Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
31 verses
1بادشاہ کا دِل خدوند کے ہاتھ میں ہے ۔وہ اُسکو پانی کے نالوں کی مانند جدھر چاہتا ہے پھیرتا ہے۔
2اِنسان کی ہر ایک روش اُسکی نظر میں راست ہے پر خداوند دِلوں کو جٓانچتا ہے۔
3صداقت اور عدل خداوند کے نزدیک قربانی سے زیادہ پسندیدہ ہیں۔
4بلند نظری اور دِل کا تکبر اور شریروں کی اِقبالمندی گناہ ہے۔
5محنتی کی تدبیریں یقیناًفراوانی کا باعث ہیں لیکن ہر ایک جلد باز کا انجام محتاجی ہے۔
6دروغگوئی سے خزانے حاصل کرنا بے ٹھکانا بخارات کی مانند ہے اور اُنکے طالب موت کے طالب ہیں۔
7شریروں کا ظلم اُنکو اُڑا لے جٓایئگا کیونکہ اُنہوں نے انصاف کرنے سے اِنکار کیا ہے۔
8گناہ آلودہ آدمی کی راہ بہت ٹیڑ ھی ہے پر جو پاک ہے اُسکا کام ٹھیک ہے۔
9گھر کی چھت پر کونے میں رہناجھگڑالو بیوی کے ساتھ کشادہ گھر میں رہنے سے بہتر ہے ۔
10شریر کی جٓان برائی کی مشتاق ہے۔اُسکا ہمسایہ اُسکی نگاہ میں مقبول نہیں ہوتا۔
11جب ٹھٹھا کرنے والے کو سزا دی جٓاتی ہے تو سادہ دِل حکمت حاصل کرتا ہے اور جب دانا تربیت پاتا ہے تو علم حاصل کرتا ہے۔
12صادق شریر کے گھر پر غور کرتا ہے ۔شریر کیسے گر کر برباد ہوگئے ہیں۔
13جو مسکین کا نالہ سُنکر اپنے کان بند کرلیتا ہے وہ آپ بھی نالہ کریگا اور کوئی نہ سُنیگا۔
14پوشیدگی میں ہدیہ دینا قہر کو ٹھنڈا کرتا ہےاور انعام بغل میں دے دینا غضب شدید کو۔
15اِنصاف کرنے میں صادق کی شادمانی ہے لیکن بدکرداروں کی ہلاکت ۔
16جو فہم کی راہ سے بھٹکتا ہے مردوں کے غول میں پڑا رہیگا۔
17عیاش کنگال رہیگا۔جو مے اور تیل کا مشتاق ہے مالدار نہ ہوگا۔
18شریر صادق کا فدیہ ہوگااور غا باز راستبازوں کے بدلہ میں دِیا جٓایئگا۔
19بیابان میں رہنا جھگڑا لو اور چڑچڑی بیوی کے ساتھ رہنے سے بہتر ہے۔
20قیمتی خزانہ اور تیل داناوں کے گھر میں ہیں لیکن احمق اُنکو اُڑدیتا ہے ۔
21جو صداقت اور شفقت کی پیروی کرتا ہے زندگی اور صداقت وعزت پاتا ہے۔
22دانا آدمی زبردستوں کے شہر پر چڑھ جٓاتا ہے اور جس قوت پر اُنکا اِعتماد ہے اُسے گرا دیتا ہے۔
23جو اپنے منہ اور اپنی زبان کی نگہبانی کرتا ہے اپنی جٓان کو مصیبتوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
24متکرو مغرور شخص جو ٹھٹھا باز کہلاتا ہےبہت تکبر سے کام کرتا ہے۔
25کاہل کی تمنا اُسے مار ڈالتی ہے کیونکہ اُسکے ہاتھ محنت سے اِنکار کرتے ہیں۔
26وہ دِن بھر تمنا میں رہتا ہے لیکن صادق دیتا ہے اور دریغ نہیں کرتا۔
27شریر کی قربانی نفرت انگیز ہے خصوصاًجب وہ بدنیتی سے لاتا ہے۔
28جھوٹا گواہ ہلاک ہوگا لیکن ج س شخص نے بات سُنی ہے وہ خاموش نہ رہیگا۔
29شریر اپنے چہرہ کو سخت کرتا ہے لیکن صادق اپنی راہ پر غور کرتا ہے ۔
30کوئی حکمت کوئی فہم اور کوئی مشورت نہیں جو خداوند کے مقابل ٹھہر سکے۔
31جنگ کےدِن کے لئے گھوڑا تو تیار کیا جٓاتا ہے لیکن فتحیابی خداوند کی طرف سے ہے۔