Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
10 verses
1زمین اور اُس کی معمُوری خُداوند ہی کی ہے۔جہاں اور اُس کے باشندے بھی۔
2کیونکہ اُس نے سمُندروں پر اُس کی بُنیاد رکھی اور سَیلابوں پر اُسے قائم کیا۔
3خُداوند کے پہاڑ پر کون چڑھیگا اور اُس کے مقدس مقام پر کون کھڑا ہوگا؟
4وہی جس کے ہاتھ صاف ہیں اور جسکا دِل پاک ہے۔ جس نے بطالت پر دِل نہیں لگایا اور مکر سے قسم نہیں کھائی۔
5ہاں اپنے نجات دینے والے خُدا کی طرف سے صداقت۔
6یہی اُس کی طالبوں کی پُشت ہے۔ یہی تیرے دیدار کے خواہاں ہیں۔یعنی یعقوب۔ (سِلاہ)
7اَے پھاٹکو! اپنے سر بلند کرو۔ اَے ابدی دروازو! اُونچے ہو جاؤ اور جلال کا بادشاہ داخل ہوگا۔
8یہ جلال کا بادشادہ کون ہے؟ خُداوند جو قوی اور قادر ہے۔ خُداوند جو جنگ میں زورآور ہے۔
9اَے پھاٹکو! اپنے سربلند کرو۔ اَے ابدی دروازو! اُ ن کو بلند کرو اور جلال کا بادشاہ داخل ہوگا۔
10یہ جلال کا بادشاہ کون ہے؟ لشکروں کاخُداوند۔ وہی جلال کا بادشاہ ہے۔ (سِلاہ)