Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
49 verses
1اور خداوند نے موسیٰ اور ہارون سے کہاکہ
2بنی لاوی میں سے قہاتیوں کو ان کے گھرانوں اور آبائی خاندانوں کے مطابق۔
3تیس برس سے لے کر پچاس برس کی عمر کے جتنے خیمہ اجتماع میں کام کرنے کے لیے مقدس کی خدمت میں شامل ہیں ان سبھوں کو گنو
4اور خیمہ اجتماع میں پاک ترین چیزوں کی نسبت بنی قہات کا یہ کام ہو گا
5کہ جب لشکر کوچ کرے تو ہارون اور اسکے بیٹے آئیں اور بیچ کے پردہ کو اتاریں اور اس سے شہادت کے صندوق کو ڈھانکیں
6اور اس پر تخس کی کھالوں کا ایک غلاف ڈالیں اور اوپر بالکل آسمانی رنگ کا کپڑا بچھائیں اور اس میں ا س کی چوبیں لگائیں
7اور نذر کی روٹی کی میز پر آسمانی رنگ کا کپڑا بچھا کر اسکے اوپر طباق اور چمچے اور انڈیلنے کے کٹورے اور پیالے رکھیں اور دائمی روٹی بھی اس پر ہو
8پھر وہ ان پر سرخ رنگ کا کپڑا بچھائیں تخس کی کھالوں کے ایک غلاف سے ڈھانکیں اور میز میں اسکی چوبیں لگا دیں
9پھر آسمانی رنگ کا کپڑا لے کر اس سے روشنی دینے والے شمعدان کو اور اس کے چراغوں اور گلکیروں اور گلدستوں اور تیل کے سب ظروف کو جو شمعدان کے لیے کام میں آتے ہیں ڈھانکیں
10اور اسکو اور اسکے سب ظروف کو تخس کی کھالوں کے ایک غلاف کے اندر رکھ کر اس غلاف کو چوکھٹے پر دھر دیں
11اور زریں مذبح پر آسمانی رنگ کا کپڑا بچھائیں اور اسے تخس کی کھالوں کے ایک غلاف اے ڈھانکیں اور اسکی چوبیں اس میں لگا ئیں
12اور سب ظرو ف کو جو مقدس کی خدمت کے کام آتے ہیں لیکر انکو آسمانی رنگ کے کپڑے میں لپیٹیں اور انکو تخس کی کھالوں کے ایک غلاف سے ڈھانک کر چوکھٹے پر دھر دیں
13پھر وہ مذبح پر سے سب راکھ کو اٹھا کر اسکے اوپر ارغوانی رنگ کا کپڑا بچھائیں
14اس کے سب برتن جس سے اسکی خدمت کرتے ہیں جیسے انگیٹھیاں اور سیخیں اور بیلچے اور کٹورے غرض مذبح کے سب برتن اس پر رکھیں اور اس پر تخس کی کھالوں کے ایک غلاف بچھائیں اور مذبح میں چوبیں لگائیں
15اور جب ہارون اور اسکے بیٹے مقدس اور مقدس کی سب چیزوں کو ڈھانک چکیں تب خیمہ گاہ کے کوچ کے وقت بن قہات اس کے اٹھانے کے لیے آئیں لیکن وہ مقدس کو نہ چھوئیں تا نہ ہو کہ وہ مر جائیں خیمہ اجتماع کی یہی چیزیں بنی قہات کے اٹھا نے کی ہیں
16اور روشنی کے تیل اور خوشبو دار بخور اور دائمی نذر کی قربانی اور مسح کرنے کے تیل اور سارے مسکن اور اسکے لوازم کی اور مقدس اور اسکے سامان کی نگہبانی ہارون کاہن کے بیٹے الیعزر کے ذمہ ہو
17اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ
18تم لاویوں میں سی قہاتیوں کے قبیلہ کے خاندانوں کو منقطع ہونے نہ دینا
19بلکہ اس مقصود سے کہ جب وہ پاک ترین چیزوں کے پاس آئیں تو جیتے رہیں اور مر نہ جائیں تم اسن کے لیے ایسا کرنا کہ ہارون اور اس کے بیٹے اندر آ کر ان میں سے ایک ایک کا کا م اور بوجھ مقرر کردیں
20لیکن مقدس کو دیکھنے کی خاطر دم بھر کے لیے بھی اندر نہ آنے پائیں تا نہ ہو کہ وہ مر جائیں
21پھر خداوند نے موسیٰ سے کہا
22بنی جیرس��ن میں سے بھی ان کے آّبائی خاندانوں اور گھرانوں کے مطابق
23تیس بر س کی عمر سے پچاس بر س کی عمر کے جتنے خیمہ اجتماع میں کام کرنے کےلیے مقدس کی خدمت کے وقت حاضر رہتے ہیں ان سبھوں کو گن
24جیرسونیوں کے خاندان کا کام خدمت اور بوجھ اٹھانے کا ہے
25وہ مسکن کے پردوں کو خیمہ اجتماع اور اس کے غلاف کو اور اس کے اوپر کے غلاف کو جو تخس کی کھالوں کا ہے اور خیمہ اجتماع کے دروازہ کےپردہ کو
