Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
89 verses
1اور جس دن موسیٰ مسکن کھڑا کر کے فارغ ہوا اور اسکو اور اس کے سب سامان کو مسح کیا اور مقدس کیا اور مذبح اور اسکے کے سب ظروف کو بھی مسح کیا اور مقدس کیا
2تو اسرائیلی رئیس جو اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور اور قبیلوں کے رئیس اور شمار کئے ہوؤں کےاوپر مقرر تھے نذرانہ لائے
3وہ اپنا ہدیہ چھ پردہ دار گاڑیاں اور بارہ بیل خداوند کے حضور لائے دو دو رئیسوں کی طرف سے ایک ایک گاڑی اور ہر رئیس کی طر ف سے ایک بیل تھا انکو انہوں نے مسکن کے سامنے حاضر کیا
4تب خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ
5تو ان سے لے تاکہ وہ خیمہ اجتماع کے کام آئیں اور تو لاویوں میں ہر شخص کی خدمت کے مطابق ان میں تقسیم کردے
6سو موسی ٰ نے وہ گاڑیاں اور بیل لے کر لاویوں کو دے دیا
7بنی جیرسون کو اس نے انکی خدمت کے لحاظ سے دو گاڑیاں اور چار بیل دئیے
8اور چار گاڑیاں اور آٹھ بیل اس نے بنی مراری کو ان کی خدمت کے لحاظ سے ہاورن کاہن کے بیٹے اتمر کے ماتحت کر دیے
9لیکن بنی قہات کو اس نے کوئی گاڑی نہیں دی کیونکہ ان کے ذمے مقدس کی خدمت تھی وہ اسے اپنے کندھوں پر اٹھاتے تھے
10اور جس دن وہ مذبح مسح کیا گیا اس دن وہ رئیس اس کی تقدیس کے لیے ہدیے لائے اور اپنے ہدیوں کو وہ رئیس مذبح کے آگےلے جانے لگے
11تب خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ مذبح کی تقدیس کے لیے ایک ایک رئیس ایک ایک دن اپنا ہدیہ گذرانے
12سو پہلے یہوداہ کے قبیلے میں سے عمینداب کے بیٹے نحسون نے اپنا ہدیہ گذرانا
13اور اسکا ہدیہ یہ تھا مقدس کی مثقال کے حساب سے ایک سو تیس مثقال چاندی کا ایک طباق اور ستر مثقال چاندی کا ایک کٹورا ان دونوں میں نظر کی قربانی کے لیے تیل ملا ہوا میدہ بھرا تھا
14دس مثقال سونے کا ایک چمچ جو بخور سے بھرا تھا
15سو ختنی قربانی کے لیے ایک بچھڑا ایک مینڈھا اور ایک نر یکسالہ برہ
16خطا کی قربانی کے لیے ایک بکرا
17اور سلامتی کی قربانی کے لیے دو بیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برے۔ یہ عمینداب کے بیٹے نحسون کا ہدیہ تھا) سو پہلے یہوداہ کے قبیلے میں سے عمینداب کے بیٹے نحسون نے اپنا ہدیہ گذرانا
18دوسرے دن صغر کے بیٹے نتنی ایل نےجو اشکار کے قبیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گذرانا
19اور اسکا ہدیہ یہ تھا مقدس کی مثقال کے حساب سے ایک سو تیس مثقال چاندی کا ایک طباق اور ستر مثقال چاندی کا ایک کٹورا ان دونوں میں نظر کی قربانی کے لیے تیل ملا ہوا میدہ بھرا تھا
20دس مثقال سونے کا ایک چمچ جو بخور سے بھرا تھا
21سو ختنی قربانی کے لیے ایک بچھڑا ایک مینڈھا اور ایک نر یکسالہ برہ
22خطا کی قربانی کے لیے ایک بکرا
23اور سلامتی کی قربانی کے لیے دو بیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برے۔ دن صغر کے بیٹے نتنی ایل کا ہدیہ تھا۔
24اور تیسرے دن حیلون کے بیٹے الیاب نے جو زبولون کے قبیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گذرانا
25اور اسکا ہدیہ یہ تھا مقدس کی مثقال کے حساب سے ایک سو تیس مثقال چاندی کا ایک طباق اور ستر مثقال چاندی کا ایک کٹورا ان دونوں میں نظر کی قربانی کے لیے تیل ملا ہوا میدہ بھرا تھا
26دس مثقال سونے کا ایک چمچ جو بخور سے بھرا تھا ۔
27سوختنی قربانی کے لیے ایک بچھڑا ایک مینڈھا اور ایک نر یکسالہ برہ
28خطا کی قربانی کے لیے ایک بکرا
29اور سلامتی کی قربانی کے لیے دو بیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برے یہ حیلون کے بیٹے الیاب کا ہدیہ تھا ۔
30چوتھے دن شدیور کے بیٹے الیصور نے ھو روبن کے قبیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گذرانا
