Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
17 verses
1اَے خُداوند! اپنا کان جھُکا اور مجھے جواب دے۔ کیونکہ میَں مسکین اور محتاج ہُوں۔
2میری جان کی حفاظت کر کیونکہ میَں دءندار ہوں۔ اَے میرے خُدا! اپنے بندہ کو جِسکا توکُل تجھ پر ہے بچا لے۔
3یا رب! مجھ پر رحم کر کیونکہ میَں دن بھر تجھ سے فریاد کرت�� ہوُں۔
4یارب! اپنے بندہ کی جان کو شاد کردے۔ کیونکہ میَں اپنی جان تیری طرف اُٹھاتا ہوُں۔
5اِسلئے کہ تُو یارب! نیک اور مُعاف کرنے کو تیار ہے۔ اور اپنے سب دُعا کرنے والوں پر شفقت میں غنی ہے۔
6اَے خُداوند! میری دُعا پر کان لگا۔ اور میری منّت کی آواز پر توّجہ فرما۔
7میَں اپنی مُصیبت کے دِن تجھ سے دُعا کرونگا۔کیونکہ تُو مجھے جواب دے گا۔
8یا رب! معبُودوں میں تجھ سا کوئی نہیں اور تیری صعنتیں بے مثال ہیں۔
9یارب! سب قومین جِنکو تُو نے بنایا آکر تیرے حضُور سجدہ کریں گی۔اور تیرے نام کی تمجید کریں گی۔
10کیونکہ تُو بزرگ ہے اور عجیب و غریب کام کرتا ہے۔ تُو ہی واحد خُدا ہے۔
11اَے خُداوند! مجھکو اپنی راہ کی تعلیم دے۔ میَں تیری راستی میں چلونگا۔ میرے دِل کو یکسُوئی بخش تاکہ تیرے نام کا خُوف مانوں۔
12یارب! میرے خُدا! میں پورے دِل سے تیری تعریف کرونگا۔ میَں ابد تک تیرے نام کی تمجید کروں گا۔
13کیونکہ مجھ پر تیری بڑی شفقت ہے اور تُو نے میری جان کو پاتال کی تہ سے نکالا ہے۔
14اَے خُدا ! مغرور میرے خلاف اُٹھے ہیں اور تُند خُو جماعت میری جان کے پیچھے پڑی ہے اور اُنہوں نے تجھے اپنے سامنے نہیں رکھا۔
15لیکن تُو یارب! رحیم و کریم خُدا ہے۔ قہر کرنے میں دھیما اور شفقت و راستی میں غنی۔
16میری طرف متُوجّہ ہو اور مجھ پر رحم کر ۔ اپنے بندہ کو اپنی قُوت بخش اور اپنی لَونڈی کے بیٹے کو بچا لے ۔
17مجھے بھلائی کا کوئی نشان دکھا۔ تاکہ مجھ سے عداوت رکھنے والے اِسے دیکھکر شرمِندہ ہوں۔ کیونکہ تو نے اَے خُداوند! میری مدد کی اور مجھے تسلی دی ہے۔