26اور مسکن کے مذبح کے گردا گرد کے صحن کے پردوں کو اور صحن کے دروازہ کے پردہ کو اور انکی رسیوں کو اور خدمت کے سب ظروف کا اٹھا یا کریں اور ان چیزوں سے جو جو کام لیا جاتا ہے وہ بھی یہی لوگ کیا کریں
27جیرسونیوں کی اولاد کا خدمت کرنے اور بوجھ اٹھانے کا سارا کا م ہارون اور اسکے بیٹوں کے حکم کے مطابق ہو اور تم ان میں سے ہر ایک کا بوجھ مقرر کر کے ان کے سپر د کرنا
28خیمہ اجتماع میں سے بنی جیرسون کے خاندانوں کا یہی کام رہے اور وہ ہارون کاہن کے بیٹے اتمر کے ماتحت رہ کر خدمت کریں
29اور بنی مراری میں سے ان کے آبائی خاندانوں اور گھرانوں میں کے مطابق
30تیس برس سے لے کر پچاس برس کی عمر تک کے جتنے خیمہ اجتماع میں کام کرنے کےلیے مقدس کی خدمت کے وقت حاضر ہیں ان سبھوں کو گن
31اور خیمہ اجتماع میں جن چیزوں کے اٹھانے کی خدمت ان کے ذمہ ہو وہ یہ ہیں مسکن کے تختے اور بینڈے اور ستون اور ستونوں کے خانے
32اور گردا گرد صحن کے ستون اور اس کے خانے اور اسکی میخیں اور رسیاں اور ان کے سب آلات اور سارے سامان اور جو چیزیں ان کے اٹھانے کےلیے تم مقرر کرو ان میں سے ایک ایک کا نام لے کر ان کے سپرد کرو
33بنی مراری کے خاندانوں کو جو کچھ خیمہ اجتماع میں ہارون کاہن کے بیٹے اتمر کے ماتحت کرنا ہے یہی ہے
34چنانچہ موسیٰ اور ہارون اور جماعت کے سرداروں نے قہاتیوں کی اولاد میں سے ان کے گھرانوں اور آبائی خاندانوں کے مطابق
35تیس برس سے لے کر پچاس برس کی عمر تک کے جتنے خیمہ اجتماع میں کام کرنے کےلیے مقدس کی خدمت کے وقت حاضر ہیں ان سبھوں کو گن لیا
36اور ان میں سے جتنے اپنے گھرانوں کے مطابق گنے گئے وہ دو ہزار سات سو پچاس تھے
37قہاتیوں کے خاندان میں سے جتنے خیمہ اجتماع میں خدمت کرتے تھے ان سبھوں کا شمار اتنا ہی تھا جو حکم خداوند نے موسیٰ کی معرفت دیا تھا اسکے مطابق موسیٰ اور ہارون نے ان کو گنا۔
38اور بنی جیرسون میں سے اپنے گھرانوں اور آبائی خاندانوں کے مطابق
39تیس برس سے لے کر پچاس برس کی عمر تک کے جتنے خیمہ اجتماع میں کام کرنے کےلیے مقدس کی خدمت میں شامل تھے وہ سب گنے گئے
40اور ے جتنے اپنے گھرانوں کے مطابق گنے گئے وہ دو ہزار چھ سو تیس تھے
41سو بنی جیرسون کے خاندانوں میں سے جتنے خیمہ اجتماع میں خدمت کرتے تھے اور جنکو موسیٰ اور ہارون نے خداوند کے حکم کے مطابق شمار کیا وہ اتنے ہی تھے ۔
42اور بنی مراری میں سے اپنے گھرانوں اور آبائی خاندانوں کے مطابق
43تیس برس سے لے کر پچاس برس کی عمر تک کے جتنے خیمہ اجتماع میں کام کرنے کےلیے مقدس کی خدمت میں شامل تھے
44وہ سب گنے گئے جتنے ان میں سے اپنے گھرانوں کےموافق گنے گئے وہ تین ہزار دو سو تھے
45سو خداوند کے اس حکم کے مطابق جو اس نے موسیٰ کی معرفت دیا تھا جتنوں کو موسیٰ اور ہارون نے بنی مراری کے خاندان میں سے گنا وہ یہی ہیں
46الغرض لاویوں میں سے جنکو موسیٰ اور ہارون اور اسرائیل کے سرداروں نے ان کے گھرانوں اور آبائی خاندانوں کے مطابق گنا
47) تیس برس سے لے کر پچاس برس کی عمر تک کے جتنے خیمہ اجتماع میں کام کرنے اور بوجھ اٹھانے کے کام کے لیے حاضر ہوتے تھے
48ان سبھوں کا شمار آٹح ہزار پانچ سو اسی تھا
49وہ خداوند کے حکم کے مطابق موسیٰ کی معرفت اپنی اپنی خدمت اور بوجھ اٹھانے کے کام کے مطابق گنے گئے یوں وہ موسیٰ کی معرفت جیسا خداوند نے اس کو حکم دیا تھا گنے گئے ۔