Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
8 verses
1اب اِسرائؔیل یوں کہے اگر خپداوند ہماری طرف نہ ہوتا۔
2اگر خُداوند اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتا۔ جب لوگ ہمارے خلاف اُٹھے۔
3تو جب اُنکا قہر ہم پر بھڑکا تھا۔ وہ ہم کو جیتا ہی نِگل جاتے۔
4اُس وقت پانی ہمکو ڈبو دیتا۔ اور سِلاب ہماری جان پر سے گُذر جاتا۔
5اُس وقت مُوجزن پانی ہماری جان پر سے گُذر جاتا۔
6خُداوند مُبارِک ہو۔ جِس نے ہمیں اُنکے دانت کا شِکار نہ ہونے دیا۔
7ہماری جان چڑیا کی مانند چڑیماروں کے جال سے بچ نکلی۔ جال تو ٹوٹ گیا اور ہم بچ نکلے۔
8ہماری مدد خُداوند کے نام سے ہے۔ جِس نے آسمان اور زمین کو بنایا۔