Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
11 verses
1خُدا ہماری پناہ اور قوت ہے۔ مُصیِبت میں مُستعِد مدد گار۔
2اِسلئے ہم کو کچھ خُوف نہیں خواہ زمین اُ لٹ جاۓ۔اور پہاڑسمُنُدر کی تہ میں ڈال ِدۓجاہیں۔
3خواہ اُس کا پانی شور مچاۓاورموُجزن ہو اورپہاڑ اُسکی طُغیانی سے ہل جائیں۔
4ایک ایسا دریا ہے جس کی شاخو ں سے خُد ا کے شہر کو یعنی حق تعا لی کے مقُد س مسکن کو فرحت ہو تی ہے۔
5خُدا اُس میں ہے۔ اُسے کبھی جبُنشِ نہ ہو گی ۔ خُدا صُبح سویرے اُسکی کمک کر ے گا ۔
6قُو میں جھُنجلا ؑئیں۔سلطنتوں نے جُنبشِ کھائی ۔وہ بو ل اُٹھا۔ زمین پِگھل گئی۔
7لشکروں کا خُداوند ہمارے ساتھ ہے۔ یعقُوب کا خُدا ہماری پناہ ہے۔
8آؤ! خُداوند کے کاموںکو دیکھیں کہ اُس نے زمین پر کیا کیا ویرانیاں کی ہیں۔
9وہ زمین کی انتہا تک جنگ موقوف کرتا ہے۔ وہ کمان کو توڑتا اور نیزے کے ٹُکڑے کر ڈالتا ہے۔ وہ رتھوں کو آگ سے جلا دیتا ہے۔
10خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خُدا ہوں ۔ میَں قوموں کے دِرمیان سر بلنَد ہونگا۔
11لشکروں کا خُدا وند ہمارے ساتھ ہے۔ یعقُوب کا خُدا ہماری پناہ ہے۔