31اور اس کا ہدیہ یہ تھا مقدس مثقال کے حساب سے ایک سو تیس مثقال چاندی کا ایک طباق اور ستر مثقال چاندی کا ایک کٹورا ان دونوں میں نذر کی قربانی کے لیے تیل ملا میدہ بھر ا تھا
32دس مثقال سونے کا ایک چمچ جو بخور سے بھرا تھا
33سوختنی قربانی کے لیے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برہ
34خطا کی قربانی کے لیے ایک بکرا
35اور سلامتی کی قربانی کے لیے دو بیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ یکسالہ برے یہ شدیور کے بیٹے الیصور کا ہدیہ تھا
36اور پانچویں دن صوری شدی کے بیٹے لومی ایل نے جو شمعون کے قبیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گذرانا
37اور اس کا ہدیہ یہ تھا مقدس مثقال کے حساب سے ایک سو تیس مثقال چاندی کا ایک طباق اور ستر مثقال چاندی کا ایک کٹورا ان دونوں میں نذر کی قربانی کے لیے تیل ملا میدہ بھر ا تھا
38دس مثقال سونے کا ایک چمچ جو بخور سے بھرا تھا
39سوختنی قربانی کے لیے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برہ
40خطا کی قربانی کے لیے ایک بکرا
41اور سلامتی کی قربانی کے لیے دو بیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ یکسالہ برے یہ شدیور کے بیٹے الیصور کا ہدیہ تھا یہ صوری شدی سلومی ایل کا ہدیہ تھا
42اور چھٹے دن دعوایل کے بیٹے الیاسف نے جو جد کے قبیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گذرانا
43اور اس کا ہدیہ یہ تھا مقدس مثقال کے حساب سے ایک سو تیس مثقال چاندی کا ایک طباق اور ستر مثقال چاندی کا ایک کٹورا ان دونوں میں نذر کی قربانی کے لیے تیل ملا میدہ بھر ا تھا
44دس مثقال سونے کا ایک چمچ جو بخور سے بھرا تھا
45سوختنی قربانی کے لیے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برہ
46خطا کی قربانی کے لیے ایک بکرا
47اور سلامتی کی قربانی کے لیے دو بیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ یکسالہ برے یہ دعوایل کے بیٹے الیاسف کا ہدیہ تھا۔
48اور ساتویں دن عمیہود کے بیٹے الیسع نے افرائیم کے قبیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گذرانا
49اور اس کا ہدیہ یہ تھا مقدس مثقال کے حساب سے ایک سو تیس مثقال چاندی کا ایک طباق اور ستر مثقال چاندی کا ایک کٹورا ان دونوں میں نذر کی قربانی کے لیے تیل ملا میدہ بھر ا تھا
50دس مثقال سونے کا ایک چمچ جو بخور سے بھرا تھا
51سوختنی قربانی کے لیے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برہ ۔
52خطا کی قربانی کے لیے ایک بکرا
53اور سلامتی کی قربانی کے لیے دو بیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ یکسالہ برے یہ عمیہود کے بیٹے الیسع کا ہدیہ تھا
54اور آٹھویں دن فدا ہصور کے بیٹے جملی ایل نے جو منسی کے قبیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گذرانا
55اور اس کا ہدیہ یہ تھا مقدس مثقال کے حساب سے ایک سو تیس مثقال چاندی کا ایک طباق اور ستر مثقال چاندی کا ایک کٹورا ان دونوں میں نذر کی قربانی کے لیے تیل ملا میدہ بھر ا تھا
56دس مثقال سونے کا ایک چمچ جو بخور سے بھرا تھا
57سوختنی قربانی کے لیے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برہ
58خطا کی قربانی کے لیے ایک بکرا
59اور سلامتی کی قربانی کے لیے دو بیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ یکسالہ برے یہ فدا ہصور کے بیٹے جملی ایل کا ہدیہ تھا
60اور نویں دن جدعونی کے بیٹے ابدان نے جو بنیمین کے قبیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گذرانا
