Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
20 verses
1میں اپنے پورے دِل سے خُداوند کی شکر گذاری کرونگا۔ میں تیرے سب عجیب کاموں کا بیان کرونگا۔
2میں تجھ میں خوشی مناؤنگا اور مسرور ہونگا۔ اے حق تعالیٰ میں تیری ستایش کرونگا۔
3جب میرے دشمن پیچھے ہٹتے ہیں تو تیری حضُوری کے سبب سے لغزش کھاتے اور ہلاک ہوجاتے ہیں۔
4کیونکہ تُو نے میرے حق کی اور میرے معاملہ کی تائید کی ہے۔ تُو نے تخت پر بیٹھ کر صداقت سے اِنصاف کیا۔
5تُو نے قوموں کو جھڑکا۔ تُو نے شریروں کو ہلاک کیا ہے۔ تُو نے اُنکا نام ابدالآباد کے لئے مِٹاڈالا ہے۔
6دشمن تمام ہوئے۔ وہ ہمیشہ کے لئے برباد ہوگئے اور جن شہروں کو تُو نے ڈھادیا اُنکی یاد گار تک مِٹ گئی۔
7اُس نے انصاف کے لئے اپنا تخت تیار کیا ہے
8اور وہی صداقت سے جہان کی عدالت کریگا۔ وہ راستی سے قوموں کا اِنصاف کریگا۔
9خُداوند مظلوموں کے لئے اُونچا بُرج ہوگا۔ مصیبت کے ایام میں اُونچا بُرج
10اور وہ جو تیرا نام جانتے ہیں تجھ پر توکل کرینگے کیونکہ اَے خُداوند! تُو نے اپنے طالبوں کر ترک نہیں کیا ہے۔
11خُداوند کے درمیان اُس کے کاموں کا بیان کرو
12کیونکہ خُون کی پُرسِش کرنے والا اُن کو یاد رکھتا ہے۔وہ غریبوں کی فریاد کو نہیں بھولتا۔
13اَے خُداوند مجھ پر رحم کر! تُو جو موت کے پھاٹکوں سے مجھے اُٹھاتا ہے۔ میرے اُس دُکھ کو دیکھ جو میرے نفرت کرنے والوں کی طرف سے ہے۔
14تاکہ میں تیری کامل ستایش کا اظہار کروں۔ صیُّون کی بیٹی کے پھاٹکوں پر میں تیری نجات سے شادمان ہونگا۔
15قومیں خُود اُس گڑھے میں گِری ہیں جسے اُنہوں نے کھودا تھا۔ جو جال اُنہوں نے لگایاتھا اُس میں اُن ہی کا پاؤں پھنسا۔
16خُداوند کی شہرت پھیل گءی۔ اُس نے اِنصاف کیا ہے۔ شریر اپنے ہی ہاتھ کے کاموں میں پھنس گیا ہے۔ (ہِگایون سِلاہ)
17شریر پاتال میں جائینگے۔ یعنی وہ سب قومیں جو خُدا کو بھول جاتی ہیں۔
18کیونکہ مسکین سدا بُھولے بسرے نہ رہینگے۔ نہ غربیوں کی اُمید ہمیشہ کے لئے ٹوٹیگی۔
19اُٹھ اَے خُداوند! اِنسان غالب نہ ہونے پائے۔ قوموں کی عدالت تیرے حضور ہو۔
20اَے خُداوند! اُنکو خوف دِلا۔ قومیں اپنے آپ کو بشر ہی جانیں۔ (سِلاہ)