Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
8 verses
1اِے خُداوند میرے ستانے والے کتنے بڑھ گئے! وہ جو میرے خلاف اُٹھتے ہیں بہت ہیں۔
2بہت سے میری جان کے بارے میں کہتے ہیں کہ خُدا کی طرف سے اُس کی کمک نہ ہو گی۔ (سلاہ)
3لیکن تُو اَے خُداوند! ہر طرف میری سِپر ہے۔ میرا فخر اور سرفراز کرنے والا۔
4میں بلند آواز سے خُداوند کے حضُور فریاد کرتا ہوں اور وہ اپنے کوہِ مُقدس پر سے مجھے جواب دیتا ہے۔ (سلاہ):
5میں لیٹ کر سو گیا۔ میں جاگ اُٹھا کیونکہ خُداوند مجھے سبنھالتا ہے۔
6میں اُن دس ہزار آدمیوں سے نہیں ڈرنے کا جو گرد اگرد میرے خِلاف صف بستہ ہیں۔
7اُٹھ اَے خُداوند! اَے میرے خُدا! مجھے بچالے! کیونکہ تُونے میرے سب دُشمنوں کو جبڑے پر مارا ہے۔ تُو نے شِریروں کے دانت توڑ ڈالے ہیں۔
8نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔ تیرے لوگوں پر تیری برکت ہو! (سلاہ)