61اور اس کا ہدیہ یہ تھا مقدس مثقال کے حساب سے ایک سو تیس مثقال چاندی کا ایک طباق اور ستر مثقال چاندی کا ایک کٹورا ان دونوں میں نذر کی قربانی کے لیے تیل ملا میدہ بھر ا تھا
62دس مثقال سونے کا ایک چمچ جو بخور سے بھرا تھا ۔
63سوختنی قربانی کے لیے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برہ
64خطا کی قربانی کے لیے ایک بکرا
65اور سلامتی کی قربانی کے لیے دو بیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ یکسالہ برے دن جدعونی کے بیٹے ابدان کا ہدیہ تھا
66اور دسویں دن عمیشدی کے بیٹے اخیغرر نے جو دان کے قبیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گذرانا
67اور اس کا ہدیہ یہ تھا مقدس مثقال کے حساب سے ایک سو تیس مثقال چاندی کا ایک طباق اور ستر مثقال چاندی کا ایک کٹورا ان دونوں میں نذر کی قربانی کے لیے تیل ملا میدہ بھر ا تھا
68دس مثقال سونے کا ایک چمچ جو بخور سے بھرا تھا
69سوختنی قربانی کے لیے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برہ
70خطا کی قربانی کے لیے ایک بکرا۔
71اور سلامتی کی قربانی کے لیے دو بیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ یکسالہ برے دن دن عمیشدی کے بیٹے اخیغرر کا ہدیہ تھا
72اور گیارہویں دن عکران کے بیٹے فجعی ایل نے جو آشر کے قبیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گذرانا
73اور اس کا ہدیہ یہ تھا مقدس مثقال کے حساب سے ایک سو تیس مثقال چاندی کا ایک طباق اور ستر مثقال چاندی کا ایک کٹورا ان دونوں میں نذر کی قربانی کے لیے تیل ملا میدہ بھر ا تھا
74دس مثقال سونے کا ایک چمچ جو بخور سے بھرا تھا
75سوختنی قربانی کے لیے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برہ
76خطا کی قربانی کے لیے ایک بکرا
77اور سلامتی کی قربانی کے لیے دو بیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ یکسالہ برے دن عکران کے بیٹے فجعی ایل کا ہدیہ تھا
78اور بارہویں دن عینان کے بیٹے اخیرع نے جو بنی نفتالی کے قبیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گذرانا۔
79اور اس کا ہدیہ یہ تھا مقدس مثقال کے حساب سے ایک سو تیس مثقال چاندی کا ایک طباق اور ستر مثقال چاندی کا ایک کٹورا ان دونوں میں نذر کی قربانی کے لیے تیل ملا میدہ بھر ا تھا
80دس مثقال سونے کا ایک چمچ جو بخور سے بھرا تھا
81سوختنی قربانی کے لیے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برہ
82خطا کی قربانی کے لیے ایک بکرا
83اور سلامتی کی قربانی کے لیے دو بیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ یکسالہ برے دن عینان کے بیٹے اخیرع کا ہدیہ تھا۔
84مذبح کے ممسوح ہونے کے دن جو ہدیے اسرائیلی رئیسوں کی طرف سے گذرانے گئے وہ یہی تھے یعنی چاندی کے بارہ طباق چاندی کے بارہ کٹورے سونے کے بارہ چمچ
85چاندی کا ہر طباق وزن میں ایک سو تیس مثقال اور ہر ایک کٹورا ستر مثقال تھا ان برتنوں کی ساری چاندی مقدس کی مثقال کے حساب سے دو ہزار چار سو مثقال تھی
86بخور سے بھر ے ہوئے سونے کے بارہ چمچ جو مقدس کی مثقال کی تول کے مطابق وزن میں دس دس مثقال کے تھے ان چمچوں کا سارا سونا ایک سو دس مثقال تھا۔
87سوختنی قربانی کے لیے کل بارہ بچھڑے بارہ مینڈھے بارہ نر یکسالہ برے اپنی اپنی نذر کی قربانی سمیت تھےا ور خطا کی قربانی کے لیے بارہ بکرے تھے
88اور سلامتی کی قربانی کے لیے کل چوبیس بیل ساٹھ مینڈھے ساٹھ بکرے ساٹھ نر یکسالہ برے تھے مذبح کی تقدیس کے لیے جب وہ ممسوح ہو ا اتنا ہدیہ گذرانا گیا
89اور جب موسیٰ خداوند سے باتیں کرنے کو خیمہ اجتماع میں گیا تواس نے سرپوش پر سے جو شہادت کے صندوق کے اوپر تھا دونو ں کربیوںکے درمیان سے وہ آواز سنی جو اس سے مخاطب تھی اور اس نے اس سے باتیں کیں ۔