Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
25 verses
1پَس ہم کیا کہیں کہ ہمارے جِسمانی باپ ابرہام کو کیا حاصِل ہُؤا؟۔
2کِیُونکہ اگر ابرہام اعمال سے راستباز ٹھہرایا جاتا اُس کو فخر کی جگہ ہوتی لیکِن خُدا کے بزدِیک نہِیں۔
3کِتابِ مُقدّس کیا کہتی ہے؟ یہ کہ ابرہام خُدا پر اِیمان لایا اور یہ اُس کے لِئے راستبازی گِنا گیا۔
4کام کرنے والے کی مزدُوری بخشِش نہِیں بلکہ حق سَمَجھی جاتی ہے۔
5مگر جو شَخص کام نہِیں کرتا بلکہ بے دِین کے راستباز ٹھہرانے والے پر اِیمان لاتا ہے اُس کا اِیمان اُس کے لِئے راستبازی گِنا جاتا ہے۔
6چُنانچہ جِس شَخص کے لِئے خُدا بغَیر اعمال کے راستبازی محُسوب کرتا ہے داؤد بھی اُس کی مُبارک حالی اِس طرح بیان کرتا ہے۔
7کہ مُبارک وہ ہیں جِنکی بدکارِیاں مُعاف ہوِئیں اور جِن کے گُناہ ڈھانکے گئے۔
8مُبارک وہ شَخص ہے جِس کے گُناہ خُداوند محُسوب نہ کرے گا۔
9پَس کیا یہ مُبارکبادی مختُونوں ہی کے لِئے ہے یا نا مختُونوں کے لِئے بھی؟ کِیُونکہ ہمارا دعویٰ یہ ہے کہ ابرہام کے لِئے اُس کا اِیمان راستبازی گِنا گیا۔
10پَس کِس حالت میں گِنا کیا؟ مختُونی میں یا نا مختُونی میں؟ مختُونی میں نہِیں بلکہ نا مختُونی میں۔
11اور اُس ختنہ کا نِشان پایا کہ اُس اِیمان کی راستبازی پر مُہر ہو جائے جو اُسے نا مختُونی کی حالت میں حاصِل تھا تاکہ وہ اُن سب کا باپ ٹھہرے جو باوُجود نا مختُون ہونے کے اِیمان لاتے ہیں اور اُن کے لِئے بھی راستبازی محُسوب کی جائے۔
12اور اُن مختُونوں کا باپ ہو جو نہ صِرف مختُون ہیں بلکہ ہمارے باپ ابرہام کے اُس اِیمان کی بھی پیروی کرتے ہیں جو اُسے نا مختُونی کی حالت میں حاصِل تھا۔
13کِیُونکہ یہ وعدہ کہ وہ دُنیا کا وارِث ہوگا نہ ابرہام سے نہ اُس کی نسل سے شَرِیعَت کے وسِیلہ سے کِیاگیا تھا بلکہ اِیمان کی راستبازی کے وسِیلہ سے۔
14کِیُونکہ اگر شَرِیعَت والے ہی وارِث ہوں تو اِیمان بے فائِدہ رہا اور وعدہ لا حاصِل ٹھہرا۔
15شَرِیعَت تو غضب پَیدا کرتی ہے اور جہاں شَرِیعَت نہِیں وہاں عدُول حُکمی بھی نہِیں۔
16اِسی واسطے وہ میِراث اِیمان سے مِلتی ہے تاکہ فضل کے طَور پر ہو اور وہ وعدہ کُل نسل کے لِئے قائِم رہے۔ نہ صِرف اُس نسل کے لِئے جو شَرِیعَت والی ہے بلکہ اُس کے لِئے بھی جو ابرہام کی مانِند اِیمان والی ہے۔ وُہی ہم سب کاباپ ہے۔
17( چُنانچہ لِکھا ہے کہ مَیں نے مُجھے بہُت سی قَوموں کا باپ بنایا ) اُس خُدا کے سامنے جِس پر وہ یِیمان لایا اور جو مُردوں کو زنِدہ کرتا ہے اور جو چِیزیں نہِیں ہیں اُن کو اِس طرح بُلا لیتا ہے کہ گویا وہ ہیں۔
18وہ نا اُمِیدی کی حالت میں اُمِید کے ساتھ اِیمان لایا تاکہ اِس قَول کے مُطابِق کہ تیری نسل اَیسی ہی ہوگی وہ بہُت سی قَوموں کا باپ ہو۔
19اور وہ جو تقرِیبا سَوبرس کا تھا باوُجوُد اپنے مُردہ سے بَدَن اور سارہ کے رّحِم کی مُردگی پر لِحاظ کرنے کے اِیمان میں ضعیِف نہ ہُؤا۔
20اور نہ بے اِیمان ہوکر خُدا کے وعدہ میں شک کِیا بلکہ اِیمان میں مضبُوط ہوکر خُدا کی تمجِید کی۔
21اور اُس کو کامِل اِعتِقاد ۂوا کہ جو کُچھ اُس نے وعدہ کِیا ہے وہ اُسے پُورا کرنے پر بھی قادِر ہے۔
22اِسی سبب سے یہ اُس کے لِئے راستبازی گِنا گیا۔
23اور یہ بات کہ اِیمان اُس کے لِئے راستبازی گِنا گیا نہ صِرف اُس کے لِئے لِکھی گئے۔
24بلکہ ہمارے لِئے بھی جِن کے لِئے اِیمان راستبازی گِنا جائے گا۔ اِس واسطے کہ ہم اُس پر اِیمان لائے ہیں جِس نے ہمارے خُداوند یِسُوع کو مُردوں میں سے جِلایا۔
25وہ ہمارے گُناہوں کے لِئے حوالہ کر دِیا گیا اور ہم کو راستباز ٹھہرانے کے لِئے جِلایا گیا۔