Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
8 verses
1جب اِسراؔئیل مصؔر سے نکل آیا یعنی یعؔقوُب کا گھرانا اجنبی زُبان قوم میں سے
2تو یہوُؔداہ اُسکا مقدِس اور اِسرائؔیل اُسکی مملکت ٹھہرا۔
3یہ دیکھتے ہی سُمندر بھاگا۔ یؔردن پیچھے ہٹ گیا۔
4پہاڑ مینڈھوں کی طرح اُچھلے پہاڑیاں بھیڑ کے بچوں کی طرح کوُدیں۔
5اَے سُمندر! تجھے کیا ہُؤا کہ تُو بھاگتا ہے؟ اَے یرؔدن! تجھے کیا ہُؤا کہ تُو پیچھے ہٹتا ہے؟
6اَے پہاڑو! تمکو کیا ہُؤا کہ تُم مینڈھوں کی طرح اُچھلتے ہو؟ اَے پہاڑیو! تمکو کیا ہُؤا کہ تُم بھیڑ کے بچّوں کی طرح کودتی ہو؟
7اَے زمین تُو رب کے حُضُور ۔ یعقُؔوب کے خُدا کے حُضُور تھرتھرا ۔
8جو چٹان کو جھیل اور چقماق کو پانی کا چشمہ بنا دیتا ہے۔