Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
14 verses
1کیا ہی بھلا ہے خُداوند کا شُکر کرنا اور تیرے نام کی مدح سرائی کرنا اَے حق تعالیٰ!
2صُبح کو تیری شفقت کا اظہار کرنا اور رات کو تیری وفاداری کا۔
3دس تار والے ساز اور بربط پر اور سِتار پر گونجتی آواز کے ساتھ۔کیونکہ اَے خُداوند! تُو نے اپنے کا�� سے خُوش کیا۔ میَں تیری صعنت کاری کے سبب سے شادیانہ بجاؤں گا۔
5اَے خُداوند! تیری صنعتیں کیسی بڑی ہیں! تیرے خیال بہت عمیق ہیں۔
6حیوان خصلت نہیں جانتا اور احمق اِسکو نہیں سمجھتا ہے۔
7جب شریر گھاس طرح اُگتے ہیں اور سب بدکردار پھُولتے پھلتے ہیں تو یہ اِسی لئے ہے کہ وہ ہمیشہ کے لئے فنا ہوں۔
8لیکن تُو اَے خُداوند! ابدُالآباد بلند ہے۔
9کیونکہ دیکھ! اَے خُداوند! تیرے دُشمن۔ دیکھ! تیرے دُشمن ہلاک ہو جائینگے۔سب بد کردار پرگندہ کر دئے جائینگے۔
10لیکن تُو نے میرے سینگ کو جنگلی سانڈ کے سینگ کی مانند بلند کیا ہے۔ مجھ پر تازہ تیل ملا گیا ہے۔
11میری آنکھ نے میرے دُشمنوں کو دیکھ لیا ہے۔میرے کانوں نے مُخالف بدکاروں کا حال سُن کیا ہے۔
12صادق کھجور کے درخت کی مانند سر سبز ہو گا۔ وہ لبنؔان کے دیودار کی طرح بڑھیگا۔
13جو خُداوند کے گھر میں لگائے گئے ہیں وہ ہمارے خُدا کی بارگاہوں میں سر سبز ہونگے۔
14وہ بڑھاپے میں بھی برومند ہونگے۔ وہ تروتازہ اور سرسبز رہینگے۔
15تاکہ واضح کریں کہ خُدا راست ہے۔ وہی میری چٹان ہے اور اُس میں ناراستی نہیں۔