Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
7 verses
1میَں اپنی آواز بلند کر کے خُداوند سے فریاد کرتا ہوں۔ میَں اپنی ہی آواز سے خُداوند سے منّت کرتا ہوں۔
2میَں اُسکے حُضُور فریاد کرتا ہوں۔ میَں اپنا دُکھ اُسکے حُضُور بیان کرتا ہوں۔
3جب مجھ میں میری جان نڈھال تھی تُو میری راہ سے واقف تھا۔ جِس راہ پر میَں چلتا ہوں اُس میں اُنہوں نے میرے لئے پھندا لگایا ہے۔
4دہنی طرف نگاہ کر اور دیکھ مجھے کوئے نہیں پہچانتا۔ میرے لئے کہیں پناہ نہ رہی۔ کسی کو میری جان فکر نہیں۔
5اَے خُداوند! میَں نے تجھ سے فریاد کی ۔ میَں نے کہا تُو میری پناہ ہے اور زندوں کی زمین میں میرا بخرہ۔
6میری فریاد پر توجہ کر کیونکہ میَں نہایت پست ہو گیا ہوں۔ میرے ستانے والوں سے مجھے رہائی بخش کیونکہ وہ مجھ سے زور آور ہیں۔
7میری میری جان کو قید سے نِکال تاکہ تیرے نام کا شُکر کروں۔ صادق میرے گِرد جمع ہونگے۔ کیونکہ تُو مجھ پر احسان کریگا۔