Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
16 verses
1پَولُس کی طرف سے جو خُدا کا بندہ اور یِسُوع مسِیح کا رَسُول ہے۔ خُدا کے برگُزِدوں کے اِیمان اور اُس حق کی پہچان کے مُطابِق جو دِینداری کے مُوافِق ہے۔
2اُس ہمیشہ کی زِندگی کی اُمِید پر جِس کا وعدہ ازل سے خُدا نے کِیا ہے جو جھُوٹ نہِیں بول سکتا۔
3اور اُس نے مُناسِب وقتوں پر اپنے کلام کو اُس پیغام میں ظاہِر کیا جو ہمارے مُنّجی خُدا کے حُکم کے مُطابِق میرے سُپرد ہُؤا۔
4اِیمان کی شِرکت کے رو سے سَچّے فرزند طِطُس کے نام، فضل اور اِطمینان خُدا باپ اور ہمارے مُنّجی یِسُوع مسِیح کی طرف سے تُجھے حاصِل ہوتا رہے۔
5مَیں نے تُجھے کریتے میں اِس لِئے چھوڑا تھا کہ تُو باقی ماندہ باتوں کو درُست کرے اور میرے حُکم کے مُطابِق شہر بہ شہر اَیسے بُزُرگوں کو مُقرّر کرے۔
6جو بے اِلزام اور ایک ایک بِیوی کے شوہر ہوں اور اُن کے بچّے اِیماندار اور بد چلنی اور سرکَشی کے اِلزام سے پاک ہوں۔
7کِیُونکہ نِگہبان کو خُدا کا مُختار ہونے کی وجہ سے بے اِلزام ہونا چاہئے نہ خُودرائی ہو، نہ غُصّہ ور، نہ نشہ میں غُل مچانے والا۔ نہ مار پِیٹ کرنے والا اور نہ ناجائز نفع کا لالچی۔
8بلکہ مُسافِر پرور۔ خیر دوست۔ مُتّقی مُنصِف مِزاج۔ پاک اور ضبط کرنے والا ہو۔
9اور اِیمان کے کلام پر جو اِس تعلِیم کے مُوافِق ہے قائِم ہو تاکہ صحیح تعلِیم کے ساتھ نصِیحت بھی کر سکے اور مُخالِفوں کو قائِل بھی کر سکے۔
10کِیُونکہ بہُت سے لوگ سرکش اور بہُودہ گو اور دغاباز ہیں خاص کر مختُونوں میں سے۔
11اُن کا مُنہ بند کرنا چاہئے۔ یہ لوگ ناجائز نفع کی خاطِر ناشایستہ باتیں سِکھا کر گھر کے گھر تباہ کر دیتے ہیں۔
12اُن ہی میں سے ایک شَخص نے کہا جو خاص اُن کا نبی تھا کہ کرُیتی ہمیشہ جھُوٹے ۔ مُوذی جانور۔ احدی کھاؤ ہوتے ہیں۔
13یہ گواہی سَچ ہے۔ پَس اُنہِیں سخت ملامت کیا کرتا کہ اُن کا اِیمان درُست ہو جائے۔
14اور وہ یہُودِیوں کی کہانیوں اور اُن آدمِیوں کے حُکموں پر تَوَجّہ نہ کریں جو حق سے گُمراہ ہوتے ہیں۔
15پاک لوگوں کے لِئے سب چِیزیں پاک ہیں مگر گُناہ آلُودہ اور بے اِیمان لوگوں کے لِئے کُچھ بھی پاک نہِیں بلکہ اُن کی عقل اور دِل دونو گُناہ آلُودہ ہیں۔
16وہ خُدا کی پہچان کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر اپنے کاموں سے اُس کا اِنکار کرتے ہیں کِیُونکہ وہ مکرُوہ اور نافرمان ہیں اور کِسی نیک کام کے قابِل نہِیں۔