Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
17 verses
1اَ ے میر ے خُدا ! مجھےُ میر ے دُشمنو ں سے چھڑ ُا۔ مجھے میر ے خلا ِ ف اُٹھنے والوں پر سر فراز کر ۔
2مجُھے بد کرداروں سے چُھڑا اور خُونخوار آ دمیو ں سے مجُھے بچا ۔
3کیو نکہ دیکھ ! وہ میر ی جان کی گھا ت میں ہیں ۔اَے خُداوند !میر ی خطا یا میرے گنُاہ کے ب��َیر زبردست لوگ میرے خِلاف اِکٹھے ہوتے ہیں ۔
4وہ مجھ بے قصُور پر دوڑ دوڑ کر تیار ہوتے ہیں میری کُمک کے لئے جاگ اور دیکھ!
5اَے خُداوند لشکروں کے خُدا۔ اِسرائیل کے خُدا! سب قوموں کے مُحاسبہ کے لئے اُٹھ ۔کسی دغا باز خطاکار پر رحم نہ کر۔
6وہ شام کو لوٹتے اور کتُے کی طرح بھَونکتے ہیں اور شہر کے گِرد پھیرتے ہیں ۔
7دیکھ !وہ اپنے مُنہ سے ڈکارتے ہیں۔ اُن کے لبوں کے اندر تلواریں ہیں۔ کیونکہ وہ کہتے ہیں کون سُنتا کے؟
8پر اَے خُداوند! تُو اُن پر ہنسے گا۔ تُو تمام قوموں کو ٹھٹھوں میں اُڑائے گا۔
9اَے میری قوت! مجھے تیری ہی آس ہو گی کیونکہ خُدا میرا اُنچا بُرج ہے ۔
10میرا خُدا شفقت سے میرا پیشرو ہوگا۔خُدا مُجھے میرے دُشمنوں کی پستی دیکھائے گا۔
11اُن کو قتل نہ کر مبادا میرے لوگ بھول جائیں۔ اَے خُداوند! اَے ہماری سِپر اپنی قُدرت سے اُن کو پراگندہ کر کے پست کر دے۔
12وہ اپنے مُنہ کے گناہ اور اپنے ہونٹوں کی باتوں اور اپنی لعن طعن اور جھوٹ بولنے کے باعث اپنے غرور میں پکڑے جائیں۔
13قہَر میں اُن کو فنا کر دے۔ فنا کر دے تاکہ وہ نابود ہو جائیں اور وہ زمین کی انتہا تک جان لیں ۔ کہ خُدا یعقُوب پر حُکمران ہے۔
14پھِر شام کو وہ لوٹے اور کُتے کی طرح بھونکیں اور شہر کے گِرد پھیریں۔
15وہ کھانے کی تلاش میں مارے مارے پھیریں اور اگر آسودہ نہ ہوں تو ساری رات ٹھہرے رہیں۔
16لیکن میں تیری قُدرت کا گیت گاؤنگا بلکہ صُبح کو بُلند آواز سے تیری شفقت کا گیت گاؤنگا کیونکہ تو میرا اُنچا بُرج ہے اور مُصیبت کے دِن میری پناہ گاہ۔
17اَے میری قوت! میَں تیری مدح سرائی کروں گاکیونکہ خُدا میرا شفیق خُدا میرا اُونچا بُرج ہے۔