڈیرے ڈال لیے
10اور ایلیم سے کوچ کر کے انہوں نے بحر قلزم میں ڈیرے کھڑے کیے
11اور بحر قلزم سے چل کر دشت صین میں خیمہ زن ہوئے
12اور دشت صین سے کوچ کر کے دفقہ میں ٹھہرے
13اور دفقہ سے روانہ ہو کر الوس میں مقیم ہوئے
14اور الوس سے چل کر رفیدیم میں ڈیرے ڈالے یہاں ان لوگوں کو پینےکے لیے پانی نہ ملا
15اور رفیدیم سے کوچ کر کے دشت سینا میں ٹھہرے
16اور دشت سیناہ سے چل کر قبروت ہتاوہ میں خیمے کھڑے کیے
17اور قبروت ہتاوہ سے کوچ کر کے حصیرات میں ڈیرے ڈالے
18حصیرات سے کوچ کر کے رتمہ میں ڈیرے ڈالے
19رتمہ سے روانہ ہو کر رمون فارص میں خیمے کھڑے کیے
20رمون فارص سے جو چلے تو لبناہ میں جا کے مقیم ہوئے
21اور لبناہ سے کوچ کر کے ریسہ میں ڈیرے ڈالے
22اور ریسہ سے چل کر قہیلاتہ میں ڈیرے کھڑے کیے
23اور قہیلاتہ سے چل کر کوہ سافر میں ڈیرا کیا۔
24کوہ سافت سے کوچ کر کے حرادہ میں میں خیمہ زن ہوئے۔
25اور حرادا سے سفر کر کے مقہیلوت میں قیام کیا
26مقہیلوت سے روانہ ہو کر تخت میں خیمے کھڑے کیے
27تخت سے جو چلے تو تارح میں آ کر ڈیرے ڈالے
28اور تارح سے کوچ کر کے متقہ میں قیام کیا
29اورمتقہ سے روانہ ہو کر حشمونہ میں ڈیرے ڈالے
30اور حشمونہ سے چل کر موسیروت میں ڈیرے کھڑے کیے
31اور موسیروت سے روانہ ہوکر بنی یعقان میں ڈیرے ڈالے
32اور بنی یعقان سے چل کر حور ہجدجاد میں خیمہ زن ہوئے
33اور حور ہجدجاد سے روانہ ہو کر یوطباتہ میں خیمے کھڑے کیے
34اور یوطباتہ سے چل کر عبرونہ میں ڈیرے ڈالے
35اور عبرونہ سے چل کر عیصون جابر میں ڈیرا کیا
36اور عیصون جابر سے روانہ ہو کر دشت صین جو قادس ہے قیام کیا
37اور قادس سے چل کر کو ہور کے پاس جو ملک ادوم کی سرحد ہے خیمہ زن ہوئے
38یہاں ہارون کاہن خداوند کے حکم سے کوہ ہو ر پر چڑھ گیا اور اس نے بنی اسرائیل کے ملک مصر سے نلکنے کے چالیسویں بر س کے پانچویں مہینےکی پہلی تاریخ کو وہیں وفات پائی
39اور جب ہارون نے کوہ ہور پر وفات پائی تو وہ ایک سو تیئس برس کا تھا
40اور عراد کے کنعانی بادشاہ کوجو ملک کنعان کے جنوب میں رہتا تھا بنی اسرائیل کی آمد کی خبر ملی
41اور اسرائیل کو کوہ ہور سے کوچ کرکے ضلومونہ میں ٹھہرے
42ضلمونہ سے کوچ کر کے فونون میں ڈیرے ڈالے
43اور فونون سے کوچ کر کے ابوت میں قیام کیا
44اور ابوت سے کوچ کرکے عی عباریم میں جو ملک موآب کی سرحد اپر ہے ڈیرےڈالے
45اور عییم سے کوچ کرکے دیبون جد میں خیمہ زن ہوئے
46اور دیبون سے کوچ کر کے عملون دبلہ تایم میں خیمے کھڑے کیے
47اور عملون دبلہ تایم سے کوچ کر کے عباریم کے کوہستا ن میں جو نبو کے مقابل ہے ڈیرا ڈالا
48اور عباریم کے کوہستان سے چل کر موآب کے میدانوں میں جو یریحو کے مقابل یردن کے کنارے واقع ہیں خیمہ زن ہوئے
49اور یردن کے کنارے بیت یسیموت سے لیکر ابیل سطیم تک موآب کے میدانوں میں انہوں نے ڈیرے ڈالے
50اورخداوند نے موآب کے میدانوں جو یریحو کے مقابل یردن کے کنارے واقع ہیں موسیٰ سے کہا کہ
51بنی اسرائیل سے یہ کہہ دے کہ جب تم یردن کو عبور کرکے ملک کنعان میں داخل ہو
52تو تم اس ملک کے سب باشندوں کو وہاں سے نکال دینا اور انکے شبیہ دار پتھروں کو اور ان کے ڈھالے ہوئے بتوں کو توڑ ڈالنا اور ان کے سب اونچے مقاموں کو مسمار کر دینا
53اور تم اس ملک پر قبضہ کر کے اس میں بسنا کیونکہ میں نے وہ ملک تم کو دیا ہے کہ تم اس کے مالک بنو
54اور تم قرعہ ڈال کر اس ملک کو اپنے گھرانوں میں میراث کے طور پر بانٹ لینا جس خاندان میں زیادہ آدمی ہوں اس کو زیادہ اور جس میں تھوڑے ہوں اس کو کم میراث دینا اور جس آدمی کا قرعہ جس جگہ کے لیے نکلے وہی اس کو حصہ میں ملے تم اپنے آبائی قبائل کے مطابق اپنی میراث لینا
55لیکن اگر تم اس ملک کے باشندوں کو اپنے آگےسے دور نہ کرو تو جنکو تم باقی رہنے دو گے وہ تمہاری آنکھوں میں خار اور تمہارے پہلوؤں میں کانٹے ہونگے اور اس ملک میں جہاں تم بسو گے تمکو دق کریں گے
56اور آخر کو یوں ہو گا کہ جیسا میں نے ان کے ساتھ کرنے کا ارادہ کیا ویسا ہی تم سے کروں گا۔