Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
46 verses
1تب سب اِسرا۴یلی حبرُون میں داؔؤد کے پاس جمع ہو کر کہنے لگے دیکھ ہم تیری ہی ہڈّی اور تیرا ہی گوشت ہیں ۔
2اور گُذشتہ زمانہ میں اُس وقت بھی جب ساؔؤل بادشاہ تھا تُو ہی لے جانے اور لے آنے میں اِسرائیلیوں کا رہبر تھا اور خُداوند تیرے خُدا نے تجھے فرمایا کہ تُو میری قَوم اِسراؔئیل کی گلہ بانی کریگا اور تُو ہی میری قَوم اِسؔرائیل کا سردار ہوگا۔
3غرض اِسراؔ ئیل کے سب بُزرگ ھبرُون میں بادشاہ کے پاس آئے اور داؤد نے حبرُؔون میں اُنکے ساتھ کُداوند کے حُضور عہد کیا اور اُنہوں نے خُداوند کے کلام کے مطُابق جو اُس نے سمؔوایل کی معرفت فرمایا تھا داؔؤد کو ممُسوح کیا تا کہ وہ اِسرائیلیوں کا بادشاہ ہو۔
4اور داؔؤد اور تمام اِسرائیلی یرؔوشلیم کو گئے (یبُوس یہی ہے) اور اُس ُملک کے باشنِدے سے یُبوسی وہاں تھے۔
5اور یُبوس کے باشندوں نے داؤد سے کہا کہ تُو نے یہاں آنے نہ پائیگا تَو بھی داؔؤد نے صّیُون کا قلعہ لے لِیا ۔ یہی داؔؤد کا شہر ہے۔
6اور داؔؤد نے کہا کہ جو کوئی پہلے یبُوسیوں کو مارے وہ سردار اور سِپہ سلار ہوگا اور یُوآب بن ضرویاہ پہلے چڑھ گیا اور سردار بنا۔
7اور داؔؤد قلعہ میں رہنے لگا ۔ اِسلئے اُنہوں نے اُسکا نام داؤد کا شہر رکھاّ ۔
8اور اُس نے شہر کو گِرداگرِد یعنی ملوِّ سے لیکر گِرد اگرِد بنایا اور یُوآب نے باقی شہر کی مرمّت کی۔
9اور داؤد ؔ ترقّی کرتا گیا کیونکہ ربُّ الافواج اُسکے ساتھ تھا۔
10اور داؔؤد کے سُورماؤں کے سردار یہ ہیں جنہوں نے اُسکی سلطنت میں سارے ا،سرائیل کے ساتھ اُسے تقویّت دی تا کہ جَیسا خُداوند نے اِسرائیل کے حق میں کہا تھا اپسے بادشاہ بنائیں ۔
11اور داؔؤد کے سُورماؤں کا شُمار یہ ہے یسوؔبعام بن حکمونی جو تیسوں کا سردار تھا ۔ اپس نے تین سَو پر اپنا بھالا چلایا اور اُنکو ایک ہی وقت میں قتل کیا ۔
12اُسکے بعد اخوحیؔ دودو کا بیٹا الِیعزر تھا جو اُن تینوں سُورماؤں میں سے ایک تھا۔
13وہ داؔؤد کے ساتھ فسؔدمیّم میں تھا جہاں فلِستی جنگ کرنے کو جمع ہُوئے تھے ۔ وہاں زمین کا ایک قِطہ جَو سے بھرا ہُوا تھا اور لوگ فلِستیوں کے آّگے سے بھاگے۔
14تب اُنہوں ے اُس قِطعہ کے بیچ میں کھڑے ہو کر اُسے بچایا اور فلستیوں کو قتل کیا اور خُداوند نے بری فتح دیکر اُنکو رہائی بخشی ۔
15اور اُن تیِسوں سرداروں میں سے تین داؔؤد کے ساتھ اپس چٹان پر یعنی عدُلام کے مغارہ میں اُتر گئے اور فلِستیوں کی فوج رفائیم کی وادی میں خَیمہ زن تھی ۔
16اور داؔؤد اُس وقت گڑھی میں تھا اور فلستیوں کی چوَکی اُس وقت بیت لحم میں تھی ۔
17اور داؤد نے ترسکر کہا اِے کاش کوئی بیت لحم کے اُس کوئیں کا پانی جو پھاٹک کے قریب ہے مجھے پینے کو دیتا!۔
18تب وہ تینوں فلِستیوں کی صف توڑ کر نِکل گئے اور بَیتؔ لحم کے اپس کوئیں میں سے جو پھاٹک کے قریب ہے پانی بھر لیا اور اُسے داؔؤد کے پاس لائے لیکن داؔؤد نے نہ چاہا کہ اُسے پانے بلکہ اُسے خُداوند کے لئے تپایا۔
19اور کہنے لگا کہ خُدا نہ کرے کہ میں ا۔یسا کرُوں ۔ کیا میں اِن لوگوں کا خون پُیوں جو اپنی جانوں پر کھیلے ہیں ؟ کیونکہ وہ جان بازی کرکے اُسکو لائے ہیں ۔ سو اُس نے نہ پیا پر نہ پیا ۔ وہ تینوں ��ُورما ا۔یسے اَیسے کام کرتے تھے۔
20اور یُوآب کا بھائی ابی شے تینوں کا سردار تھا ۔ اُس نے تین سَو پر بھالا چلایا اور اُنکو مار ڈالا ۔ وہ اِن تینوں میں نامی تھا ۔
21یہ اُن تینوں میں اُن دونوں سے زیادہ معّزز تھا اور اُنکا سردار بنا لیکن اُن پہلے تینوں کے درجہ کو نہ پہنچانا ۔
22اور بِنایاہ بن یہویدع ایک ایک قبضیئیلی سُورما کا بیٹا تھا جس نے بری بہادری کے کام کئے تھے ۔ اُس نے موآب کے اریؔ ایل کے دونوں بیٹوں کو قتل کیا اور جا کر برف کے موسم میں ایک گڑھے کے بیچ ایک شیر کو مارا۔
23اور اُس نے پانچ ہاتھ کے ایک قد آوار مصری کو قتل کیا حالا نکہ اُس مصرِ ی کے ہاتھ میں جُلا ہے کے شہتیر کے برابر ایک بھالا تھا پر وہ ایل لاٹھی لئے ہُوئے اُسکے پاس گیا اور بھالے کو اُس مصرِی کے ہاتھ سے چھینکر اُسی کے بھالے سے اُسکو قتل کیا۔ ۰
24یہویدع کے بیتے بناؔیاہ نے اَیسے اَیسے کام کئے اور وہ اُن تینوں سُورماؤں میں نامی تھا۔
25وہ اُن تیسوں سے معزّز تھا پر پہلے تینوں کے درجہ کو نہ پہُنچا اور داؤد نے اُسے اپنے مُحافظ سپاہیوں کا سردار بنایا۔
26اور لشکروں میں سُورمایہ تھے ۔ یوآب کا بھائی عساؔہیل اور بیَت لحمی دوؔدو کا بیٹا اؒحنان ۔
27اور سموت ہردُری ۔ خلس جلونی ۔
28تقوعی عقیس کا بیٹا عَؔیرا ۔ ابی عزر عنتوتی۔
29سِبکی حوساتی ۔ عیلی اخوحی۔
30مہری نطوفاتی ۔ حلدبن بعنہ نطُوفاتی۔
31بنی بینمین کے جبعہ کے ریبی کا بیٹا اِتی ۔ بنیاہ فرعاتونی ۔
32جعس کی ندیوں کا باشندہ ھُوری ۔ ابی ایل عرباتی۔
33عزماوت بحرُومی ۔ الیحبا سعلبُونی۔
34بنی ہشیم جزوُنی ۔ ہراری شجی کا بیٹا یُونتن ۔
35اور ہراری سؔکار کا بیٹا اخی آدم ۔ اِلفال بن اُورؔ ۔
36حضر مکیراتی ۔ اخیاہ فلُونی ۔
37حصُرو کرملی نعزیؔ بن ازبی ۔
38ناتن کا بھائی یوایل ۔ مِنبار بن ہاجری۔
39صِلق عموّنی ۔ نحری بیروتی جو یوُآب بن ضرویاہ کا سِلاح بردار تھا۔
40عیرا اِتری ۔ جریب اتری۔
41اُوریاہ حتّی ۔ زبدبن اخلی۔
42سِیزا رُوبینی کا بیٹا عدینہ رُوبینیوں کا ایک سردار جسکے ساتھ تیس جوان تھے۔
43حنان بن معکہ ۔ یوُسفط مِتنی ۔
44عز ّیا عستاراتی۔ خُوتام عروعیری کے بیٹے سماع اور یعی ایل ۔
45یدیع ایل بِن سِمری اور اُسکا بھائی یُوخاٹیصی۔
46الیؔ ایل محاوی اور لنعم کے بیٹے یریبی اور یپوساویاہ اور یتمہ موآبی۔ الی ایل اور عوبید اور یعسی ایل مصنوبائی۔